... loading ...

مقبوضہ وادی میں بھارتی غاصبانہ قبضے کے اور ریاستی دہشت گردی کے شکار مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اظہارِیکجہتی کے لئے آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منایا جارہا ہے۔پاکستان میں تمام سرکاری ، نیم سرکاری اور نجی اداروں میں تعطیل ہے۔ اور مظلوم کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کے طور پر تمام چھوٹے بڑے شہروں اور قصبوں میں ریلیاں نکالی جارہی ہیں۔ یوم یکجہتی کشمیر میں پاکستان کے تمام وفاقی اور صوبائی دارالحکومتوں میں انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ جس میں بڑے پیمانے پر خواتین اور بچے بھی شریک ہوتے ہیں۔
واضح رہے کہ انگریز راج میں جنت نظیر ارض کشمیر گلاب سنگھ کو 16 مارچ 1846 کو محض 75 لاکھ روپے میں فروخت کردی گئی تھی۔ مظلوم کشمیری تب سے اپنی وادی کو آزاد کرانے کی جدوجہد میں مصروف ہیں۔ جو بعد میں تحریک پاکستان میں شامل ہو کر قیام پاکستان کے نامکمل ایجنڈے کا حصہ بن گئی۔ اور جسے قائد اعظم نے پاکستان کی شہ رگ قرار دیا۔ کشمیر میں آج ڈوگرہ راج تو نہیں ہے مگر بھارت مظلوم کشمیریوں کے حق خودارادیت کو تسلیم کرنے سے انکاری اورمظلوم مسلمانوں کی آواز دبانے کے لئے مسلسل دہشت گردی سے کام لے رہا ہے۔ اس ضمن میں وہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کو بھی تسلیم کرنے سے انکار کر رہا ہے۔ مظلوم کشمیری اپنے حق خود ارادیت اور بھارتی قبضے کے خلا ف مسلسل اپنی جائز اور عالمی سطح پر تسلیم شدہ آواز کو مسلسل بلند کررہے ہیں جسے بھارت اپنی ہٹ دھرمی اور دہشت گردی سے مسلسل دبا رہا ہے۔ بھارتی دہشت گردی سے اب تک ایک لاکھ کشمیری شہید ہو چکے ہیں۔ ہزاروں لوگ زیر حراست لاپتہ کر دیئے گیے ہیں،ہزاروں بے نام قبریں آباد ہیں ۔ مگر کشمیری مسلمانوں نے اپنی جدوجہد آزادی سے منہ نہیں موڑا ۔ اوردنیا میں حقِ آزادی کی سب سے پُرانی تحریک کے طور پر تاریخ کے ماتھے کو جھومر بن چکی ہے۔ یہاں تک کہ خود پاکستان کے حکمرانوں کی بدلتی ترجیحات میں بھی کشمیری مسلمانوں نے اپنے عزم کو کمزور محسوس نہیں کیا۔ اُن کی بے مثال عزیمت اور بے پناہ استقامت نے اُنہیں پاکستانیوں سے زیادہ پاکستانی ثابت کیا ہے۔ پاکستان اس دن اپنے کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے طور پر مناتے ہیں۔ اور قیام پاکستان کے نامکمل ایجنڈے کے ساتھ خود کو وابستہ رکھتے ہیں۔
صدر مملکت ممنون حسین نے اس موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آزادی کا خواب شرمندہ تعبیر ہونےتک کشمریوں کی اخلاقی ، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔ جبکہ وزیراعظم نوازشریف نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کے حل کے مطالبے سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوگا۔
آئندہ تین ماہ میں 25شہروں میں احتجاجی جلسے اور دھرنے کریں گے ، عوام کو منظم کرنے کے بعد جماعت اسلامی پاکستان کو چند لوگوں کے ہاتھوں سے نجات دلائے گی، آئین کی بالادستی و تحفظ کیلئے تحریک چلائیں گے چند لوگوں کو ان کے منصب سے معزول کرکے نظام بدلیں گے ، عدلیہ کے جعلی ن...
عمران خان کی رہائی کے لیے اسلام آباد میں احتجاج پر تشدد کو ایک سال ہو گا پاکستان تحریک انصاف کی ریجنل تنظیمیں اضلاع کی سطح پر احتجاج کریں گی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پارٹی کے بانی عمران خان کی رہائی کے لیے اسلام آباد میں احتجاج پر تشدد کو ایک سال ہونے پر 26 نومبر کو...
