... loading ...

ناقص خبریں اور متعصبانہ رویہ، ذرائع ابلاغ پر عوام کا اعتماد دنیا بھر میں بری طرح مجروح ہو رہا ہے۔ یہاں تک کہ سوشل میڈیا پر شکوک میں بھی اضافہ کیا ہے۔ اس وقت صرف 6 فیصد امریکی ہیں جو میڈیا پر کافی اعتماد رکھتے ہیں۔ لیکن یہ اعتماد بھی درستگی، توازن اور شفافیت کے عام صحافتی اصولوں کی ہونے والی پیروی سے زیادہ ہے۔
معلومات کے ذرائع تو روز بروز بڑھتے جا رہے ہیں، لیکن “حقیقت خرافات میں کھو” رہی ہے۔ امریکی اب ایسی خبروں پر زیادہ بھروسہ کرتے ہیں جو تازہ ترین ہوں، مختصر ہوں اور قابل بھروسہ ذرائع یا دستاویز کا حوالہ دیں۔ یہ انکشاف ایسوسی ایٹڈ پریس-این آو آر سی سینٹر فار پبلک افیئرز ریسرچ اور امریکن پریس انسٹیٹیوٹ کے ایک مشترکہ منصوبے میڈیا انسائٹ پروجیکٹ کی تحقیق میں ہوا ہے۔ اب عوام نیوز ایپ یا ویب سائٹ کے ذریعے آسانی اور تیزی سے خبریں حاصل کرنا چاہتے ہیں، مداخلت کرنے والے اور پریشان کن اشتہارات کے بغیر۔
اب جدید قارئین کی توقعات پہلے سے کہیں زیادہ ہے۔ پول ظاہر کرتا ہے کہ درستگی عوام کے اعتماد کے لیے سب سے اہم چیز ہے۔ تحقیق کے مطابق 90 فیصد امریکی باشندوں نے کہا کہ یہ انتہائی یا بہت زیادہ اہم ہے کہ میڈیا اپنے حقائق کو درست کرے۔ ہر 10 میں سے 4 نے کہا کہ انہیں کوئی مخصوص واقعہ ضرور یاد ہے جس نے میڈیا پر ان کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی، جس میں سے بیشتر کا تعلق درستگی سے یا ایسے تصور سے تھا جو یکطرفہ تھا۔
ایک ایسے دور میں جو ‘بریکنگ نیوز’ اور ‘سب سے پہلے’ کا ہے، یہاں پر درستگی کے لیے تھوڑا سا انتظار بھی ضروری ہے اور یہ تحقیق اس کو ثابت کرتی ہے۔
ہر 10 میں سے 6 امریکی دن میں متعدد بار خبریں دیکھنا، پڑھنا یا سننا چاہتے ہیں اور کمپیوٹروں، اسمارٹ فونز اور ٹیبلٹس نے یہ کام کافی آسان کر دیا ہے۔ لوگوں کی ایک بڑی تعداد سوشل میڈيا سے خبریں حاصل کرتی ہے، جس میں فیس بک پیش پیش ہے۔ لیکن اس کے باوجود فیس بک استعمال کرنے والے صرف 12 فیصد افراد ایسے ہیں جنہوں نے کہا کہ انہیں ویب سائٹ پر ملنے والی خبروں اور معلومات پر حد درجہ اعتماد ہوتا ہے۔ دوسری جانب ٹوئٹر پر صارفین تو فیس بک کے مقابلے میں کم ہیں لیکن یہاں اعتماد کچھ زیادہ ہے۔ 18 فیصد افراد کہتے ہیں کہ وہ یہاں ملنے والی خبروں پر بھرپور اعتماد کرتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر بھی کم اعتماد ہونے کی وجہ دراصل بھروسے کی کمی ہے کہ اس لنک پر کلک کیا جائے یا نہیں؟ یہاں بھی اشہارات کی بھرمار اور خبر تک پہنچنے میں رکاوٹیں صارفین کو پریشان کرتی ہیں۔
یہ پول 18 فروری سے 21 مارچ کے دوران 2014 افراد سے کیا گیا جس کے لیے سرمایہ کاری امریکن پریس انسٹیٹیوٹ نے کی۔ اس میں غلطی کی گنجائش 2.9 فیصد ہے۔
تھانہ غربی پولیس کی خفیہ اطلاع پر کارروائی ،منظم گروہ گرفتار،7 ذبح شدہ بچھڑے برآمد ملزمان مختلف مشہور ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس کو سپلائی کر رہے تھے، ابتدائی تفتیش میں انکشاف تھانہ غربی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بچھڑے کا گوشت “چھوٹے گوشت” یعنی دبنے بکرے کے نام پر فروخت کرنے وال...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکیخلاف متنازع بیان دینے پر انکوائری میں سنگین الزامات بیانات ریاستی اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے،این سی سی آئی اے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے خلاف متنازع بیان دینے پر پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سہیل آ...
