... loading ...

براک اوباما رواں ماہ جاپان کے شہر ہیروشیما کا دورہ کرکے امریکا کے پہلے صدر بن جائیں گے، جن کے قدم دوسری جنگ عظیم میں امریکا کے ایٹم بم حملے میں تباہ ہونے والے شہر پر پڑیں گے لیکن یہ بات ابھی سے واضح کردی گئی ہے کہ اوباما تاریخ کی اس بدترین دہشت گردی پر معافی نہیں مانگیں گے۔
اوباما کو 2009ء میں جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے لیے خدمات پر نوبیل امن انعام دیا گیا تھا۔ اب وہ 27 مئی کو دنیا کے پہلے ایٹم بم حملے کا نشانہ بننے والے شہر ہیروشیما پہنچیں گے جہاں جاپانی وزیر اعظم شنزو ایبے بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔
امریکی ایوان صدر وائٹ ہاؤس کے ایک ترجمان کے مطابق جنوری 2017ء میں اپنے آخری صدارتی عہد کے خاتمے کے بعد براک اوباما جوہری ہتھیاروں سے پاک پرامن اور محفوظ دنیا کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔ امریکی نائب قومی سلامتی مشیر بین رہوڈز نے اپنے ایک الگ بیان میں کہا ہے کہ اوباما دوسری جنگ عظیم میں جوہری ہتھیاروں کے استعمال کے فیصلے پر بات نہیں کریں گے، اس کے بجائے وہ ایک مشترکہ مستقبل کا وژن پیش کریں گے۔
یہ تاریخی دورہ امریکی صدر کے 20 سے 28 مئی تک جاری ایشیا کے سفر کا حصہ ہوگا جس کے دوران وہ جاپان میں جی7 اجلاس میں شرکت اور ویت نام کا دورہ بھی کریں گے۔ جاپان میں اجلاس کے آخری روز اوباما اور ایبے ہیروشیما امن یادگار پہنچیں گے جہاں 71 سال پہلے امریکا نے ایٹم بم پھینکا تھا۔ امریکا کے کسی صدر نے آج تک اپنے دور صدارت میں ہیروشیما کا دورہ نہیں کیا، جس کی وجہ یہ ہے کہ امریکا نہیں چاہتا کہ ایسے کسی بھی دورے کو معذرت یا معافی سمجھا جائے۔
6 اگست 1945ء کو پھینکے گئے ایٹم بم کی وجہ سے ہیروشیما میں ڈیڑھ لاکھ افراد مارے گئے تھے۔ صرف تین دن بعد امریکا نے 9 اگست کو ایک اور شہر ناگاساکی پر بھی ایٹم بم پھینکا جس کے بعد جاپان نے ہتھیار ڈال دیے تھے۔
امریکی باشندوں کی اکثریت ہیروشیما اور ناگاساکی پر بدترین حملوں کو جائز قرار دیتے ہیں جبکہ جاپانی کی اکثریت اسے غیر منصفانہ سمجھتی ہے۔
مہنگائی بتدریج کم ہوئی، شرحِ نمو 3۔7 فیصد تک پہنچ گئی، پچھلے 4 سال کی سب سے بہترین معاشی ترقی، تجارتی غیر یقینی کے بعد پھر سیلاب آیا، مارچ میں خطے میں عدم استحکام ہوا، وفاقی وزیر خزانہ تمام چیلنجز سے درست نبردآزما ہوئے،مالی سال کے دوران 3 بڑے چیلنجز سے کامیابی سے نمٹا گیا،اکنا...
امریکا مستقبل میں خارگ جزیرے سمیت ایران کے اہم تیل اور گیس کے انفراسٹرکچر پر قبضہ کرکے ان کی توانائی منڈیوں کا مکمل کنٹرول سنبھال لے گا، پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان یہ حکمت عملی اسی طرز پر ہوگی جس طرح امریکا نے وینزویلا میں توانائی کے شعبے سے متعلق اقدامات کیے تھے، اامریکا...
منصوبہ اپنی تکمیل کے بعد روزانہ تین لاکھ تک مسافروں کو سفری سہولت فراہم کرے گا 21 کلومیٹر طویل مخصوص بی آر ٹی کوریڈور داؤد چورنگی سے نمائش تک قائم کیا جائے گا کراچی کے یلو لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے کے لئے 256 الیکٹرک بسیں خریدی جائیں گی جبکہ منصوبہ اپنی تکمیل ک...
