... loading ...

افغانستان میں امریکی جارحیت کی طویل تاریخ کا سب سے بھیانک ‘پہلو’ یہ ہے کہ اب افغانستان دنیا بھر کی 90 فیصد افیون پیدا کرتا ہے۔ اس کی ایک بہت بھاری قیمت افغانستان کو چکانا پڑ رہی ہے اور ایک افسوسناک پہلی یہ ہے کہ بچوں میں ہیروئن کے نشے کی لت میں بھیانک اضافہ ہوا ہے۔
کابل میں مقیم صحافی میتھیو ایکنز کے مطابق گزشتہ 13 سالوں میں افغانستان ایک نارکو-اسٹیٹ یعنی منشیاتی ریاست بن چکا ہے، جس کی تاریخ میں کوئی مثال نہيں ملتی۔ اس پر طرہ یہ کہ افغان معاشرہ ہر سطح پر اس تجارت کو آگے بڑھانے میں شامل ہیں – جو امریکی حملے کے بعد بدترین صورت حال ہے۔ ایکنز نے طالبان اور حکومت سے منسلک حکام کو بھی اس سے فائدہ اٹھانے والا قرار دیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکا نے طالبان اور القاعدہ سے بدلہ لینے کے لیے نہ صرف مقامی جنگجوؤں سے تعاون کیا بلکہ ان کی بدعنوانی سے بھی صرف نظر کیا جن کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں نے ایسے حالات پیدا کیے کہ طالبان عروج پر آئے۔
نتیجتاً اب افغانستان 2000ء کے مقابلے میں دوگنی افیون پیدا کر رہا ہے، اور اس کی بڑھتی ہوئی تجارت ملک کے جی ڈی پی کا 50 فیصد ہے۔ اس افیون کو صاف کرکے اس سے جو “پاؤڈر” بنتا ہے، آپ کا اندازہ بالکل درست ہے افغانستان کی گلیوں میں اتنا سستا بکتا ہے کہ دنیا میں کہیں بھی اس قیمت پر فروخت نہیں ہوگا، یہاں تک کہ یہاں اس کی قیمت شاید کھانے پینے کی چیزوں سے بھی کم ہوگی۔
جنگ کے نفسیاتی اثرات اور اس پر سستی ہیروئن کا میسر آنا، یہی وجہ ہے کہ گزشتہ پانچ سالوں میں ہیروئن کا نشہ کرنے والوں کی تعداد میں دوگنا اضافہ ہوا ہے۔ یہاں تک کہ بچوں میں بھی یہ شرح بہت زیادہ ہے، یہاں تک کہ چار سے پانچ سال کے بچے بھی ان بحالی مراکز میں نظر آتے ہیں، جن کا بچپن کہیں کھو چکا ہے۔
کابل میں بچوں کے لیے واحد علاج گاہ دراصل خواتین کے لیے بنائی گئی تھی۔ 20 بستروں پر مشتمل یہ ہسپتال نشہ کرنے والے بچوں کا علاج کرتا ہے اور حیرانگی کی بات دیکھیں کہ امریکی امداد سے چلتا ہے۔ یہ کل 45 روزہ بحالی پروگرام ہوتا ہے جس میں شامل بچے مختلف وجوہات کی بنیاد پر اس لت کا نشانہ بنے۔ کسی نے دانت کے درد کے لیے پہلی بار اس کا استعمال کیا تھا تو کسی نے اپنے باپ کی سگریٹ پی لی تھی اور اس لت میں مبتلا ہوگیا۔ یہاں موجود ڈاکٹر لطیفہ حمیدی گزشتہ دو سال سے کام کررہی ہیں، ان کے مطابق منشیات کے عادی بچوں کی تعداد میں 60 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ان کے خیال میں اب ملک کا مستقبل داؤ پر لگ چکا ہے۔
امریکی طیاروں کے حملوں، خودکش دھماکوں اور اردگرد تباہ ہوتے علاقوں کو دیکھنے کے بعد ذہن پر جو اثرات مرتب ہوتے ہیں، اس کے بعد ان کچے ذہنوں کو فرار کا پہلا راستہ ہی منشیات میں نظر آتا ہے۔
افیون کا استعمال افغانستان کے پسماندہ معاشرے میں ویسے بھی عام رہا ہے۔ ایک ایسے ملک میں جہاں ڈاکٹر نہیں، ادویات نہیں اور علاج کی سہولیات اچھی طرح دستیاب نہیں وہاں درد اور تکلیف کو کم کرنے کے لیے افیون ہی سب سے آسانی سے دستیاب “دوا” ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...