... loading ...
عراق کے سابق صدر صدام حسین کے معروف زمانہ نائب عزت الدوری نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ اگر امریکی انتظامیہ عراق اور اس کے عوام کو ایرانی تسلط سے بچانے اور خوں ریزی روکنے کے لیے حرکت میں نہ آئی تو عراق میں ایران اور اس کی ملیشیاؤں کی تمام حرکتوں کا ذمہ دار امریکا ہی ہوگا۔
گزشتہ برس 17 اپریل کو عراق کے شہر تکریت کے نزدیک ایک جھڑپ میں عزت الدوری کے ہلاک ہونے سے متعلق افواہوں نے جنم لیا تھا ۔تب بھورے بالوں اور داڑھی والے ایک شخص کی لاش کی تصاویر کے متعلق باور کیا جارہا تھا کہ یہ تصاویر صدام حسین کی حکومت کے اہم ترین اہل کار عزت الدوری سے مشابہت رکھتی ہیں۔ عزت الدوری 2003 میں صدام حکومت کے سقوط کے بعد سے روپوش ہوگئے تھے۔تاہم مذکورہ لاش کو حاصل کرنے والے عراقی حکام نے اس شناخت کی تصدیق نہیں کی تھی۔ عراقی حکام نے کہا تھا کہ اس کے پاس ڈی این اے کا نمونہ نہیں ہے جس کا الدوری کی مبینہ لاش کے ساتھ موازنہ کیا جاسکے۔ مگر اب العربیہ نیوز چینل کو ایک ویڈیو ملی ہے جس سے نہ صرف یہ واضح ہو رہا ہے کہ الدوری زندہ ہیں بلکہ یہ بھی کہ وہ عراق میں پوری طرح سرگرم بھی ہیں۔ الدوری نے اپنے ویڈیو میں عرب ممالک کو پیغام دیا کہ وہ سعودی عرب کے زیرقیادت اتحاد کے پرچم تلے ایران کے سامنے صف آرا ہوجائیں۔
الدوری کے نزدیک یمن کے بحران سے نمٹنے کے لیے مطلوبہ اقدامات کیے جائیں۔ ان میں ایران اور اس کے ایجنٹوں کو سلامتی کونسل کی قراردادوں کو ماننے پر مجبور کرنا، آئینی حکومت کے سائے میں خلیج تعاون کونسل کے ممالک کی نگرانی کے ذریعے قومی مکالمے کی کانفرنس سے حاصل نتائج پر عمل درآمد کرنا، ایران کے ایجنٹوں کے تعاقب کو بڑھا کر ان کی تمام تر صلاحیتوں کو ختم کرنا شامل ہیں۔واضح رہے کہ عزت الدوری کا عراق میں جاری مزاحمت میں اہم کردار سمجھا جارہا ہے۔ اور اُن کی حالیہ ویڈیو کو خطےمیں تبدیل ہوتے مختلف تصورات میں نہایت اہمیت دی جارہی ہے۔
ہنستے کھیلتے بچوں کی سالگرہ کا منظر لاشوں کے ڈھیر میں تبدیل ، 24 افراد موقع پر لقمہ اجل الباقا کیفے، رفح، خان یونس، الزوائدا، دیر البلح، شجاعیہ، بیت لاحیا کوئی علاقہ محفوظ نہ رہا فلسطین کے نہتے مظلوم مسلمانوں پر اسرائیلی کی یہودی فوج نے ظلم کے انہتا کردی،30جون کی رات سے یکم ج...
ستائیسویں ترمیم لائی جا رہی ہے، اس سے بہتر ہے بادشاہت کا اعلان کردیںاور عدلیہ کو گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ بنا دیں،حکومت کے پاس کوئی عوامی مینڈیٹ نہیں یہ شرمندہ نہیں ہوتے 17 سیٹوں والوں کے پاس کوئی اختیار نہیںبات نہیں ہو گی، جسٹس سرفراز ڈوگرکو تحفے میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ لگای...
عالمی مارکیٹ میں قیمتیں گریں توریلیف نہیں، تھوڑا بڑھیں تو بوجھ عوام پر،امیر جماعت اسلامی معیشت کی ترقی کے حکومتی دعوے جھوٹے،اشتہاری ہیں، پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ مسترد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کا ردعمل آگیا۔انہوں...