اسٹاف پر ہاتھ اٹھایا، ڈی جی میڈیا اور پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی کی جو ناقابل قبول ہے (ن) لیگ کی رکن فرح ناز اکبر نے رکنیت معطل کرنے کی تحریک پیش جسے منظور کرلیا گیا اسپیکر قومی اسمبلی نے اسٹاف اور سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ بدتمیزی پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اقبال ...
صومالی سفیر دفتر خارجہ طلب ، یرغمالیوں کی رہائی کیلئے جاری کوششوں پر تبادلہ خیال دو روز قبل وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے صومالیہ کے وزیر خارجہ عبدالسلام علی سے رابطہ کیا ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ صومالیہ میں ایک بحری جہاز پر سوار پاکستانی شہری گزشتہ 15 روز سے یرغمال ہیں اور پ...
ایم آئی 17ہیلی کاپٹر مظفر آباد کے قریب حادثے کی درست تکنیکی وجوہات جاننے کیلئے بورڈ آف انکوائری بنانے کا حکم دے دیا گیا ہے جو اپنی تفصیلی رپورٹ مرتب کرے گا،آئی ایس پی آر فیلڈ مارشل ، صدر مملکت و وزیراعظم کا حادثے میں شہید تمام اہلکاروں کو خراجِ عقیدت ،پوری قوم اپنے بہادر سپوتو...
9جون کو موسی درہ میں فیڈرل کانسٹیبلری کی چوکی پر دہشتگرد حملہ ہوا ،2جون کو شمالی وزیرستان میں فوجی چوکی پر گاڑی میں نصب خودکش بم حملہ ہوا ،9مئی کو بنوں کے پولیس اسٹیشن پر خودکش حملہ کیا گیا دہشتگردکیمپوں اور محفوظ ٹھکانوں کوانتہائی درستگی اور احتیاط سے نشانہ بنایا گیا، تباہ کیے ...
سزائے موت کا فیصلہ کالعدم، ایم کیو ایم کے بیرسٹر فروغ نسیم اور حسان صابر ایڈوکیٹ بطور وکیل عدالت میں پیش استغاثہ کے پاس ایسا کوئی ٹھوس ثبوت یا چشم دید گواہ موجود نہیں جس نے ملزمان کو آگ لگاتے دیکھا ہو،وکیل صفائی سپریم کورٹ نے سانحہ بلدیہ ٹاؤن فیکٹری کیس کے مرکزی ملزمان رحما...
فریقین نے تحمل اور ذمہ داری کا مظاہرہ نہ کیا تو یہ کشیدگی بڑے بحران میں بدل سکتی ہے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کا سلامتی کونسل میں اجلاس سے خطاب اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں عدم پھیلاؤ سے متعلق اجلاس کے دوران پاکستان نے ایک بار پھر عالمی امن، علاقائی استحکام ...
کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ اور گجرات میں سروسز عوامی سہولت کیلئے جمعہ کو کھلی رہیں گی ملک بھر میں اوقات کار رات 10 بجے تک بڑھا دییگئے،ہفتہ اتوار کھلے رہیں گے توانائی بچت مہم کے دور ان کریانہ اسٹورز کے اوقات بڑھانے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسح...
گلگت بلتستان میں 22 امیدوار میدان میں تھے،پوری جمع تفریق کے بعد 15 نشستوں پر جیتے ہیں،ہمیں دو نشستیں دے کر ہماری 13 نشستیں کسی اور کو دیں گے تو ہم اس کو نہیں مانتے، بیرسٹر گوہر بجٹ سیشن میں شریک ہوں نہ ہوں عوام کو ریلیف ملنا چاہیے، کشمیر پر ہمارا واضح مؤقف ہے، مسائل کو افہام و ...
28ویں ترمیم کا شوشہ چھوڑ کر سیاسی جماعتیں اپنے مفادات کے لیے کام کر رہی ہیں مقامی حکومتوں کو بااختیار بنایا جائے، عوامی مسائل بدستور حل طلب ہیں، پریس کانفرنس امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے مطالبہ کیا ہے کہ مقامی حکومتوں کو مکمل بااختیار بنایا جائے اور آئندہ و...