... loading ...

پاکستان نے سعودی عرب کی قیادت میں دہشت گردی کے خلاف چونتیس اسلامی ممالک کے اتحاد میں شمولیت کی بآلاخر تصدیق کر دی ہے۔اس ضمن میں دفتر خارجہ کی جانب سے جارہ ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس اتحاد میں پاکستانی دائرہ کار کے حوالے سے حکومت پاکستان کو ابھی ریاض کی جانب سے تفصیلات کی فراہمی کا انتظار ہے۔
پاکستانی حکومت کے اس اعلان کے بعد ابھی یہ سوال اپنی جگہہ پر موجود ہے کہ پاکستان میں آخر فیصلہ سازی کا جوہری نظام کیسے کام کرتا ہے ؟ کیونکہ اس مسئلے پر کافی دنوں سے موجود ابہام کی وضاحت کے لئے کسی بھی سطح پر کوئی حتمی رائے موجود نہیں تھی۔ سعودی عرب نے دو روز قبل اعلان کیا تھا کہ اس کی جانب سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ کے لیے قائم چونتیس اسلامی ریاستوں پر مشتمل اتحاد میں پاکستان بھی شامل ہے۔تاہم اس موضوع پر اُٹھنے والے سوالات کے بعد سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل بن احمد الجبیر نے بعد ازاں یہ وضاحت کی تھی کہ اتحاد میں شامل کیے جانے والے ممالک اپنی سرگرمیوں کےدائرہ کار کے حوالے سے خود فیصلہ کریں گے۔ اتحاد کا مقصد سیکورٹی تعاون کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے جس میں تربیت ، سازوسامان ، فوج اور انتہا پسندی سے نمٹنے کے لیے مذہبی رہنماؤں کی فراہمی شامل ہے۔
پاکستان میں یہ بات اُس وقت حیرت کا باعث بنی تھی جب علاقائی سطح پر اس اہم ترین پیش رفت کے متعلق وزارت ِ خارجہ مکمل لاعلم نظر آئی ۔صرف ایک روز قبل ہی وزارت خارجہ کے ایک سینیئر عہدیدار نے بھی اس پر اسی حیرت کا اظہار کرتے ہوئے یہ کہا تھا کہ ریاض نے ابتدائی طور پر اسلام آباد کو اس حوالے سے اعتماد میں نہیں لیا۔ مگر بعد ازاں مختلف ذرائع سے سے اس امر کا انکشاف ہو اکہ پاکستان میں کسی دوسری اور مقتدر سطح سے دفتر خارجہ کو بے خبر رکھتے ہوئے سعودی عرب کو اس کی یقین دہانی کر ادی گئی تھی۔سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ یہ یقین دہانی کس نے کرائی ؟ سوال یہ بھی پیدا ہوتا ہے کہ اتنے اہم معاملات میں پاکستان کے اندر فیصلہ سازی کا عمل کیا ہوتا ہے؟ خارجہ امور کی سطح پر اتنے اہم فیصلے پر اگر وزارتِ خارجہ میں بھی غوروفکر کا کوئی نظام اور اعتماد کا کوئی ماحول نہ ہو تو پھر ریاستی فیصلوں کا مزاج کیا بنے گا؟
ان سوالات سے قطع نظر یہ ایک بنیادی امر ہے کہ پاکستان خطے کی صورتِ حال اور دہشت گردی کے مسائل کا بہت بُری طرح شکار ہوچکا ہے۔ اور وہ علاقائی سطح پر اس ضمن میں کسی پیش رفت سے خود کو دور یا علیحدہ نہیں رکھ سکتا۔ چنانچہ پاک فوج نے انسداد دہشت گردی کے لیے قائم کی گئی سعودی اسپیشل فورسز کو تربیت دینے کا آغاز رواں برس اکتوبر میں کیا تھا۔ جسے دو طرفہ دفاعی تعلقات کے نئے عہد سے تعبیر کیا گیا تھا۔پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے ان خصوصی تربیتی مشقوں کے بعد سعودی عرب کا دورہ بھی کیا تھا تاکہ انسداد دہشت گردی کی کوششوں پر بات چیت کی جاسکے۔
دفتر خارجہ کے تازہ بیان میں شاید اس صورتِ حال میں دوطرفہ شرمندگی کا ازالہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ جس کا سامنا پاکستان کی طرف سے دفترِ خارجہ کی سطح پر اس پیش رفت سے لاعلمی ظاہر کرتے ہوئے کیا گیا تھا۔اب پاکستان نے انسدادِ دہشت گردی کے خلاف اس اتحاد کو خوش آمدید کہا ہے۔ اور اپنے بیان میں بالواسطہ یہ پیغام دیا ہے کہ وہ ریاض کی جانب سے اس نوع کی پیش رفت سے کسی نہ کسی سطح پر آگاہ تھے۔ یہ بات دفتر خارجہ کے اس بیان کے بین السطور میں موجود ہے کہ پاکستان مزید تفصیلات کا منتظر ہے ۔ گویا پاکستان کو اس اعلان کے حوالے سے کچھ نہ کچھ معلومات پہلے ہی فراہم کی گئی تھیں۔
اس ضمن میں دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں ایک دلچسپ حوالہ بھی استعمال کیا ہے ۔ جس کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کی کونسل کے بیالیسویں اجلاس میں منظور کی گئی قرارداد اراکین سے مطالبہ کرتی ہے کہ “دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خیالات کے خلاف جنگ میں خطے اور بین الاقوامی کوششوں میں شامل ہوا جائے۔” دفتر خارجہ نے اس قرارداد کی روشنی میں اپنے کردارکی وضاحت بھی کر دی ہے کہ پاکستان انسداد دہشت گردی کے خلاف جنگ کی مسلسل حمایت کرتا آرہا ہے۔گویا ریاض کے اعلان کردہ چونتیس ممالک کے اتحاد میں پاکستان کی شمولیت بھی اسی کی عکاس ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...