... loading ...

آل پارٹیز حریت کا نفر نس (گیلانی)نے حکومتِ ہند کے آبادکار پنڈتوں کے لیے کمپوزٹ ٹاؤن شپ قائم کرنے کے منصوبے پر بضد رہنے کو بلاجواز قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ کشمیریوں کو مذہب کے نام پر تقسیم کرنے اور پنڈتوں کو سماج سے الگ تھلگ کرنے کی کسی بھی صورت میں اجازت نہیں دی جائے گی اور دونوں برادریاں مل کر اس خطرناک منصوبے کو ناکام بنائیں گی۔
ذرائع ابلاغ کے نام جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے واضح کیا ہے کہ پنڈت کشمیری سماج کا ایک حصہ ہیں اور کوئی بھی فرد یا گروہ ان کی وادی واپسی کا مخالف نہیں ہے۔ وہ اپنے گھروں کو لوٹ آئیں تو ان کا خیرمقدم ہے۔ البتہ ان کے لیے علیحدہ بستیاں بسانے کے منصوبے کی کسی بھی صورت میں اجازت نہیں دی جائیگی۔ حریت کانفرنس نے بھارتی امورِ داخلہ کے مرکزی وزیر مملکت ہری بھائی پراٹھی بھائی چوہدری کے پارلیمنٹ میں دئے گئے اس بیان کو سختی کے ساتھ مسترد کردیا، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ’’مائیگرنٹ پنڈتوں کے لیے وادی میں علیحدہ بستیاں بسانے کا منصوبہ اب بھی زیرِ غور ہے اور ریاستی سرکار کو اراضی کی نشاندہی کرنے کے لیے کہا گیا ہے، جس کے بعد اس منصوبے پر باضاطہ عمل شروع کیا جائے گا‘‘۔
حریت نے کہا کہ وہ مائیگرنٹ پنڈتوں کی وادی واپسی اور ان کی بازآبادکاری میں مدد دینے کی کسی بھی طور مخالف نہیں ہے، البتہ بھارتی حکومت اور اس کے پالیسی ساز اس کی آڑ میں ایک خطرناک کھیل کھیلنا چاہتے ہیں اور وہ اس کے ذریعے سے نہ صرف ہم کو مذہب کے نام پر تقسیم کرانا چاہتے ہیں، بلکہ وہ کشمیریوں کے اپنے بنیادی اور پیدائشی حقوق کے لیے جاری جدوجہد کو بھی نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ کشمیر ی عوام حقِ خودارادیت کے لیے پچھلی سات دہائیوں سے مصروف جدوجہد ہیں۔ بھارت اس جدوجہد پر فرقہ واریت کا رنگ چڑھاکر عالمی برادری کو گمراہ کرانا چاہتا ہے اور پنڈتوں کے لیے کمپوزٹ ٹاؤن شپ قائم کرنے کی کوشش اس منصوبے کا حصہ ہے۔ حریت بیان میں کہا گیا کہ بھارت ایک عرصے سے جموں کشمیر کی ڈیموگرافی تبدیل کرانے اور یہاں کی مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرانے کے منصوبوں پر عمل کررہا ہے۔ حریت بیان میں کہا گیا کہ بھارت کے پالیسی سازوں کا اصل ہدف کشمیریوں کی جدوجہدِ آزادی ہے اور وہ ہر ممکن طریقے سے اس کو ناکام بنانے کی کوششیں کررہے ہیں۔ معروف حریت رہنما شبیر احمد شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ پنڈتوں کی وطن واپسی خوش آ ئند، لیکن الگ بستیوں کا قیام ناقابل قبول ہے ۔انہوں نے کہاکہ آر ایس ایس کے مائنڈ سیٹ اور منصوبے کے لئے حامی بھرلی تو ریاست میں پی ڈی پی کے لئے زمین تنگ ہوگی ۔شبیر احمد شاہ نے وادی سے چلے گئے پنڈتوں کے لئے علیحدہ بستیوں کے قیام کو ریاستی تشخص کے لئے سازش قرار دیتے ہوئے اس کی سخت مخالفت کی ہے ۔ کہ ہم کسی بھی صورت میں اس سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔انھوں نے واضح کیا کہ بھارتی سرکار پنڈتوں کی بازآبادکاری کے لئے جس قدر بھی اقدامات کریں اس پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔ البتہ اس کی آڑ میں ریاست کے بھائی چارے پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے اور نہ ہی اسرائیلی طرز پر بستیوں کے قیام کی اجازت دی جائے گی ۔شبیر احمد شاہ نے بھارتی اور ریاستی سرکار کو خبردار کیا کہ وہ آگ سے کھیلنے کی کوشش نہ کریں اور ریاست کی آبادیاتی تشخص کو تبدیل کرنے کے اپنے گھناونے منصوبے سے باز آئیں۔ جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ نے بھی کشمیر میں پنڈتوں کی علیحدہ بستیاں بسانے کے منصوبے کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ اسرائیلی طرز کی یہ علیحدہ کالونیاں کسی بھی صورت میں قبول نہیں کی جائیں گی ۔ فرنٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کشمیری مسلمان اپنے پنڈت بھا ئیوں کی کشمیرواپسی کے متمنی ہیں اور چاہتے ہیں کہ وہ واپس آکر اپنے مسلمان بھائیوں کے ساتھ مل جل کر رہیں لیکن اُنہیں علیحدہ کالونیوں میں بساکر کشمیر میں ایک اور فلسطین بنانے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔فرنٹ نے کہا کہ کشمیریوں نے ماضی میں بھی پی ڈی پی/بی جے پی کے اِن آرایس ایس منصوبوں کے خلاف مزاحمت کی ہے اور مستقبل میں بھی ان سیاہ منصوبوں کے خلاف سینہ سپر ہو کر مقابلہ کیا جائے گا۔
بلاول اپوزیشن لیڈر تقرری میں فضل الرحمان کیساتھ اتحاد کے خواہاں، پیپلز پارٹی کے قومی اسمبلی میں 74 اراکین اسمبلی ، جے یو آئی کے6 جنرل نشستوں سمیت 10ممبران کے ساتھ موجودہیں پاک افغان کشیدگی دونوں ممالک کیلئے مفید نہیں،معاملات شدت کی طرف جارہے ہیں ، رویے میں نرمی لانا ہوگی، ہم بھ...
