... loading ...
دونوں فریقین کے درمیان اٹکے ہوئے معاملات حل کروانے کی کوششیں کررہے ہیں، شہباز شریف
وزیراعظم کا کابینہ اراکین سے خطاب، فیلڈ مارشل اور نائب وزیراعظم کو شاندار خراج تحسین پیش کیا
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ تاریخ گواہ ہے جنگ کروانے اور امن قائم کرنے میں کئی سال لگتے ہیں، پاکستان اللہ کی رضا اور انسانی جانوں کو بچانے کیلیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔کابینہ اجلاس میں اراکین کو سفارتی کاوشوں پر بریفنگ دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ایران امریکا کے درمیان گفتگو کے بعد جنگ کے بادل ختم ہوئے اور پاکستان کو موقع ملا جنگ کو مستقل امن میں بدل دے، آج بھی دونوں فریقین کے درمیان جنگ بندی قائم ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کیلیے کردار ادا کرتا رہے گا، دنیا کی تاریخ اٹھالیں جنگ رکوانے اور امن قائم کرنے میں کئی کئی سال لگے۔وزیراعظم نے بتایا کہ امریکا کے وفد کی سربراہی نائب صدر جے ڈی وینس جبکہ ایرانی وفد کی قیادت اسپیکر اسمبلی باقر قالیباف اور وزیرخارجہ نے دی، دونوں وفود نے مسلسل 21 گھنٹے براہ راست ایک دوسرے سے گفتگو کی اور میں گواہ ہوں کہ دونوں آمنے سامنے بیٹھے، 47 سال بعد یہ پہلا موقع تھا دونوں فریق ایک ساتھ بیٹھے۔شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی قیادت نے اس کامیابی کیلیے دن رات محنت کی اور یہ ہماری پُرخلوص کاوشوں کا نتیجہ ہے جس کی وجہ سے دونوں فریقین میں سیز فائر اب بھی قائم ہے، دونوں کے درمیان معاملات تھوڑے بہت اٹکے ہیں جنہیں حل کروانے کیلیے کوشش جاری ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ اسلام آباد امن بات چیت تاریخی واقعہ ہیم اس کے ذریعے مستقل جنگ بندی، ثالثی اور میزبانی کا ایسے وقت میں موقع ملا جب پوری دنیا کی معیشت ہچکولے کھا رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ جاپان کی وزیراعظم نے فون کر کے جنگ بندی پر مبارک باد دی اور پاکستان کے کردار کا اعتراف کیا جبکہ یورپ کے کئی سربراہان نے فون کیے اور کاوشوں کو دل سے سراہا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ محنت اللہ نے قوم کی دعاؤں سے قبول کی، اسحاق ڈاراُن کی ٹیم، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ٹیم کو دل کی گہرائیوں سے شاباش اور قوم کی طرح سے خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔شہباز شریف نے کہا کہ فیلڈ مارشل کی فراست اور حکمت سے جنگ بند ہوئی اور عارضی سیز فائر پر اتفاق ہوا، قومی راز رکھنا میری ذمہ داری ہے اور یہ میرے دل میں دفن ہیں مگر میں ایسے لمحات کا میں گواہ ہوں، فیلڈ مارشل اور ٹیم پوری پوری رات جاگی، بعض لمحات ایسے آئے جب بات ٹوٹتے ٹوٹتے پھر سنبھل گئی۔وزیراعظم نے کہا کہ نازک لمحات میں ایک ایک قدم اٹھایا، دو ممالک کو ہم نے بٹھایا ، 47 سال سے ایک دوسرے کو نہ دیکھنے والے فریق بیٹھے، فیلڈ مارشل اور ڈپٹی وزیراعظم کا کردار تاریخ ہمیشہ یاد رکھے گی۔ دونوں کو بھرپور خراج تحسین پیش کرتا ہوں ان کے نام تاریخ میں سنہرے الفاظ سے لکھے جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ انسان کوشش اور محنت کرتا، رب کے آگے جھکتا ہے تو اللہ کی ذات قبول کرتی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ مذاکرات کے بعد دونوں نے علیحدہ علیحدہ مگر مشترک باتیں کیں، پاکستان کی میزبانی، سیاسی و عسکری قیادت کی بھرپور تعریف کی، شکریہ ادا کیا اور دونوں نے پاکستان کو بھائی قرار دیا اور خلوص کا اعتراف کیا۔شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کا یہ تاریخ نے کردار قوم، قیادت کے نام لکھ دیا، آج جہاں ہمارے سر فخر سے بلند ہیں وہیں عاجزی کے ساتھ اللہ کا شکر بجا لانا ضروری ہے، قوم دیرپا امن کیلیے دعا کرے۔انہوں نے مزید کہا کہ میرا فرض تھا ساری بات آپ کو بتاؤں کہ عالمی دنیا کیلیے پاکستان نے اپنا نام پیدا کیا ہے، ہم نے اللہ کی رضا اور معصوم جانوں کیلیے خلوص نیت سے کام کیا کیونکہ دین اور دنیا کیلیے اس سے بڑی کوئی خدمت نہیں ہوسکتی۔قبل ازیں وفاقی کابینہ نے ایران امریکا مذاکرات کے لیے کوششوں پر وزیراعظم، وزیر خارجہ اور فیلڈ مارشل کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا۔وزیراعظم نے کابینہ کو دورہ سعودی عرب اور دوست ممالک سے رابطوں سے متعلق بھی آگاہ کیا اور بتایا گیا کہ وزیراعظم سعودی عرب کے دورے پر جارہے ہیں۔اس اہم دورے کے دوران ایران امریکا مذاکرات اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم کا یہ دورہ آئندہ 48 گھنٹوں میں متوقع ہے، جس میں سعودی اعلیٰ قیادت سے ملاقات میں عالمی امور سمیت خطے کے موجودہ حالات پر بات چیت کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں پاکستان کی سفارتی کوششوں پر بریفنگ دی گئی، شرکا نے وزیراعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...
دفاعی بجٹ 17.6فیصد اضافے کے بعد3؍ہزار 10؍ارب 90 کروڑ مختص، حکومت کے کل اخراجات میں سے 8,054ارب روپے صرف مارک اپ کی ادائیگی کے لیے مختص،جائیداد کی فروخت پر ٹیکس کی شرح میں کمی حکومت کے کل اخراجات کا تخمینہ 18,771 ارب روپے ،سول انتظامیہ کے اخراجات کے لیے 1,07...
پرانے منصوبوں میں پانی فراہمی کے منصوبے کے فور کے لئے 10ارب اور کراچی اربن انفرا اسٹرکچر کے لئے 7ارب 50کروڑ روپے مختص، حیدرآباد سکھر موٹر وے پر 30ارب روپے خرچ ہونگے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کراچی کوئٹہ چمن روڈ کے لئے 3؍ارب روپے رکھے گئے ، کراچی گرین لائن کے لئے تقری...
یہ ن لیگ کا بجٹ ہے جس میں غریب کو صرف ٹکڑے جبکہ امیر کو ریلیف دیا گیا ہے بجٹ ایماندار ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے پر مبنی ہے، شیخ وقاص اکرم کی گفتگو پاکستان تحریک انصاف نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کو مسترد کردیا۔پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے اس ...
ناگا قبیلیکے 6افراد کی لاشیں برآمد ، ڈپٹی وزیراعلیٰ کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ منی پور قابض بھارت کے ہاتھ سے نکل چکا ہے، خانہ جنگی کی صورتحال بھی برقرار مودی کی نااہلی کے باعث منی پور میں فسادات روزانہ ایک نیا اور خطرناک رخ اختیار کررہے ہیں۔بھارت کا اپنا جریدہ "انڈیا نیوز نی...
حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہِ راست عوام تک پہنچائے گی ، وزیراعظم حکومت اب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے قابل ہوئی ہے، بیان جاری وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی بجٹ 2026-27 کو عوامی ریلیف، معاشی ترقی اور خوشحالی کا بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہ...
مہنگائی بتدریج کم ہوئی، شرحِ نمو 3۔7 فیصد تک پہنچ گئی، پچھلے 4 سال کی سب سے بہترین معاشی ترقی، تجارتی غیر یقینی کے بعد پھر سیلاب آیا، مارچ میں خطے میں عدم استحکام ہوا، وفاقی وزیر خزانہ تمام چیلنجز سے درست نبردآزما ہوئے،مالی سال کے دوران 3 بڑے چیلنجز سے کامیابی سے نمٹا گیا،اکنا...
امریکا مستقبل میں خارگ جزیرے سمیت ایران کے اہم تیل اور گیس کے انفراسٹرکچر پر قبضہ کرکے ان کی توانائی منڈیوں کا مکمل کنٹرول سنبھال لے گا، پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان یہ حکمت عملی اسی طرز پر ہوگی جس طرح امریکا نے وینزویلا میں توانائی کے شعبے سے متعلق اقدامات کیے تھے، اامریکا...
منصوبہ اپنی تکمیل کے بعد روزانہ تین لاکھ تک مسافروں کو سفری سہولت فراہم کرے گا 21 کلومیٹر طویل مخصوص بی آر ٹی کوریڈور داؤد چورنگی سے نمائش تک قائم کیا جائے گا کراچی کے یلو لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے کے لئے 256 الیکٹرک بسیں خریدی جائیں گی جبکہ منصوبہ اپنی تکمیل ک...