... loading ...

چین نے ایک حیران کن قدم اٹھاتے ہوئے گزشتہ ہفتے سعودی عرب اور ایران میں اپنا نمائندہ بھیجا ہے اور دونوں ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ حالیہ کشیدگی پر ٹھنڈے دماغ سے سوچیں۔ یہ سفارتی اقدام اپنی نوعیت میں منفرد ترین ہے کیونکہ تیل کی رسد کے لیے خطے پر انحصار کے باوجود چین نے یہاں کے پالیسی معاملات کو ہمیشہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے دیگر اراکین کے لیے چھوڑا ہے، یعنی امریکا، برطانیہ، روس و فرانس لیکن پہلی بار ایک نازک ترین موقع پر نائب وزیر خارجہ چینگ منگ کو دونوں ممالک کے دورے پر بھیجا ہے اور مذاکرات کی میز پر آنے پر زور دیا ہے۔
مشرق وسطیٰ کی سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی سال نو کے آغاز ہی سے بڑھ گئی ہے جب 2 جنوری کو سعودی عرب نے شیعہ عالم دین شیخ نمر النمر کو سزائے موت دی تھی۔ گو کہ وہ سعودی شہری تھے لیکن ایران نے شیعہ ہونے کی وجہ سے ان کی سزائے موت کی سخت مخالفت کی اور سعودی عرب کے خلاف زبردست احتجاج کیا ہے۔ خود ملک میں بڑے پیمانے پر سعودی مخالف مظاہرے ہوئے جن میں تہران کے سفارت خانے اور مشہد کے قونصل خانے میں مظاہرین داخل ہوئے اور انہیں نذر آتش بھی کیا۔ اب تعلقات میں سخت تناؤ ہے۔ سعودی عرب نے سفارت خانے کے معاملے پر اپنا سفیر واپس بلا لیا ہے اور علاقے کے کئی ممالک نے سعودی عرب کی پیروی کی ہے۔ تہران نے ردعمل میں اپنے تجارتی تعلقات منقطع کرلیے ہیں بلکہ حج کے لیے سعودی عرب جانے پر بھی پابندی لگادی ہے۔
اس انتہائی کشیدہ صورت حال میں سوموار کو چین کی وزارت خارجہ نے نائب وزیر خارجہ چینگ منگ کے حوالے سے دو علیحدہ بیانات جاری کیے ہیں، جن میں بتایا گیا ہے کہ انہوں نے سعودی عرب اور ایران کے اہم عہدیداران سے ملاقات کی ہے۔ سعودی عرب میں چینگ نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ فریقین ٹھنڈے دماغ سے سوچیں گے، مذاکرات کی میز پر آئیں گے اور صورت حال کو بہتر بنانے کے لیے باہمی مشاورت سے کام کریں گے۔
ایران میں بھی چینگ نے یہی پیغام دہرایا اور کہا کہ چین خطے میں امن و استحکام برقرار رکھنے کی توقع کرتا ہے۔ بیانات میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک نے خطے میں امن کے فروغ کے لیے چینی کردار کو سراہا۔
ماضی کے مقابلے میں اب عالمی مسائل میں چین کا سامنے آنا ایک خوش آئند امر ہے۔ ابھی حال ہی میں شام کے معاملے پر چین نے مصالحتی کردار کی پیشکش کی تھی۔
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...
تین دہشت گرد ایک گاڑی میں سوار ہو کر رینجرز ہیڈکوارٹر کے مرکزی گیٹ سے ٹکرا گئے اور اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے حملہ کیا،بلاک 5میں دھماکے کی آوازیں سنی گئیں،عینی شاہدین وزیراعلی سندھ کاواقعے کا فوری نوٹس ، اعلی پولیس حکام سے تفصیلی رپورٹ طلب اور حملے کے تمام پہلوئوں کی مکمل تحقیق...
ڈیزل پر لیوی میں 6روپے 57پیسے جبکہ پیٹرول پر 39پیسے فی لیٹر اضافہ مٹی کے تیل پر لیوی کی شرح 20روپے 36پیسے فی لیٹر پر برقرار، ذرائع تیل کی عالمی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود حکومت نے عوام کو ریلیف نہیں دیا بلکہ اس کے برعکس لیوی میں اضافہ کردیا ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق وفاقی...
دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود، آئی ای ڈیز اور موٹرسائیکلیں برآمد سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں خاران اور مستونگ میں کارروائیاں ،آئی ایس پی آر بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 8 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ...
پاکستان دنیا میں پیس میکر بن چکا، اب معاشی قوت بننا ہمارا ہدف ہے‘ آج دنیا پاکستان کو دہشت گردی کے بجائے امن، استحکام اور تعمیری کردار کی علامت کے طور پر دیکھ رہی ہے، اسحاق ڈار اللہ تعالی نے پاکستان کو دنیا میں منفرد مقام عطاء کیا ، پوری قوم اس پر شکر گزار ہے ، وزیراعظم اور فیلڈ ...
بلاول بھٹو کا مطالبہ درست، کراچی بلدیاتی انتخابات کی طرز پر الیکشن کروانے سے بہتر انتخابات نہ کروانا ہوگا کوئی تفصیل جاننا چاہتا ہیں توحافظ نعیم یا خالد مقبول سے پوچھ لیں،بلاول کے بیان پر جواب مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کا بلدیاتی انتخابات ت...
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے والی ن لیگ کراچی کے جمہوری عمل اور بلدیاتی نظام پر تنقید کر رہی ہے پہلے پنجاب کے عوام کو ان کا آئینی حق دے،پھر دوسرے صوبوں کے نظام پر تنقید کریسعد رفیق کے بیان پر ردعمل پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کے بیان پر سینئر وزیر سندھ ...
سلامتی کونسل کی قراردادوں پر غیر جانبدارانہ اور بروقت عملدرآمد کو یقینی بنانے کے طریقہ کار پر غور سلامتی کونسل کی قراردادیں محض سفارشات نہیں قانونی ذمہ داری ہیں، پاکستانی مستقل مندوب پاکستان نے کشمیر اور فلسطین کے حل طلب تنازعات کو عالمی امن کیلئے خطرہ قرار دے دیا۔پاکستان اورچی...
وزیراعظم نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم کیں تو آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے رونا گانا شروع کر دیا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے سے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا 104ارب نقصان کادعوی کر دیا پاکستان میں مہنگے تیل پر اربوں روپے منافع کمانے والی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا رونا دھونا جار...