... loading ...

افغانستان کے صونے ننگر ہار میں ایک امریکی جاسوس طیارے سے تحریک طالبان پاکستان کے امیر ملا فضل اللہ کے گھر کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ڈرون حملے میں ملا فضل اللہ کے بیٹے اور ایک خاتون سمیت پانچ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ حملے میں کسی بھی جگہ سے تاحال ملافضل اللہ کی ہلاکت کی کوئی تصدیق نہیں ہو سکی۔ ایک افغان ذریعے کے مطابق حملے کے وقت ملافضل اللہ گھر پر موجود نہیں تھے۔تاہم خلیجی اخبار گلف نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ مذکورہ حملے میں ملا فضل اللہ کی ہلاکت ہو چکی ہے۔
واضح رہے کہ چار سدہ میں باچا خان یونیورسٹی پر گزشتہ دنوں حملے کے بعد پاکستان کے فوجی سربراہ نے افغان صدر کے علاوہ افغانستان میں موجود امریکی جرنیلوں سے بھی رابطے کئے تھے۔ اور اُنہیں پاکستان پر حملے کے لئے افغان سرزمین سے ہونے والی مداخلت سے آگاہ کیا تھا۔ باخبر ذرائع کے مطابق پاکستان نے امریکا سے یہ مطالبہ بھی کیا تھا کہ وہ پاکستان پر حملے کرنے والے طالبان کے افغان ٹھکانوں کو ڈرون کا نشانہ بنائے۔
اگر اس حملے میں ملافضل اللہ کو نشانہ نہیں بنایا جاسکا تو یہ سوال اُٹھے گا کہ امریکی جاسوس طیارے نے پھر یہ کارروائی ہی کیوں کی؟ کیونکہ عام طور پر ڈرون حملہ ہدف کی موجودگی کی ٹھوس اطلاعات اور زمینی تصدیق کے بعد کیا جاتا ہے۔ پاکستان کے قبائلی علاقوں میں امریکی ڈرون طیارو ں سے جب امریکی اہداف حاصل نہیں ہوتے تھے تو امریکا پاکستان پر یہ الزام لگا تا تھا کہ پاکستان سے انٹیلیجنس کی شیئرنگ کے بعد وہ معلومات باہر نکل جاتی تھی جس کے باعث ہدف نشانے سے نکل جاتا تھا۔ اب یہ سوال پیدا ہو گا کہ امریکا نے ڈرون نشانے سے پہلے ملافضل اللہ سے متعلق کیا معلومات حاصل کی تھی؟ اور یہ معلومات کس سے شیئر کی تھی کہ وہ ڈرون حملے میں محفوظ رہے۔بہر حال ابھی یہ ایک تصدیق طلب بات ہے کہ مذکورہ ڈرون حملے میں ملا فضل اللہ ہلا ک ہوئے ہیں یا نہیں۔ ملا فضل اللہ سوات آپریشن کے بعد افغانستان فرار ہوگیے تھے۔ اور اُن کے بارے میں یہ خیال کیا جانے لگا تھا کہ اُنہیں افغانستان میں محفوظ ٹھکانے اور سرپرستی میسر ہیں۔ افغانستان کے خفیہ ادارے کی طرف بھی اس حوالے سے متعد د بار اُنگلیاں اُٹھی ہیں۔ پاکستان کے اندر دہشت گردی کے مرتکب پاکستانی طالبان کے امیر ملافضل اللہ اگر اس حملے میں نشانہ بن گیے ہیں تو پھر یہ اس نوع کی افغانستان میں پہلی بڑی کارروائی شمار کی جائے گی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...