... loading ...

امریکی محکمہ دفاع پینٹا گون کے ترجمان اور امریکی بحریہ کے کیپٹن ڈیوس نے ایک نیوز بریفنگ میں کہا ہے کہ امریکا افغانستان میں طالبان کے خلاف مزید کوئی فوجی آپریشن نہیں کر رہا۔ کیونکہ ہم امریکا کو جنگ زدہ افغانستان میں قیام امن کے لیے ایک اہم شراکت دار سمجھتے ہیں۔ اس لیے طالبان کو امریکا کی جانب سے متحرک طور پر ہدف نہیں بنایا جا رہا۔ امریکی ترجمان نے مزید کہا کہ امریکا نے گزشتہ برس ہی افغانستان میں اپنا فوجی آپریشن ختم کر دیا تھا۔ اور اب امریکا قیام ِ امن کے لیے افغان فوج کی صرف مدد کر رہا ہے۔
امریکی ترجمان نے اس موقع پر شام وعراق میں سرگرم داعش کے حوالے سے بھی اہم باتیں کیں ۔ اُنہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان میں کچھ انفرادی گروہ داعش کے نام سے اپنے طو رپر دہشت پھیلا نا چاہتے ہیں ۔ مگر ان کا شام وعراق میں سرگرم مرکزی داعش سے کسی بھی قسم کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے داعش کی پاکستان میں موجودگی کا ذکر کیا تھا۔ جبکہ اس سے قبل پاکستان کا سرکاری موقف یہی تھا کہ یہاں داعش کی موجودگی کی کوئی عملی شہادت موجود نہیں۔
امریکی ترجمان کے اس بیان کو افغانستان کے بات میں نہایت اہمیت دی جارہی ہے جس میں امریکا نے اپنے جنگی حریف کو شراکت دار قرار دے کر اس جنگ کے جواز اور خود امریکا کے اپنے گزشتہ کردار پر سوالا ت اُٹھا دیئے ہیں۔مبصرین کے نزدیک اگر طالبان امریکا کے شراکت دار ہیں تو پھر امریکا آخر اس خطے میں موجود ہی کیوں ہے؟ اور اس نے اتنی طویل جنگ طالبان سے کیوں کی تھی؟ تجزیہ کاروں کے نزدیک امریکی پالیسی میں اس جوہری تبدیلی سے آشکار ہے کہ آئندہ دنوں میں امریکا اپنے نئے ا ہداف کی طرف پیش قدمی کرنے والا ہے جس میں وہ خطے میں طالبان کو اپنے مخالف کے طور پر رکھنا خطرناک سمجھتے ہیں۔ چنانچہ امریکا نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی بنیادی پالیسیوں میں ٹھوس تبدیلیاں کرنا شروع کر دی ہیں ۔ دیکھنا یہ ہے کہ اس امریکی اعلان کے افغانستان پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں ۔اور خود طالبان اس پیغام کا مطلب کیا اخذ کرتے ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...