اسحٰق ڈار اور کایا کالاس کا کابل کی بگڑتی ہوئی سماجی و معاشی صورتحال پر اظہارِ تشویش ساتویں اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے موقع پر پاکستان اور یورپی یونین کا مشترکہ بیان پاکستان اور یورپی یونین (ای یو) نے ایک مشترکہ بیان میں افغانستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی سرزمین سے کام کرنے والی ...
اسرائیلی خودکش ڈرون حملے میں 11فلسطینی شہید ،20زخمی ہوئے ،وزارت صحت غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 24 فلسطینی شہید ہوگئے ۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔غزہ شہر کی ایک مصروف شاہراہ پر گاڑیوں پر اسرائیلی خودکش ڈرون حملے میں 11 ...
پیپلز پارٹی ملک میں سرکاری اداروں کی نجکاری کے خلاف ہے،وفاقی وزیرسرمایہ کاری اتحادی جماعت الگ ہوتی ہے تو ہماری حکومت ختم ہو جائے گی،تقریب سے خطاب وفاقی وزیر و رہنما مسلم لیگ (ن) نے اداروں کی نجکاری (پرائیویٹائزشن) کے عمل میں اتحادی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کو رکاوٹ قرار دے د...
کرپشن، ٹیکس چوری، حقیقی آمدن چھپانے کا کلچر اور پیچیدہ قوانین کم ٹیکس وصولی کی بڑی وجوہات ہیں، وفد نے حکومت کے ساتھ مذاکرات میں بجٹ تیاری میں ڈیٹا کے درست استعمال پر زور دیا بجٹ تیاری میں ڈیٹا کے درست استعمال، اور ضمنی گرانٹس کے آڈٹ سمیت مزید مطالبات ،جعلی رسیدوں کو ختم کرنے ک...
شہباز شریف کہتے تھے کرپشن کا ایک کیس بتا دیں، 5300 ارب کی کرپشن کرنے والوں پر مکمل خاموشی ہے، ہمیں ان لوگوں کی لسٹ فراہم کی جائے جنہوں نے کرپشن کی ،رہنما تحریک تحفظ آئین عمران خان کو ڈھکوسلے کیس میں قید کر رکھا ہے،48 گھنٹوں سے زائد وقت گزر گیا کسی حکومتی نمائندے نے آئی ایم ایف...
پولیس افسرسے نامناسب رویہ اختیار کیا گیا ، رجسٹرار کو لکھا جائیگا،ڈی آئی جی ساؤتھ ترمیم کیخلاف وکلاء کنونشن تنازع کا شکار،جنرل سیکریٹریز کا ہر صورت کرنے کا اعلان (رپورٹ:افتخار چوہدری)سندھ ہائی کورٹ کے باہر وکلاء اور پولیس اہلکار کے درمیان ہاتھا پائی ہو گئی۔اس حوالے سے ڈی آ...
آئین کو توڑا گیا حلیہ بگاڑا گیا عوام پاکستان کے آئین کو بچائیں، آئی ایم ایف نے اعلان کیا ہے کہ یہ چوروں کی حکومت ہے اس حکومت نے 5 ہزار ارب روپے کی کرپشن کی ہے،محمود خان اچکزئی حکومت اسٹیبلشمنٹ کی پیروکار بنی ہوئی ہے، آئین میں ترمیم کا فائدہ بڑی شخصیات کو ہوتا ہے،عمران کی رہا...
طیارہ معمول کی فلائنگ پرفارمنس کیلئے فضا میں بلند ہوا، چند لمحوں بعد کنٹرول برقرار نہ رہ سکا اور زمین سے جا ٹکرایا، تیجس طیارہ حادثہ بھارت کیلئے دفاعی حلقوں میں تنقید و شرمندگی کا باعث بن گیا حادثے میں پائلٹ جان لیوا زخمی ہوا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا، واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی...
میرے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر چلایا گیا، جب کچھ بولتے ہیں تو مقدمہ درج ہوجاتا ہے عمران خان سے ملاقات کیلئے عدالتی احکامات کے باوجود ملنے سے روکا جارہا ہے،میڈیا سے گفتگو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ میرے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر چلایا گیا، میں نے ک...
سیکیورٹی فورسز نے کے پی میں کارروائیاں، امریکی ساختہ اسلحہ اور جدید آلات برآمد دہشت گرد گروہ پاکستان کیخلاف کارروائیوں میں استعمال کر رہے ہیں،سیکیورٹی ذرائع سیکیورٹی فورسز نے کے پی میں کارروائیاں کرتے ہوئے فتنہ الخوارج سے امریکی ہتھیاروں کا بڑا ذخیرہ برآمد کرلیا۔تفصیلات کے...