... loading ...

امریکا افغانستان میں تیل، گیس اور معدنیات کی صنعت کی تعمیر پر نصف ارب ڈالرز اور پانچ سال لگا چکا ہے، لیکن اب تک کوئی خاطر خواہ نتائج برآمد نہیں ہو سکے۔
اسپیشل انسپکٹر جنرل فار افغانستان ری کنسٹرکشن (سگار) نے جنگ زدہ ملک میں امریکا کی کوششوں پر اپنی تازہ ترین رپورٹ میں کہا ہے کہ منصوبے کی ناکامی دراصل ناقص منصوبہ بندی کے پروگرام، ناکافی بنیادی ڈھانچہ اور افغان حکومت کے ساتھ ایک مشکل شراکت داری ہیں۔ یہ نتائج ان 200 رپورٹوں کے بعد سامنے آئے ہیں جنہوں نے تعمیر نو کے غیر موثر، ناکام اور واضح طور پر زیاں کار رہے ہیں۔ ایک حالیہ تجزیے نے پایا ہے کہ کم از کم 17 ارب ڈالرز کے اخراجات ایسے ہیں جن پر سوالات اٹھنے چاہئیں۔
امریکا کی ایجنسی برائے بین الاقوامی ترقیات (یو ایس ایڈ) اور پنٹاگون کی ایک ٹاسک فوس افغانستان کے معدنی ذخائر کی ترقی کی ذمہ دار تھی جس کا بنیادی مقصد قیمتی ذخائر کو زمین سے نکالنا اور کمرشل مارکیٹوں تک پہنچانا تھا۔ 200 رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ یو ایس ایڈ اور محکمہ دفاع کس طرح ناکام ہوئے۔ درحقیقت پٹرولیم اور قدرتی گیس کی صنعت کی نگرانی کرنے کے ذمہ دار افغان ادارے کے لیے بین الاقوامی امداد ہی روک دی گئی اور دو تہائی عملہ ملازمت سے نکال دیا گیا۔
ان وسائل کا استعمال، جن کا اندازء ایک ٹریلین ڈالرز تک کا لگایا گیا تھا، افغانستان کے معاشی ڈھانچے کے لیے ضروری ہیں۔ ان رپورٹوں نے بتایا کہ افغان حکومت نے یو ایس ایڈ کی نگرانی میں ان وسائل کی کمرشل بنیادوں پر برآمد کو باضابطہ بنانے اور آگے بڑھانے میں پیشرفت کی تھی، لیکن منصوبہ اب بھی بدعنوانی، کان کنی کی صنعت کے لیے بنیادی ڈھانچے جیسا کہ سڑکوں کی کمی اور دیگر مسائل کا شکار ہے۔ کئی کانیں غیر قانونی طور پر کام کر رہی ہیں، جن سے حاصل ہونے والی رقوم شدت پسند گروہوں کو جا رہی ہے۔
پنٹاگون کی متنازع ٹاسک فورس جو زیادہ تر معاملات کی ذمہ دار ہے، نے 11 منصوبوں میں 215 ملین ڈالرز خرچ کیے، لیکن 5 سال افغانستان میں کام کرنے کے بعد بھی تقریباً تمام ہی منصوبے نامکمل ہیں۔ البتہ تین منصوبے تکنیکی اعتبار سے مکمل تو ہوئے ہیں لیکن کارآمد نہیں ہیں۔ ٹاسک فورس نے بہت بڑی رقم کے ساتھ ایک گیس اسٹیشن بنایا اور اب حال یہ ہے کہ اس کا کوئی صارف نہیں۔ تو جہاں اسٹیشن کی تعمیر کا مقصد حاصل کیا گیا، وہاں اس کی قیمت کی وجہ سے آمدنی کے حصول کا کوئی ذریعہ نظر نہیں آتا۔
یہ ٹاسک فورس زیادہ تر غیر فوجی کاروباری ماہرین پر مشتمل ہے اور جو افغان معیشت کو بہتر بنانے کے لیے مقرر کیے گئے ہیں، غیر معمولی اور مہنگی سہولیات طلب کرنے پر کانگریس اور سگار کی جانب سے سخت تنقید کی زد میں ہیں۔ اس معاملے پر اگلے ہفتے سینیٹ میں ایک سماعت بھی ہو رہی ہے۔
تازہ ترین رپورٹ میں ‘سگار’ نے ظاہر کیا ہے کہ ٹاسک فورس اداروں کو معدنی وسائل کی تعمیر کے لیے قائل کرنے پر ہی 46.5 ملین ڈالرز خرچ کر چکی ہے، لیکن کسی ایک نے بھی معاہدے پر دستخط نہیں کیے۔ لگ بھگ 122 ملین ڈالرز کے منصوبوں کے نتائج ملے جلے ہیں۔
محکمہ دفاع نے ان نتائج پر تبصرہ مانگنے کی سگار کی درخواست مسترد کردی ہے۔ اپنے جواب میں یو ایس ایڈ نے کہا ہے کہ کوئی بھی نتیجہ نکالنا یا تنقید کرنا اس لیے مناسب نہیں کیونکہ کان کنی طویل المیعاد منصوبہ ہوتا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...