... loading ...

قومی احتساب بیورو نے بدعنوانی کے خلاف اپنی مہم کو مزید تیز کرتے ہوئے مختلف اداروں اور لوگوں کے خلاف نئی تحقیقات کی منظوری دے دی ہے جس میں جہانگیر صدیقی کے ادارے آزگرد نائن لمیٹڈ میں اندرونی تجارت (ان سائیڈر ٹریڈنگ) کا معاملہ بھی شامل ہے۔
نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس چیئرمین قمر زمان چودھری کی قیادت میں نیب ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہوا جس میں بدعنوانی کے کئی معاملات پر تحقیقات کے فیصلے کیے گئے جن میں آزگرد نائن لمیٹڈ کے حصص کی خریداری میں اندرونی تجارت اور نیشنل بینک کی جانب سے ایگری ٹیک کے حصص کی زیادہ قیمت پر خریداری کے خلاف معاملات شامل ہیں۔ ان دونوں معاملات میں قومی خزانے کو بڑے نقصانات پہنچے تھے۔
نیب نے گزشتہ سال اپنے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں بھی اس کی منظوری دی تھی کہ آزگرد نائن کے حصص کی اندرونی تجارت کے خلاف تحقیقات کی جائیں گے جو بہت عرصے سے ایک ضروری قدم تھا مگرپراسرار وجوہات اور سیاسی اثرو دباؤ کے باعث اسے مسلسل ٹالا جارہا تھا۔ خو دنیب نے بدعنوانیوں کے میگا اسکینڈلز کی جو فہرست عدالت عظمیٰ میں جمع کرارکھی ہے، اُس میں جہانگیر صدیقی کا نام دو بڑے اسکینڈلز میں موجود ہے۔ جن میں این آئی ایل سی اور ایزگارڈ نائن کے مقدمات شامل ہیں۔ اس کے باوجود ان اسکینڈلز میں نیب نے مزید تحقیقات سے گریز کرتے ہوئے ایک عرصے سے اِسے التوا ء میں ڈالے رکھا تھا۔ جس کے باعث خود نیب کی آزادی پر سوالات اُٹھ رہے تھے۔
جہانگیر صدیقی کے زیر نگرانی یہ ہیرا پھیری اس قدر واضح تھی سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے بھی ادارے میں اندرونی تجارت اور قیمتوں میں ہیر پھیر کے معاملے پر جے ایس گروپ کے پانچ اداروں اور متعدد ملازمین کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کیا تھا ۔
جے ایس گروپ کے اس ادارے نے نادہندہ ہونے کا اعلان کیا تھا اور خود پر لاگو قرضوں کو حاصل کرنے کے لیے اپنے حصص بینکوں اور مالیاتی اداروں کو 35 روپے فی حصص کے نرخ پر فراہم کیے، جو اصل قیمت سے کہیں زیادہ تھے۔ ایک اندازے کے مطابق صرف نیشنل بینک کو پہنچنے والا نقصان ہی 3.283 بلین روپے تھا جبکہ پاک برونائی انوسٹمنٹ کمپنی کو 0.9 بلین روپے کا نقصان اٹھانا پڑا تھا۔ مزید برآں، قرضے کی تبدیلی بھی کمپنیز آرڈیننس 1984ء کی دفعہ 87 کے تحت نہیں کی گئی تھی جس کے مطابق کسی بھی قرضے کے بقایا جات کے لیے حصص کی ادائیگی کل باقی قرضے کے صرف 20 فیصد کے طور پر کی جا سکتی ہے۔
احتساب بیورو کے اعلامیہ میں بدعنوانی میں شامل کئی دیگر ناموں کو بھی زیرتفتیش لانے کا کہا گیا ہے۔ جن میں لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کے چیف میٹروپولیٹن آفیسر/سابق ڈائریکٹر جنرل شیخ عبد الرشید کے مفتی احسان الحق کے خلاف ریفرنس دائر کرنے اور ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے)، کراچی منظور قادر اور میسرز ٹارمک پاک کمپنی کے ڈائریکٹرز و مالکان، سی اینڈ ڈبلیو ڈپارٹمنٹ کے افسران و حکام، حکومت پنجاب اور دیگر کے خلاف تحقیقات کرنے کی منظوری دی گئی۔ آزگرد نائن کے علاوہ سابق وائس چانسلر وفاقی جامعہ اردو، کراچی ڈاکٹر ظفر اقبال اور دیگر افسران و عہدیداران کے خلاف بھی تحقیقات کا اعلان کیا گیا۔
تاہم بدعنوانیوں پر تحقیقات کرنے والے بعض ماہرین کے مطابق جہانگیر صدیقی کے اداروں نے بدعنوانیوں کی نئی اقسام ایجاد کی ہیں اور اُن کی بدعنوانیوں کا حجم نیب کے طرف سے اعلان کردہ تمام ناموں سے مجموعی طور پر زیادہ ہیں۔ ذرائع کے مطابق آزگرد کے خلاف تحقیقات سے ہی یہ بات واضح ہو جائے گی جہانگیر صدیقی کے مختلف اداروں نے سرکاری اداروں کو کس طرح لوٹا ہے۔
دفاعی بجٹ 17.6فیصد اضافے کے بعد3؍ہزار 10؍ارب 90 کروڑ مختص، حکومت کے کل اخراجات میں سے 8,054ارب روپے صرف مارک اپ کی ادائیگی کے لیے مختص،جائیداد کی فروخت پر ٹیکس کی شرح میں کمی حکومت کے کل اخراجات کا تخمینہ 18,771 ارب روپے ،سول انتظامیہ کے اخراجات کے لیے 1,07...
