... loading ...

عراق میں عام شہریوں کی ہلاکتوں میں یکدم زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، اور ایک رپورٹ کے مطابق ڈیڑھ سال کے عرصے میں لگ بھگ 19 ہزار عام شہری مارے گئے ہیں جبکہ زخمیوں کی تعداد بھی 36 ہزار سے زیادہ ہے۔
اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق 2014ء کے موسم گرما میں داعش کے منظر عام پر آنے کے بعد سے اکتوبر 2015ء تک ملک بھر میں 18 ہزار 802 عام شہری مارے گئے ہیں جبکہ 36 ہزار 245 افراد زخمی ہوئے۔اس میں گزشتہ سال مئی تا اکتوبر صرف 6 ماہ کے عرصے میں ہی 10 ہزار شہری مارے گئے۔
اقوام متحدہ کے سفیر جان کیوبس نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سرکاری افواج کے ہاتھوں بڑا علاقہ کھونے کے باوجود داعش ہزاروں افراد کو مارنے، زخمی اور بے گھر کرنے کا سبب بنی ہے اور اذیت کا یہ سلسلہ اب بھی جاری و ساری ہے۔
اس کے باوجود یہ تعداد عراق کی خانہ جنگی میں ہونے والی اموات کے قریب قریب بھی نہیں جس میں صرف 2006ء میں عراق میں 34 ہزار افراد شہری مارے گئے تھے۔ اگلے سال عراقی حکومت نے شہریوں کی اموات کے اعداد و شمار اقوام متحدہ کو دینے سے انکار کردیا اور کہا کہ وہ ملک کے حوالے سے منفی تاثر نہیں پھیلانا چاہتی۔
داعش سے قبل سب سے “پر امن” سال 2011ء تھا جب 2800 سے کم اموات ہوئیں۔ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ تازہ ترین اعداد و شمار حقیقی تصویر کو ظاہر نہیں کرتے، بلکہ حقیقت اس سے کہیں زیادہ بھیانک ہو سکتی ہے۔
یہ رپورٹ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بھی دستاویزی صورت میں پیش کرتی ہے جس کے مطابق داعش نے لگ بھگ ساڑھے تین ہزار افراد کو غلام بھی بنایا جن کی اکثریت یزیدی فرقے سے تعلق رکھنے والے عورتوں اور بچوں کی ہے۔ رپورٹ میں قتل کے طریقوں کو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا اور کہا گیا ہے کہ یہ جنگی جرائم، انسانیت کے خلاف خلاف جرائم اور منظم قتل عام میں شمار ہوتے ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ داعش سے عراق کا 40 فیصد اور شام کا 20 فیصد علاقہ چھڑا لیا گیا ہے۔
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...
تین دہشت گرد ایک گاڑی میں سوار ہو کر رینجرز ہیڈکوارٹر کے مرکزی گیٹ سے ٹکرا گئے اور اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے حملہ کیا،بلاک 5میں دھماکے کی آوازیں سنی گئیں،عینی شاہدین وزیراعلی سندھ کاواقعے کا فوری نوٹس ، اعلی پولیس حکام سے تفصیلی رپورٹ طلب اور حملے کے تمام پہلوئوں کی مکمل تحقیق...
ڈیزل پر لیوی میں 6روپے 57پیسے جبکہ پیٹرول پر 39پیسے فی لیٹر اضافہ مٹی کے تیل پر لیوی کی شرح 20روپے 36پیسے فی لیٹر پر برقرار، ذرائع تیل کی عالمی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود حکومت نے عوام کو ریلیف نہیں دیا بلکہ اس کے برعکس لیوی میں اضافہ کردیا ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق وفاقی...
دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود، آئی ای ڈیز اور موٹرسائیکلیں برآمد سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں خاران اور مستونگ میں کارروائیاں ،آئی ایس پی آر بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 8 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ...