... loading ...

مصر کے صحرائے سینا میں تباہ ہونے والے روسی مسافر طیارے کا معاملہ ابھی تک واضح نہیں ہو سکا لیکن ملنے والی چند لاشوں کا تجزیہ کرنے والے ماہرین کہتے ہیں کہ ایسا لگتا ہے کہ زمین پر گرنے سےقبل جہاز میں کوئی دھماکا ہوا تھا۔
روسی ذرائع ابلاغ نے مصر کے فرانزک ماہرین کے حوالے سے بتایا ہے کہ ملنے والے کئی جسمانی اعضا کا معایَنہ ایسا ظاہر کرتا ہے کہ ان کی موت کسی دھماکے کے سبب ہوئی ہے۔
روس کا ایئربس اے 321 طیارہ گزشتہ سنیچر کو شرم الشیخ سے سینٹ پیٹرزبرگ روانہ ہوا تھا لیکن پرواز بھرنے کے 23 منٹ بعد ہی ریڈار سے غائب ہوگیا اور پھر اس کا ملبہ وسطی جزیرہ نما سینا سے ملا۔ واقعے میں جہاز میں سوار تمام 224 مسافر مارے گئے جن میں بڑی تعداد عورتوں اور بچوں کی تھی۔
فلائٹ 9268 کے بارے میں روس کے ایک اخبار نے گزشتہ روز دعویٰ کیا تھا کہ جہاز کی دم کے قریب بیٹھے افراد مبینہ طور پر دھماکے سے مرے تھے۔ ان تمام افراد کے جسم 90 فیصد سے زیادہ جلے ہوئے تھے اور جسم پر دھاتی ٹکڑے بھی لگے ہوئے تھے جس سے اندازا ہوتا ہے کہ ان کی موت فضا میں ہی ہوگئی تھی۔ جہاز کے اگلے حصے کے افراد کے مرنے کی وجوہات مختلف بتائی جاتی ہیں۔ خون کا زیادہ بہہ جانا، شدید ضرب، دفاع پر چوٹ اور متعدد ہڈیاں ٹوٹنا۔ گو کہ ابھی تک فرانزک طبی نتائج کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا لیکن ذرائع ابلاغ پر یہ خبریں اب شدت کے ساتھ گردش کررہی ہیں۔
واضح رہے کہ امریکی ذرائع کا بھی کہنا ہے کہ ایک انفراریڈ سیٹیلائٹ نے روسی مسافر طیارے کے تباہ ہونے سے قبل اس علاقے میں ایک سرگرمی کا مشاہدہ کیا ہے جو ظاہر کرتا ہے کہ ہوسکتا ہے دوران پرواز دھماکا ہوا ہو۔ لیکن برطانیہ کے ایک ماہر کا کہنا ہے کہ اس کا بھی خدشہ ہے کہ جہاز کسی دوسری چیز سے ٹکرایا ہو اور انہوں نے بالخصوص کسی بغیر پائلٹ کے جہاز یا ڈرون وغیرہ کا نام لیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ “یہ علاقہ خطرے کی زد میں رہتا ہے اور ہو سکتا ہے کہ کوئی ایسی چیز معلومات کے حصول یا جاسوسی کے لیے فضا میں موجود ہو، جس کی موجودگی سے ہوابازی کے حکام لاعلم ہوں۔”
داعش نے پہلے ہی دن طیارہ مار گرانے کا دعویٰ کیا تھا۔ گویا ابھی تو جتنے منہ ہیں اتنی باتیں ہیں۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ یہ روس کی تاریخ کا بدترین فضائی حادثہ ہے۔
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...
تین دہشت گرد ایک گاڑی میں سوار ہو کر رینجرز ہیڈکوارٹر کے مرکزی گیٹ سے ٹکرا گئے اور اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے حملہ کیا،بلاک 5میں دھماکے کی آوازیں سنی گئیں،عینی شاہدین وزیراعلی سندھ کاواقعے کا فوری نوٹس ، اعلی پولیس حکام سے تفصیلی رپورٹ طلب اور حملے کے تمام پہلوئوں کی مکمل تحقیق...
ڈیزل پر لیوی میں 6روپے 57پیسے جبکہ پیٹرول پر 39پیسے فی لیٹر اضافہ مٹی کے تیل پر لیوی کی شرح 20روپے 36پیسے فی لیٹر پر برقرار، ذرائع تیل کی عالمی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود حکومت نے عوام کو ریلیف نہیں دیا بلکہ اس کے برعکس لیوی میں اضافہ کردیا ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق وفاقی...
دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود، آئی ای ڈیز اور موٹرسائیکلیں برآمد سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں خاران اور مستونگ میں کارروائیاں ،آئی ایس پی آر بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 8 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ...