... loading ...
پاکستان میں ایبٹ آباد میں ایک امریکی آپریشن کے بعد اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے مبینہ دعوے کے پانچ سال بعد اُن کے صاحبزادے حمزہ بن لادن نے امریکا اور اُس کے اتحادیوں سے بدلہ لینے کا اعلان کر دیا ہے۔القاعدہ کی جانب سے جاری کیے گیے اکیس منٹ کے ایک آڈیو ٹیپ بعنوان “وی آر آل اسامہ” (ہم سب اسامہ ہیں)میں حمزہ بن لادن نے اپنے باپ کا مشن کو جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ “ہم فلسطین، افغانستان، شام، عراق، یمن، صومالیہ اور دیگر مسلم ممالک میں عوام پر جبرواستبداد کے خلاف تم کو تمارے ہی ملک اور بیرون ملک نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔”
بروکلنگز انسٹی ٹیوٹ کے مطابق حمزہ بن لادن نوگیارہ سے قبل اپنے والد کے ساتھ افغانستان میں رہے۔ اور انہوں نے افغانستان پر حملے کے بعد بھی اپنا بیشتر وقت اپنے والد کے ساتھ ہی گزارا۔القاعدہ کے موجودہ امیر ایمن الظواہری نے گزشتہ برس اپنے ایک آڈیو پیغام میں حمزہ کا تعارف خود کرایا تھا۔ اور اب اکیس منٹ کی موجودہ آڈیو ٹیپ میں بھی اُن کا تعارف ایمن الظواہری خود کرارہے ہیں۔ ان آثار کو امریکی تھنک ٹینک نے خطرے کی ایک گھنٹی باور کرانے کی کوشش کی ہے۔ بروکلنگز انسٹی ٹیوٹ کے بروس رائیڈل نے کہا ہے کہ حمزہ کی صورت میں القاعدہ کو ایک نیا چہرہ مل رہا ہے۔ جو اسامہ کے ساتھ براہ راست رہنے کے باعث زیادہ خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ بروس رائیڈل کے الفاظ میں “حمزہ ایک بہت خطرناک دشمن ہے۔”
اس کے برعکس اس پورے تناظر میں بعض سنجیدہ ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکا ہمیشہ ایک مفروضہ دشمن کی تلاش میں رہتا ہے۔ اور مختلف بہانوں سے اپنے استعماری عزائم دنیا بھر میں مسلط کرتا رہتا ہے۔ حمزہ بن لادن کی صورت میں وہ ایک مرتبہ پھرایک ایسے ہی دشمن کو فروغ دینے کی کوشش کررہا ہے جو بعد ازاں اُس کے استعماری عزائم کی آبیاری کے لیے کام آسکیں۔
ریاستی ادارے اپنے آئینی کام کو چھوڑ کر دوسرے کام پر لگ گئے ، پختونخوا اور بلوچستان کے حالات کے ذمہ دار وہ لوگ ہیں جن کا کام سرحدوں کو کلیئر کرنا ہے مگر وہ تحریک انصاف کے پیچھے لگے ہوئے ہیں عمران خان نے بڑا واضح کہا ہے کہ وہ پاکستان کی خاطر مذاکرات کے لیے تیار ہیں، با...
فضائی اورزمینی حملوں میں رہائشی عمارتیں ملبے کا ڈھیر ، امداد کے منتظر مسلم قتل خاندانوں کو ختم کردیا ، اسرائیلی درندگی متعدد افراد زخمی ، عالمی ادارے خاموش غزہ میں اسرائیلی جارحیت کا خونریز سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔11جولائی کی شب سے13جولائی کی دوپہر تک کی اطلاعات کے مطا...
کوئلے سے 31 گیگا واٹ بجلی پیدا کی گئی، اس بجلی سے تقریبا 30 لاکھ گھروں کو بجلی مہیا ہوئی وفاقی حکومت کی پالیسیوں سے صوبے میں توانائی کے شعبے شدید متاثر ہو رہے ہیں،صوبائی وزیر سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ کے پاس ملک کو توانائی کے بحران سے نکالنے کے لیے...
انتخابی مہم کے دوران دعوؤں کا فائدہ حکمران اور شوگر مافیا کو پہنچا ، معیشت کا پہیہ جام ہے عوام، کسان ، صنعت کار سب خسارے میں ہیں، حافظ نعیم الرحمان کا حکمرانوں سے سوال کراچی مانیٹرنگ ڈیسک )جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے حکمران جماعتوں کی جانب سے انتخابی مہم ...
حق خودارادیت ملنے تک کشمیریوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے، وزیراعظم ٹرمپ کی ثالثی کی تجویز نے امن کا دروازہ کھولا، بھارت نے انکار کر کے دروازہ بند کیا،وزیر داخلہ نقوی صدرمملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے آج یوم شہدائے کشمیر کے موقع پر کشمیر...
پی ٹی آئی کی کال گرومندر سے جناح ٹائون تک ریلی ، عوام کی بھرپور شرکت،شرکاء نے پارٹی پرچم اور بینرز اٹھا رکھے تھے عمران کی رہائیکیلئے پانچ اگست کو ملک بھر میں عوام ایک آواز بن کر سڑکوں پر نکلے گی، حلیم عادل شیخ اور دیگر کا ریلیوں سے خطاب پاکستان تحریک انصاف سندھ کی ج...
صدرسے استعفیٰ لیے جانے یا آرمی چیف کے صدر بننے کی خواہش سے متعلق افواہوں کو سختی سے مسترد میڈیا میں گردش کرنیوالی خبروں میں کوئی صداقت نہیں،پاکستان کو خوشحال بنانے کیلئے اعلیٰ قیادت متحد وزیراعظم شہباز شریف نے صدر آصف علی زرداری سے استعفیٰ لیے جانے یا آرمی چیف فی...
24 گھنٹوں میں 55 شہادتیں رپورٹ ، شہادتوں کا یومیہ تناسب 100 سے تجاوز بھوکے ، پیاسے ،نہتے مسلمانوں پرفضائی اور زمینی حملے ،ہسپتال ادویات سے محروم یہودی درندے فلسطین میں مسلم بچوں کو نشانہ بنانے میں مصروف ہیں ، شہادتوں کا یومیہ تناسب 100 سے تجاوز کرچکا ہے ، پچھلے 24 گھنٹوں میں ...
چھ خاندان سڑک پر آگئے،خواتین کا ایس بی سی اے کی رپورٹ پر عمارت کو مخدوش ماننے سے انکار مخدوش عمارتوںکو مرحلہ وار خالی کر ایا جا ئے گا پھر منہدم کردیا جائے گا،ڈی جی شاہ میر خان بھٹو کھارادر میں پانچ منزلہ سمیت دو عمارت خطرناک قرار دے کر خالی کرالی گئیں جس میں مقیم چھ خاندان س...
موجودہ صورتحال، کشیدہ تعلقات اور ٹیم کو لاحق سیکیورٹی خدشات ، کھلاڑیوں کو نہیں بھیجا جاسکتا انتہا پسند تنظیم مختلف سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے پاکستان ہاکی ٹیم کو کھلم کھلا دھمکیاں دے رہی ہیں پاکستان نے کشیدہ تعلقات اور ٹیم کو لاحق سیکیورٹی خدشات کو دیکھتے ہوئے ایشیا کپ کے لیے ہاک...
بلوچستان میںنہتے مسافروں کے اغواء اور ان کا قتل فتنہ الہندوستان کی دہشتگردی ہے،وزیراعظم اپنے عزم، اتحاد اور طاقت سے دہشت گردی کے ناسورکو جڑ سے اکھاڑ کر دم لیں گے،مذمتی بیان وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں بس کے مسافروں کے اغواء اور قتل کی مذمت کی ہے۔اپنے مذمتی بیان میں وز...
فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے 3 مقامات پر حملے کیے، ترجمان بلوچستان حکومت عثمان طور اور جابر طور دونوں بھائی کوئٹہ میں رہائش پذیر تھے، والد کے انتقال پر گھر جارہے تھے بلوچستان میں ایک بار پھر امن دشمنوں نے وار کر دیا، سرہ ڈاکئی میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے9معصوم شہ...