چیئرمین پی ٹی آئی کی شبلی فراز کی نااہلی کی اپیل پر عدالت سے نوٹس جاری کرنے کی استدعا عمرایو ب انتخابات میں حصہ نہیں لے رہے، اس لئے اپیل واپس لے رہے ہیں، بیرسٹرگوہر چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے عمر ایوب اور شبلی فراز سے متعلق دائر اپیلیں واپس لے لیں۔سپریم کورٹ ...
جدوجہد آزادی رنگ لائے گی، مقبوضہ کشمیر پاکستان کا حصہ بنے گا، عالمی برادری بھارت پر دبائو ڈالے،امیر جماعت حکومت کشمیر کا مقدمہ پوری طاقت سے لڑے ، تیسری نسل کو بھارتی مظالم کا سامنا ہے، مقبوضہ کشمیر میں یوم سیاہ پر بیان امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے اقوام متحد...
آر ایل این جی سے گھریلو صارفین کو معیاری ایندھن کی فراہمی ممکن ہوگی،شہبازشریف خوشی کا دن ہے،پورے ملک کے عوام کا ایک دیرینہ مطالبہ پورا ہوگیا، تقریب سے خطاب وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے ملک بھر میں گھریلو گیس کنکشن کھولنے کا اعلان کردیا۔اسلام آباد میں گھریلو گیس کنکشن کی...
نوجوان اس ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں،طلباو طالبات کی ہزاروں میں ٹیسٹ میں شرکت نوجوان نہیں مستقبل میں سیاسی قبضہ گروپ مایوس ہوگا، بنو قابل پروگرام سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ نوجوان اس ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں، نوجوانوں کو ساتھ ملا کر نومبر میں...
ڈی جی آئی ایس پی آر نے میرے خلاف پریس کانفرنس کی، وفاقی وزرا نے گھٹیا الزامات لگائے میرے اعصاب مضبوط ، ہم دلیر ہیں، کسی سے ڈرنے والے نہیں، سہیل آفریدی کی پریس کانفرنس وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ وفاق سے اپنے حقوق طاقت کے زور پر لیں گے ، صوبے میں امن ل...
27 اکتوبر 1947 کو بھارت نے اپنی فوجیں اتاری تھیں اوربڑے حصے پر ناجائز قبضہ کیا مقبوضہ کشمیر کی آزادی کی جدوجہد جاری رہے گی، کل جماعتی حریت کانفرنس کی پریس کانفرنس کشمیریوں نے بھارتی جارحیت کے خلاف آج دنیا بھر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان کر دیا۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہن...
افغانستان بھارت کی پراکسی کے طور پر کام کر رہا ہے، 40 سال تک افغانوں کی مہمان نوازی کی افغان مہاجرین نے روزگار اور کاروبار پر قبضہ کیا ہوا ہے، خواجہ آصف کی میڈیا سے گفتگو وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے اگر افغان طالبان کے ساتھ مذاکرات سے معاملات طے نہیں پاتے تو پھر...
پاکستان کا آبی دفاع اور خودمختاری کا عزم،طالبان رجیم دریائے کنڑ پر بھارتی حکومت کے تعاون سے ڈیم تعمیر کرکے پاکستان کو پانی کی فراہمی روکناچاہتی ہے،انڈیا ٹو ڈے کی شائع رپورٹ افغان وزیر خارجہ کے دورہ بھارت کے بعد پانی کو بطور سیاسی ہتھیاراستعمال کرنے کی پالیسی واضح ہو گئی،بھارت ک...
صوبے ایک خاندان، بلوچستان کی ترقی پاکستان کی مجموعی خوشحالی سے جڑی ہے،شہباز شریف پورا پاکستان ایک فیملی،کہیں بھی آگ لگے اسے مل کر بجھانا ہوگا، ورکشاپ کے شرکا سے خطاب وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے قومی یکجہتی اور ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پورا پاکستان ایک گ...
ویکسین لگانے جائو تو کہا جاتا ہے کہ یہ سازش ہے،لوگوں کو مریض بننے سے بچانا ہے یہاں ہیلتھ کیٔر نہیں،ویکسین 150 ممالک میں استعمال ہوچکی ہے،تقریب سے خطاب وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے کہا ہے کہ گلگت سے کراچی تک سیوریج کا نظام ٹھیک نہیں۔ویکسین لگانے جائو تو کہا جاتا ہے کہ یہ سازش ...
ایڈمرل نوید اشرف نے کریکس ایریا میں اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور آپریشنل تیاریوں اور جنگی استعداد کا جائزہ لیا پاک بحریہ کی دفاعی صلاحیتیں ساحل سے سمندر تک بلند حوصلوں کی طرح مضبوط اور مستحکم ہیں،آئی ایس پی آر سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف کا کہنا ہے کہ سرکریک سے جیوانی...