پرانے منصوبوں میں پانی فراہمی کے منصوبے کے فور کے لئے 10ارب اور کراچی اربن انفرا اسٹرکچر کے لئے 7ارب 50کروڑ روپے مختص، حیدرآباد سکھر موٹر وے پر 30ارب روپے خرچ ہونگے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کراچی کوئٹہ چمن روڈ کے لئے 3؍ارب روپے رکھے گئے ، کراچی گرین لائن کے لئے تقری...
یہ ن لیگ کا بجٹ ہے جس میں غریب کو صرف ٹکڑے جبکہ امیر کو ریلیف دیا گیا ہے بجٹ ایماندار ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے پر مبنی ہے، شیخ وقاص اکرم کی گفتگو پاکستان تحریک انصاف نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کو مسترد کردیا۔پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے اس ...
ناگا قبیلیکے 6افراد کی لاشیں برآمد ، ڈپٹی وزیراعلیٰ کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ منی پور قابض بھارت کے ہاتھ سے نکل چکا ہے، خانہ جنگی کی صورتحال بھی برقرار مودی کی نااہلی کے باعث منی پور میں فسادات روزانہ ایک نیا اور خطرناک رخ اختیار کررہے ہیں۔بھارت کا اپنا جریدہ "انڈیا نیوز نی...
حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہِ راست عوام تک پہنچائے گی ، وزیراعظم حکومت اب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے قابل ہوئی ہے، بیان جاری وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی بجٹ 2026-27 کو عوامی ریلیف، معاشی ترقی اور خوشحالی کا بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہ...
مہنگائی بتدریج کم ہوئی، شرحِ نمو 3۔7 فیصد تک پہنچ گئی، پچھلے 4 سال کی سب سے بہترین معاشی ترقی، تجارتی غیر یقینی کے بعد پھر سیلاب آیا، مارچ میں خطے میں عدم استحکام ہوا، وفاقی وزیر خزانہ تمام چیلنجز سے درست نبردآزما ہوئے،مالی سال کے دوران 3 بڑے چیلنجز سے کامیابی سے نمٹا گیا،اکنا...
امریکا مستقبل میں خارگ جزیرے سمیت ایران کے اہم تیل اور گیس کے انفراسٹرکچر پر قبضہ کرکے ان کی توانائی منڈیوں کا مکمل کنٹرول سنبھال لے گا، پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان یہ حکمت عملی اسی طرز پر ہوگی جس طرح امریکا نے وینزویلا میں توانائی کے شعبے سے متعلق اقدامات کیے تھے، اامریکا...
منصوبہ اپنی تکمیل کے بعد روزانہ تین لاکھ تک مسافروں کو سفری سہولت فراہم کرے گا 21 کلومیٹر طویل مخصوص بی آر ٹی کوریڈور داؤد چورنگی سے نمائش تک قائم کیا جائے گا کراچی کے یلو لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے کے لئے 256 الیکٹرک بسیں خریدی جائیں گی جبکہ منصوبہ اپنی تکمیل ک...
اسٹاف پر ہاتھ اٹھایا، ڈی جی میڈیا اور پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی کی جو ناقابل قبول ہے (ن) لیگ کی رکن فرح ناز اکبر نے رکنیت معطل کرنے کی تحریک پیش جسے منظور کرلیا گیا اسپیکر قومی اسمبلی نے اسٹاف اور سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ بدتمیزی پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اقبال ...
صومالی سفیر دفتر خارجہ طلب ، یرغمالیوں کی رہائی کیلئے جاری کوششوں پر تبادلہ خیال دو روز قبل وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے صومالیہ کے وزیر خارجہ عبدالسلام علی سے رابطہ کیا ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ صومالیہ میں ایک بحری جہاز پر سوار پاکستانی شہری گزشتہ 15 روز سے یرغمال ہیں اور پ...
ایم آئی 17ہیلی کاپٹر مظفر آباد کے قریب حادثے کی درست تکنیکی وجوہات جاننے کیلئے بورڈ آف انکوائری بنانے کا حکم دے دیا گیا ہے جو اپنی تفصیلی رپورٹ مرتب کرے گا،آئی ایس پی آر فیلڈ مارشل ، صدر مملکت و وزیراعظم کا حادثے میں شہید تمام اہلکاروں کو خراجِ عقیدت ،پوری قوم اپنے بہادر سپوتو...
9جون کو موسی درہ میں فیڈرل کانسٹیبلری کی چوکی پر دہشتگرد حملہ ہوا ،2جون کو شمالی وزیرستان میں فوجی چوکی پر گاڑی میں نصب خودکش بم حملہ ہوا ،9مئی کو بنوں کے پولیس اسٹیشن پر خودکش حملہ کیا گیا دہشتگردکیمپوں اور محفوظ ٹھکانوں کوانتہائی درستگی اور احتیاط سے نشانہ بنایا گیا، تباہ کیے ...