... loading ...

پاکستان کے لئے یہ خبر کسی دھچکے سے کم نہیں کہ افغان صدر نے پاکستان کا یہ موقف مسترد کردیا ہے کہ چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی پر حملے کے لئے افغان سرزمین استعمال ہو ئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق افغان صدر کے ترجمان کی جانب سے جاری ایک مختصربیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے شہر چارسدہ کی باچاخان یونیورسٹی پر دہشت گردوں کے حملے میں افغان سرزمین استعمال نہیں ہوئی، افغانستان نے کسی دہشت گرد گروپ کو پناہ نہیں دی جب کہ افغانستان کسی دہشت گرد گروپ کی حمایت بھی نہیں کرتا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ افغانستان اچھے اور بُرے دہشت گردوں پر یقین نہیں رکھتا۔
افغان صدر کے ترجمان کے اس موقف نے پاکستان کے لئے نہایت خجالت کا سامان پیدا کردیا ہے۔ کیونکہ پاکستان کی جانب سے اس پورے معاملے پر ہر قسم کا موقف پاک فوج کی جانب سے سامنے آیا تھا۔ ابتدا میں ایک پریس کانفرنس کے ذریعے پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے سارے اشارے اس جانب دیئے تھے۔ بعد ازاں خو د پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے گزشتہ روز (21 جنوری) افغان قیادت اورامریکی کمانڈرجنرل جان کیمبل کو فون پر باچا خان یونیورسٹی میں دہشت گردوں کے حملے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا تھا کہ چارسدہ حملے کو افغانستان کے ایک مقام سے کنٹرول کیا گیا جہاں سے تحریک طالبان کا ایک آپریٹر دہشت گردوں کو فون پرہدایات دے رہا تھا۔پاک فوج کے سربراہ کی جانب سے براہِ راست افغان قیادت سے رابطے کے بعد افغان صدر کی جانب سے چند گھنٹوں میں منفی جواب نے ایک طرح سے اُن رابطوں کو دھچکا پہنچایا ہے جو پاکستان افغانستان کے ساتھ دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے اعلی سطح پر برقرار رکھنے کی کوششوں میں مسلسل بڑھا رہا تھا۔ اس کے علاوہ یہ خطے کے تمام ممالک کے الگ الگ مگر ایک جیسے پاکستان مخالف رویئے کو بھی بے نقاب کر رہا ہے۔ یہ دراصل اس پہلو کو بھی واضح کر رہا ہے کہ پاکستان بھارت اور افغانستان کی طرف سے الزام تراشیوں کو بھی اہمیت دے کر ملک کے اندر جس طرح عوامی حلقوں کی ناراضی کی قیمت پران ممالک کی دلجوئی میں مصروف ہیں اُس کے جواب میں خود پاکستان کو خاطر خواہ مثبت جوابی ردِ عمل نہیں مل رہا۔ پٹھان کوٹ پر پاکستانی حکومت نے جس طرح بھارت کی دلجوئی میں حد سے بڑھ کر اقدامات کئے، اور اگزشتہ دنوں پاکستان کے قونصلیٹ پر افغانستان میں ہونے والے حملےپر افغان حکومت کے موقف پر انحصار کرتے ہوئے خاموشی اختیار کی ، وہ سب بے نتیجہ ثابت ہوئی ۔ اور دونوں ممالک نے پاکستان میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات پر کسی مثبت ردِ عمل کا مظاہرہ نہیں کیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...