... loading ...

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ’ ہیومن رائٹس واچ ‘نے اپنی سالانہ رپورٹ میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ کشمیری قیدیوں کو دوران حراست بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے جو انسانی حقوق کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔
تنظیم کی ویب سائٹ پر جاری کی گئی ورلڈ رپورٹ 2016 میں انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی فورسز کشمیر میں ’’ٹارچر‘‘ کو کشمیری اسیران کے خلاف بطور ہتھیار استعمال کررہی ہے اور کشمیری اسیران کو زبردستی اپنے لئے مخبر ی کرنے یا آزادی پسند جماعتو ں کا مقابلہ کرنے کیلئے ان کی مخالف تنظیموں میں شامل کرنے پر مجبور کررہی ہیں ۔ ہیومن رائٹس واچ نے اپنی سالانہ رپورٹ میں مزید کہا ہے کہ فورسز متاثرہ خاندانوں سے رقومات بھی بٹور رہی ہیں۔ مذکورہ عالمی انسانی حقوق تنظیم کا کہنا ہے کہ فورسز کشمیر میں اسیران کے خلاف ٹارچر کا استعمال کررہی ہیں اور ان میں نہ صرف اسیران کو مارا پیٹا جارہا ہے بلکہ انہیں بجلی کے جھٹکے بھی دئیے جاتے ہیں۔ انہیں الٹا لٹکا کران کے ٹانگوں کی کھینچائی حد سے زیادہ کی جاتی ہے جس کے نتیجے میں بیشترقیدی معذور ہوجاتے ہیں۔ دوران قید کشمیری نظر بندوں کی ٹانگوں پر بھاری رولر بھی چڑھائے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ ان رولروں کا استعمال حد سے زیادہ کیا جارہا ہے اور ایک شخص اس پر بیٹھ کر انسانی ٹانگوں پر چلایا جارہا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ کشمیری اسیران پر رولر کے استعمال سے گردے متاثر ہوتے ہیں ۔
’ہیومن رائٹس واچ ‘نے اپنی سالانہ رپورٹ میں مودی سرکار کو بھی ہدف تنقید بنایا ہے۔ ’ہیومن رائٹس واچ ‘ نے اپنی سالانہ رپورٹ میں مودی سرکار کے حوالے سے کہا ہے کہ یہ حکومت اظہارِ رائے کی آزادی اور مذہبی اقلیتوں کو تحفظ دینے میں ناکام ہوئی ہے۔رپورٹ کے مطابق مودی سرکار کے دور اقتدار میں ہندو قوم پرست اقلیتوں کو ہراساں کرتے رہے اور تشدد کا نشانہ بنایا۔ رپورٹ میں اس بات پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے کہ کئی بی جے پی رہنما بھی انتہا پسندوں کی پشت پناہی کر رہے ہیں جن کے اشتعال انگیز بیانات سے اقلیتوں میں عدم تحفظ میں اضافہ ہوا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ2002 کے گجرات فسادات کے متاثرین کے لیے آواز اٹھانے والوں کو ملک دشمن قرار دیا جاتا ہے۔ بھارت میں’ گرین پیس اور فورڈ فاؤنڈیشن ‘سمیت کئی عالمی تنظیموں کو فنڈ کی بندش کا سامنا ہے۔ اس رپورٹ میں 90 سے زیادہ ممالک میں حقوقِ انسانی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق جہاں بھارت میں برسرِاقتدار بھارتیہ جنتا پارٹی کے کچھ رہنماوؤں کی جانب سے اقلیتوں کے بارے میں اشتعال انگیز بیانات سامنے آئے وہیں ہندو قوم پرست گروپوں کی جانب سے انہیں ہراساں بھی کیا جاتا رہا اور کچھ واقعات میں نوبت اقلیتوں پر حملوں تک بھی جا پہنچی۔ جنوبی ایشیا کے لیے ہیومن رائٹس واچ کی ڈائریکٹر میناکشی گنگولی نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت کی جانب سے تنقید کو دبانے کی کوشش ملک میں اظہارِ رائے کی آزادی کی قدیم روایت کو نقصان پہنچا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انکار یا جوابی ردعمل کے بجائے حکومت کو برداشت اور پرامن مباحثے کو فروغ دینا چاہیے اور تشدد کرنے یا اسے فروغ دینے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جانی چاہیے۔ ہیومن رائٹس واچ کا یہ بھی کہنا ہے کہ بھارت میں حکمران جماعت کے کچھ رہنماوؤں کی جانب سے مسلم مخالف بیانات کا چلن تشویش ناک ہے اور اس سے مذہبی اقلیتوں میں عدم تحفظ میں اضافہ ہوا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...