وفاقی وزیر توانائی نے تمام وزرائے اعلی کو خط لکھ دیا، محصولات کی وصولی کے متبادل طریقوں کی نشاندہی ،عملدرآمد کے لیے تعاون طلب بجلی کے مہنگے نرخ اہم چیلنج ہیں، صارفین دیگر چارجز کے بجائے صرف بجلی کی قیمت کی ادائیگی کر رہے ہیں، اویس لغاری کے خط کا متن حکومت نے بجلی کے بلوں میں ...
پاکستان، ایران اور ترکی اگراسٹریٹجک اتحاد بنالیں تو کوئی طاقت حملہ کرنے کی جرات نہیں کرسکتی گیس پائپ لائن منصوبے کو تکمیل تک پہنچایا جائے، ایران کے سفیر سے ملاقات ،ظہرانہ میں اظہار خیال پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے اسرائیلی اور امریکی جارحیت کے خلاف ایران کی حم...
پارلیمان میں گونجتی ہر منتخب آواز قوم کی قربانیوں کی عکاس ، امن، انصاف اور پائیدار ترقی کیلئے ناگزیر ہے کسی کو بھی پارلیمان کے تقدس کو پامال کرنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہئے،عالمی یوم پارلیمان پر پیغام پاکستان پیپلز پارٹی کے چیٔرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ خودمختار پا...
ایف آئی ایچ پرو لیگ میں بھارتی ویمنز ٹیم آخری پوزیشن پانے کے بعد لیگ سے باہر آئرلینڈ کی جگہ نیوزی لینڈ یا پاکستان کی ٹیم کو اگلے سیزن کیلیے شامل کیا جائے گا،رپورٹ ہاکی کے میدان میں بھی بھارت کو رسوائی کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ایف آئی ایچ پرو لیگ میں بھارتی ویمنز ٹیم آخری پوزیشن پ...
درندگی کا شکار فلسطینیوں میں بیشتر کی نعش شناخت کے قابل نہ رہی ،زخمیوں کی حالت نازک جنگی طیاروں کی امدادی مراکز اور رہائشی عمارتوں پر بمباری ،شہادتوں میں اضافے کا خدشہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی بمباری نے ایک بار پھر انسانیت کو شرما دیا۔ گزشتہ48گھنٹوں کے دوران صیہونی افواج کے وحش...
حکومت کی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ، ملک کی بہتری، کامیابی کے لیے سسٹم چلانا ہے اور یہی چلے گا( مقتدر حلقوں کا پی پی کو پیغام) دونوں جماعتوں کی مرکزی قیادت کو ایک پیج پر متحد بھی کردیا گیا اگلے ماہ دونوں جماعتوں کے درمیان وزارتوں کی تقسیم کا معاملہ طے ہوجائے گا، جولا...
جب ملک کو ضرورت پڑی تو جہاد کا اعلان کریں گے ، پھر فتح ہمارا مقدر ہوگی ، دھاندلی زدہ حکومتیں نہیں چل سکتیں اس لیے خود کو طاقتور سمجھنے والوں کو کہتا ہوں کہ عوامی فیصلے کے آگے سر تسلیم خم کریں ہم نے 2018کے الیکشن قبول کیے ،نہ ہی 2024کے دھاندلی زدہ انتخابات کو قبول کی...
پورا عدالتی نظام یرغمال ہے ،سپریم کورٹ سے جعلی فیصلے کرواکر سیاست کی جاتی ہے اسٹبلشمنٹ آج اپوزیشن سے بات کر لے تو یہ نظام کو قبول کرلیں گے ،امیر جماعت امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت اور اسٹبلشمنٹ نے ٹرمپ کی چاپلوسی میں کشمیر پر کمپرومائز کیا تو قوم مزاح...
پیداوار کے مقابلے کھپت میں کمی، بجلی چوری توانائی کے شعبے کے سب سے بڑے چیلنجز ہیں اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ منصوبے کا باضابطہ اجرا باعث اطمینان ہے ، شہبازشریف کا خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں بجلی کے بلوں میں ٹی وی لائسنس فیس ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سالانہ...