... loading ...

ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ سعودی عرب سفارتی تعلقات کا خاتمہ کرکے اپنے “جرائم” چھپا نہیں سکتا اور ساتھ ہی خبردار کیا ہے کہ خطے کے ممالک میں عدم اتفاق دہشت گردی کے خلاف جنگ کو متاثر کر سکتا ہے۔
تہران میں ڈنمارک کے وزیر خارجہ کرستیان جینسن کے ساتھ ملاقات کے موقع پر حسن روحانی نے کہا کہ ہم سفارت کاری اور مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں اور ہمارا ماننا ہے کہ دو ممالک کے درمیان تمام مسائل کو حل کرنے کا بہترین طریقہ یہی ہے۔ علاقائی عدم اتفاق خطے میں دہشت گردی کے ہاتھوں درپیش خطرات سے نمٹنے کی کوششوں کو کمزور کرے گا۔
حسن روحانی کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب سعودی عرب اور اس کے بعد بحرین، سوڈان اور کویت نے ایران کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات منقطع کرلیے ہیں جبکہ متحدہ عرب امارات نے بھی تعلقات کو محدود کرلیا ہے۔ یہ قدم اس وقت اٹھایا گیا جب تہران میں نامعلوم افراد نے سعودی سفارت خانے پر حملہ کیا اور اسے نذر آتش کردیا۔
یہ اسلامی جمہوریہ ایران کی غیر ملکی سفارت خانوں پر حملوں کی طویل تاریخ میں ایک نیا سیاہ باب ہے۔ 1979ء میں امریکی سفارت خانے پر حملہ اور اہلکاروں کو یرغمال بنانے کے مشہور واقعے کے بعد 1987ء میں کویت، 1988ء میں سعودی عرب، 2006ء میں ڈنمارک اور 2011ء میں برطانیہ کے سفارت خانے “عوامی حملوں” کی زد میں آ چکے ہیں۔ سفارت خانوں پر حملوں کی ایسی مثال دنیا کے کسی دوسرے ملک میں نہیں ملتی ہوگی۔
مشرق وسطیٰ میں نیا بحران اس وقت پیدا ہوا جب سعودی عرب نے چند روز پہلے 46 افراد کی سزائے موت پر عملدرآمد کیا۔ ان میں حکومتی پالیسیوں پر سخت تنقید کرنے والے شیعہ عالم دین نمر النمر بھی شامل تھے۔ سزائے موت پانے والوں میں سے نمر سمیت تین افراد شیعہ مسلک سے تعلق رکھتے تھے جبکہ باقی سب کا تعلق القاعدہ سے تھا اور تمام سنّی تھے۔ اس کے بعد ایران نے سعودی عرب کے خلاف سخت بیانات جاری کیے جس کا جواب سعودی عرب نے سفارتی تعلقات منقطع کرکے دیا ہے۔
تہران میں سعودی سفارت خانے پر حملے نے خود حکومت ایران کو پچھلے قدموں پر دھکیل دیا ہے جو ظاہر یہی کر رہی ہے کہ یہ نامعلوم افراد کی کارروائی ہے۔ ایران نے یہ تک کہا ہے کہ اس حملے میں بیرونی عناصر شامل ہو سکتے ہیں۔ ایک حکومتی عہدیدار کا کہنا ہے کہ چند افراد، جن کے بارے میں کچھ نہیں معلوم کہ وہ کس قوم سے تعلق رکھتے تھے، عوام کے بھڑکتے ہوئے جذبات و احساسات کا فائدہ اٹھایا اور یہ کارروائی کی۔ ایران کے وزیر انصاف مصطفیٰ پورمحمدی نے کہا کہ سعودی سفارت خانے پر حملہ ایک سوچی سمجھی منصوبہ بندی تھی اور یہ ملک میں موجود دشمن کے ایجنٹوں کا کارنامہ تھی۔ خود صدر حسن روحانی نے سفارت خانے پر حملہ کرنے والوں کو شدت پسند قرار دیا اور کہا کہ ایران کو سفارت خانوں پر اس طرح کے حملوں کو ہمیشہ کے لیے روکنا ہوگا۔
حالانکہ امریکی سفارت خانے پر حملے کو ہر سال بڑے پیمانے پر منایا جاتا ہے اور اسے ایران میں انقلابِ ثانی کہا جاتا ہے۔ جب سرکاری سطح پر اس طرح سفارت خانوں پر حملہ کرنے والوں کو عظمت کے درجے پر فائز کیا جائے گا تو جب بھی موقع ملے گا لوگ ایسا کر گزریں گے۔ اس کی مثال ہمیں انقلاب ایران کے بعد سے اب تک ہونے والے سفارت خانوں پر کئی حملوں میں ملتی ہے۔
آر ایل این جی سے گھریلو صارفین کو معیاری ایندھن کی فراہمی ممکن ہوگی،شہبازشریف خوشی کا دن ہے،پورے ملک کے عوام کا ایک دیرینہ مطالبہ پورا ہوگیا، تقریب سے خطاب وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے ملک بھر میں گھریلو گیس کنکشن کھولنے کا اعلان کردیا۔اسلام آباد میں گھریلو گیس کنکشن کی...