خان یونس ، رفاہ میں مکانات مسمار ،امدادی کارکن ملبے سے لاشیں نکالنے میں مصروف خوراک، پانی اور دواؤں کی کمی نے فلسطینیوں کی حالت مزید خراب کر دی،عرب میڈیا جنگ بندی کے باوجود جنوبی غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے جاری ہیں جن کے باعث خان یونس اور رفاہ میں مکانات مسمار اور شہدا کی ت...
پیپلز پارٹی کی تجاویز کا جائزہ لیا گیا، بل 48 شقوں پر مشتمل ہے،کوئی جج ٹرانسفر ماننے سے انکار کرے گا وہ ریٹائر تصور کیا جائیگا، وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ کی کابینہ کو بریفنگ ، میڈیا سے گفتگو چیف جسٹس کی مدت تین سال مقرر، چاروں صوبوں سے برابر نمائندگی ہوگی،فیلڈ مارشل اور دیگر اعلی...
ملک کے وسیع مفاد میں 27ویں آئینی ترمیم کیلئے سب نے مل کر کوشش کی، شہباز شریف قائد میاں نواز شریف اور صدر مملکت زرداری کو بھی اعتماد میں لیا،کابینہ اجلاس سے خطاب وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ وفاق کے صوبوں کے ساتھ رشتے کی مضبوطی اور ملک کے وسیع مفاد میں 27ویں آئینی...
انسداد دہشتگردی عدالت نیعمران خان کی بہنوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں و دیگر کیخلاف 4 اکتوبر احتجاج کیس کی سماعت ہوئی انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے مسلسل عدم پیشی پر علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ان...
پیپلز پارٹیہر تنقید کو لسانی رنگ دینے کی بجائے علیحدگی پسند سندھیوں کے خلاف کارروائی کرے،چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ ناانصافیوں کیخلاف آواز کو لسانی رنگ دینا پی پی کا کمال، وفاق کیلئے لمحہ فکریہ ہے، رہائش گاہ پر سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ سے خطاب مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے چیئرمی...
مذکورہ افراد نے انسانیت کے خلاف جرائم کیے ہیں اور غزہ میں نسل کشی کے مرتکب ہوئے ہیں اسرائیل نے جان بوجھ کرغزہ میں رہائشی علاقے کو تباہ کر کے کھنڈرات میں بدلا،ترکیہ کورٹ ترکیہ نے غزہ میں فلسطینیوں کی نسلی کشی پر نیتن یاہو کے ورانٹ گرفتاری جاری کر دیے۔خبر ایجنسی کے مطابق ترکیہ ...
پاکستان اصولی مؤقف پر قائم ہے کہ افغانستان سے ہونے والی دہشت گردی پر قابو پانا افغانستان کی ذمہ داری ہے،پاکستان نے مذاکرات میں ثالثی پر ترکیے اور قطر کا شکریہ ادا کیا ہے، وزیراطلاعات افغان طالبان دوحا امن معاہدے 2021 کے مطابق اپنے بین الاقوامی، علاقائی اور دوطرفہ وعدوں کی تکمیل...
اگر آرٹیکل 243 میں ترمیم کا نقصان سول بالادستی اور جمہوریت کو ہوتا تو میں خود اس کی مخالفت کرتا، میں حمایت اس لیے کر رہا ہوں کیونکہ اس سے کوئی نقصان نہیں ہو رہا ہے،بلاول بھٹوکی میڈیا سے گفتگو آئینی عدالتیں بھی بننی چاہئیں لیکن میثاق جمہوریت کے دوسرے نکات پربھی عمل کیا جائے،جس ...
اپوزیشن ستائیسویں ترمیم پر حکومت سے کسی قسم کی بات چیت کا حصہ نہ بنے ، امیر جماعت اسلامی جو ایسا کریں گے انہیں ترمیم کا حمایتی تصور کیا جائے گا،مردان میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے ستائیسویں ترمیم پر اپوزیشن حکومت سے کس...
صاحبزادہ حامد رضا پشاور سے فیصل آباد کی طرف سفر کر رہے تھے کہ اسلام آباد پولیس نے گرفتار کیا سابق رکن اسمبلی کو 9 مئی مقدمہ میں 10 سال قید کی سزا سنائی تھی،قائم مقام چیئرمین کی تصدیق سنی اتحاد کونسل کے چیٔرمین صاحبزادہ حامد رضا کو گرفتار کر لیا گیا۔سابق رکن اسمبلی کو 9 مئی ...