... loading ...

ہزاروں افراد نے گزشتہ روز وزیر اعظم برطانیہ ڈیوڈ کیمرون کے استعفے کے لیے مظاہرہ کیا جن کا کہنا تھا کہ پاناما پیپرز میں نام آنے کے بعد انہیں اس اہم عہدے پر رہنے کا حق نہیں ہے۔
ڈیوڈ کیمرون ان عالمی رہنماؤں، معروف شخصیات، ارب پتی افراد اور دیگر بااثر لوگوں میں سے ایک ہیں جو انٹرنیشنل کنسورشیئم آف انوسٹی گیٹو جرنلسٹس (آئی سی آئی جے) کی جانب سے سامنے لائی گئی ان خفیہ دستاویزات میں شامل ہیں جنہیں “پاناما پیپرز” کہا جا رہا ہے۔ یہ ان مالی بد دیانتیوں اور مالی جرائم کی فہرست ہے جو دنیا کے طاقتور ترین افراد کے سیاہ کرتوتوں کو ظاہر کرتی ہے۔
آئی سی آئی جے نے پاناما کے قانونی ادارے موساک فونسیکا کی لاکھوں دستاویزات تک رسائی حاصل کی۔ یہ ادارہ اپنے کالے دھن کو چھپانے والے یا ٹیکس سے فرار اختیار کرنے والے افراد کو جعلی کمپنیاں بنا کر دیتا تھا۔ جب سے یہ معاملہ سامنے آیا ہے تب سے آئس لینڈ کے وزیر اعظم کی حکومت تو جا چکی ہے کہ جنہوں نے سخت عوامی دباؤ کے بعد عہدے سے استعفیٰ دیا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ جب یہ معاملہ پہلی بار منظر عام پر آیا تو برطانوی ذرائع ابلاغ نے سنی ان سنی کردی۔ یہاں تک کہ انسداد بد عنوانی کی انجمنوں اور کارکنوں نے دباؤ ڈالنا شروع کیا، سوشل میڈيا مہم شروع ہوئی تب کہیں جاکر اسے رپورٹ کیا۔ بالآخر ڈیوڈ کیمرون نے اعتراف کیا کہ انہوں نے 30 ہزار پاؤنڈز یعنی تقریباً 45 لاکھ پاکستانی روپے اس آف شور کمپنی سے کمائے تھے جو ان کے والد نے بنائی تھی۔ انہوں نے قبول کیا کہ 1997ء سے 2010ء کے دوران وہ اور ان کی اہلیہ اپنے والد کے قائم کردہ آف شور ٹرسٹ فنڈ بلیئرمور انوسٹمنٹ ٹرسٹ میں حصص رکھتے تھے۔ یہ ادارہ موساک فونسیکا نے ہی قائم کیا تھا۔
لیکن کیمرون کا ساتھ ہی یہ بھی کہنا تھا کہ یہ حصص انہوں نے 2010ء میں وزیر اعظم بننے سے چار ماہ قبل فروخت کردیے تھے۔ لیکن یہ عذر لنگ بھی ہزاروں افراد کو 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ کے سامنے مظاہرہ کرنے سے نہ روک سکا۔ مظاہرے کا اہتمام کرنے والی صحافی ایبی ولکنسن نے کہا کہ ٹیکس سے مبینہ فرار اس مظاہرے کی محض ایک وجہ ہے۔ دراصل قانونی کارروائی سے آف شور کمپنیوں کو بچانے کے لیے 2013ء میں یورپی یونین کے رہنماؤں سے کی گئی وزیر اعظم کی درخواست کا منظر عام پر آنا اور اس پورے قضیے میں برطانیہ کی سمندر پار مقبوضات کا شامل ہونا ظاہر کرتا ہے کہ کیمرون اب مزید اعتماد نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ برطانیہ دنیا بھر میں ٹیکس سے فرار کا گڑھ بن گیا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ پاناما پیپرز نے جن 3 لاکھ اداروں کا ذکر ہے ان میں آدھی سے زیادہ برطانیہ کے سمندر پار مقبوضات میں سے چلتی ہیں۔
مہنگائی بتدریج کم ہوئی، شرحِ نمو 3۔7 فیصد تک پہنچ گئی، پچھلے 4 سال کی سب سے بہترین معاشی ترقی، تجارتی غیر یقینی کے بعد پھر سیلاب آیا، مارچ میں خطے میں عدم استحکام ہوا، وفاقی وزیر خزانہ تمام چیلنجز سے درست نبردآزما ہوئے،مالی سال کے دوران 3 بڑے چیلنجز سے کامیابی سے نمٹا گیا،اکنا...
امریکا مستقبل میں خارگ جزیرے سمیت ایران کے اہم تیل اور گیس کے انفراسٹرکچر پر قبضہ کرکے ان کی توانائی منڈیوں کا مکمل کنٹرول سنبھال لے گا، پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان یہ حکمت عملی اسی طرز پر ہوگی جس طرح امریکا نے وینزویلا میں توانائی کے شعبے سے متعلق اقدامات کیے تھے، اامریکا...
منصوبہ اپنی تکمیل کے بعد روزانہ تین لاکھ تک مسافروں کو سفری سہولت فراہم کرے گا 21 کلومیٹر طویل مخصوص بی آر ٹی کوریڈور داؤد چورنگی سے نمائش تک قائم کیا جائے گا کراچی کے یلو لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے کے لئے 256 الیکٹرک بسیں خریدی جائیں گی جبکہ منصوبہ اپنی تکمیل ک...
اسٹاف پر ہاتھ اٹھایا، ڈی جی میڈیا اور پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی کی جو ناقابل قبول ہے (ن) لیگ کی رکن فرح ناز اکبر نے رکنیت معطل کرنے کی تحریک پیش جسے منظور کرلیا گیا اسپیکر قومی اسمبلی نے اسٹاف اور سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ بدتمیزی پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اقبال ...
صومالی سفیر دفتر خارجہ طلب ، یرغمالیوں کی رہائی کیلئے جاری کوششوں پر تبادلہ خیال دو روز قبل وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے صومالیہ کے وزیر خارجہ عبدالسلام علی سے رابطہ کیا ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ صومالیہ میں ایک بحری جہاز پر سوار پاکستانی شہری گزشتہ 15 روز سے یرغمال ہیں اور پ...
ایم آئی 17ہیلی کاپٹر مظفر آباد کے قریب حادثے کی درست تکنیکی وجوہات جاننے کیلئے بورڈ آف انکوائری بنانے کا حکم دے دیا گیا ہے جو اپنی تفصیلی رپورٹ مرتب کرے گا،آئی ایس پی آر فیلڈ مارشل ، صدر مملکت و وزیراعظم کا حادثے میں شہید تمام اہلکاروں کو خراجِ عقیدت ،پوری قوم اپنے بہادر سپوتو...
9جون کو موسی درہ میں فیڈرل کانسٹیبلری کی چوکی پر دہشتگرد حملہ ہوا ،2جون کو شمالی وزیرستان میں فوجی چوکی پر گاڑی میں نصب خودکش بم حملہ ہوا ،9مئی کو بنوں کے پولیس اسٹیشن پر خودکش حملہ کیا گیا دہشتگردکیمپوں اور محفوظ ٹھکانوں کوانتہائی درستگی اور احتیاط سے نشانہ بنایا گیا، تباہ کیے ...
سزائے موت کا فیصلہ کالعدم، ایم کیو ایم کے بیرسٹر فروغ نسیم اور حسان صابر ایڈوکیٹ بطور وکیل عدالت میں پیش استغاثہ کے پاس ایسا کوئی ٹھوس ثبوت یا چشم دید گواہ موجود نہیں جس نے ملزمان کو آگ لگاتے دیکھا ہو،وکیل صفائی سپریم کورٹ نے سانحہ بلدیہ ٹاؤن فیکٹری کیس کے مرکزی ملزمان رحما...
فریقین نے تحمل اور ذمہ داری کا مظاہرہ نہ کیا تو یہ کشیدگی بڑے بحران میں بدل سکتی ہے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کا سلامتی کونسل میں اجلاس سے خطاب اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں عدم پھیلاؤ سے متعلق اجلاس کے دوران پاکستان نے ایک بار پھر عالمی امن، علاقائی استحکام ...
کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ اور گجرات میں سروسز عوامی سہولت کیلئے جمعہ کو کھلی رہیں گی ملک بھر میں اوقات کار رات 10 بجے تک بڑھا دییگئے،ہفتہ اتوار کھلے رہیں گے توانائی بچت مہم کے دور ان کریانہ اسٹورز کے اوقات بڑھانے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسح...
گلگت بلتستان میں 22 امیدوار میدان میں تھے،پوری جمع تفریق کے بعد 15 نشستوں پر جیتے ہیں،ہمیں دو نشستیں دے کر ہماری 13 نشستیں کسی اور کو دیں گے تو ہم اس کو نہیں مانتے، بیرسٹر گوہر بجٹ سیشن میں شریک ہوں نہ ہوں عوام کو ریلیف ملنا چاہیے، کشمیر پر ہمارا واضح مؤقف ہے، مسائل کو افہام و ...
28ویں ترمیم کا شوشہ چھوڑ کر سیاسی جماعتیں اپنے مفادات کے لیے کام کر رہی ہیں مقامی حکومتوں کو بااختیار بنایا جائے، عوامی مسائل بدستور حل طلب ہیں، پریس کانفرنس امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے مطالبہ کیا ہے کہ مقامی حکومتوں کو مکمل بااختیار بنایا جائے اور آئندہ و...