نوجوان اس ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں،طلباو طالبات کی ہزاروں میں ٹیسٹ میں شرکت نوجوان نہیں مستقبل میں سیاسی قبضہ گروپ مایوس ہوگا، بنو قابل پروگرام سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ نوجوان اس ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں، نوجوانوں کو ساتھ ملا کر نومبر میں...
ڈی جی آئی ایس پی آر نے میرے خلاف پریس کانفرنس کی، وفاقی وزرا نے گھٹیا الزامات لگائے میرے اعصاب مضبوط ، ہم دلیر ہیں، کسی سے ڈرنے والے نہیں، سہیل آفریدی کی پریس کانفرنس وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ وفاق سے اپنے حقوق طاقت کے زور پر لیں گے ، صوبے میں امن ل...
27 اکتوبر 1947 کو بھارت نے اپنی فوجیں اتاری تھیں اوربڑے حصے پر ناجائز قبضہ کیا مقبوضہ کشمیر کی آزادی کی جدوجہد جاری رہے گی، کل جماعتی حریت کانفرنس کی پریس کانفرنس کشمیریوں نے بھارتی جارحیت کے خلاف آج دنیا بھر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان کر دیا۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہن...
افغانستان بھارت کی پراکسی کے طور پر کام کر رہا ہے، 40 سال تک افغانوں کی مہمان نوازی کی افغان مہاجرین نے روزگار اور کاروبار پر قبضہ کیا ہوا ہے، خواجہ آصف کی میڈیا سے گفتگو وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے اگر افغان طالبان کے ساتھ مذاکرات سے معاملات طے نہیں پاتے تو پھر...
پاکستان کا آبی دفاع اور خودمختاری کا عزم،طالبان رجیم دریائے کنڑ پر بھارتی حکومت کے تعاون سے ڈیم تعمیر کرکے پاکستان کو پانی کی فراہمی روکناچاہتی ہے،انڈیا ٹو ڈے کی شائع رپورٹ افغان وزیر خارجہ کے دورہ بھارت کے بعد پانی کو بطور سیاسی ہتھیاراستعمال کرنے کی پالیسی واضح ہو گئی،بھارت ک...
صوبے ایک خاندان، بلوچستان کی ترقی پاکستان کی مجموعی خوشحالی سے جڑی ہے،شہباز شریف پورا پاکستان ایک فیملی،کہیں بھی آگ لگے اسے مل کر بجھانا ہوگا، ورکشاپ کے شرکا سے خطاب وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے قومی یکجہتی اور ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پورا پاکستان ایک گ...
ویکسین لگانے جائو تو کہا جاتا ہے کہ یہ سازش ہے،لوگوں کو مریض بننے سے بچانا ہے یہاں ہیلتھ کیٔر نہیں،ویکسین 150 ممالک میں استعمال ہوچکی ہے،تقریب سے خطاب وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے کہا ہے کہ گلگت سے کراچی تک سیوریج کا نظام ٹھیک نہیں۔ویکسین لگانے جائو تو کہا جاتا ہے کہ یہ سازش ...
ایڈمرل نوید اشرف نے کریکس ایریا میں اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور آپریشنل تیاریوں اور جنگی استعداد کا جائزہ لیا پاک بحریہ کی دفاعی صلاحیتیں ساحل سے سمندر تک بلند حوصلوں کی طرح مضبوط اور مستحکم ہیں،آئی ایس پی آر سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف کا کہنا ہے کہ سرکریک سے جیوانی...
افغان سرزمین سے ہونیوالی دہشت گردی پر بات ہوگی، عالمی برادری سے کیے وعدے پورے کریں،دوحا مذاکرات کے تحت افغانستان کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ پاکستان اسرائیل کے مغربی کنارے کے حصوں کو ضم کرنے کی کوششوں کی سخت مذمت کرتا ہے، ہم فلسطین کاز کے لیے اپنی بھرپور ح...
ضامن مفرور ہونے پرپیش کردہ پراپرٹی بحق سرکار قرق کرنے کا حکم جاری کردیا ملزمہ ہر جگہ موجود ہوتی ہے لیکن عدالت پیش نہیں ہوتی، عدالت کے سخت ریمارکس انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے وارنٹ گرفتاری کے باوجود علیمہ خان کے پیش نہ ہونے پر شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کرنے اور بینک ...
صوبے میں تمام فیصلے عمران خان کے ویژن کے مطابق ہوں گے،سہیل آفریدی بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے پورے ملک میں انقلاب لائیں گے،جلسہ سے خطاب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ ملٹری آپریشن اور ڈرون حملے کسی صورت قبول نہیں ، صوبے میں تمام فیصلے عمران خان کے ویژن...