... loading ...

افغان طالبان کے نئے امیر ملا اختر منصور نے اپنے ایک تازہ پیغام میں امارات کے تمام عہدیداروں، رہنماؤں ، طلباء اور جملہ طالبان کو مخاطب کرتے ہوئے اُنہیں اپنی صف برقرار رکھنے کی تلقین کی ہے۔ یہ پیغام ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب طالبان کے مرحوم امیر ملا عمر کے انتقال کی خبر افشا ہونے کے بعد اختلافات کی خبریں منظر عام پر آئیں اور پھر مرحوم ملا عمر کے افرادِ خاندان نے بھی بآلاخر اپنے شکوک دور کیے جانے کے بعد ملا اختر منصور کے ہاتھ پر بیعت کر لی تھی۔ جس کے بعد یہ توقع کی جارہی تھی کہ طالبان کی صفوں میں اب انتشار کی افواہیں دم توڑ جائیں گی۔ مگر طالبان کے نئے امیر کے تازہ پیغام سے اندازا ہوتا ہے کہ ابھی اختلافات کی فضا برقرار ہے ۔ اور طالبان کے کچھ دیگر افراد ابھی پوری طرح مطمئن نہیں ہوئے۔ جس کا اندازا خود ملا اختر منصور کے تازہ پیغام سے بھی ہو جاتا ہے۔جس میں وہ کہتے ہیں کہ
’’جن بھائیوں کو امارتِ اسلامیہ کی قیادت کے نئے تغیر میں تحفظات ہیں، ہمیں امید ہے کہ ان کی نیت خیر خواہی پر مبنی ہے۔ کیونکہ اُنہوں نے امارات اسلامیہ کی صف میں بہت خدمات سرانجام دی ہیں اور امارتِ اسلامیہ پر اُن کے دل دکھتے ہیں۔ لیکن اُن سے میری گزارش ہے کہ خود کو اجنبی نہ سمجھیں کیونکہ اُن کے اس رویئے سے دشمن ناجائز فائدہ اُٹھاتے ہیں۔ اور اس سے جہادی صف کو نقصان پہنچتا ہے۔‘‘
اپنے اِسی پیغام میں اُنہوں نے اپنے حلقۂ بیعت میں شامل لوگوں کو بھی مخاطب کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ
’’کوئی مجاہد بھائی دوسرے بھائی کو اجنبی نہ سمجھیں، ایک دوسرے کے خلاف بُرے الفاظ استعمال نہ کریں۔اور اُن پر غلط گمان نہ کریں۔ اور ایسے شخص کو بُری نگاہ سے نہ دیکھیں جو چند دن تک فاصلے پر رہا ہو۔‘‘
ملا اختر منصور کے تازہ پیغام سے ایک مرتبہ پھر یہ بحث زندہ ہو گئی ہے کہ ابھی طالبان صفوں میں مکمل ہم آہنگی پیدا نہیں ہو سکی ہے۔ اور مرحوم ملاعمر کے صاحبزادے مولوی یعقوب اور اُن کے بھائی ملا عبدالمنان کی طرف سے ملااختر منصور کی بیعت کے باوجود بھی کچھ ایسے طالبان رہنما ہیں جو مطمئن نہیں ہو سکے۔
وجود ڈاٹ کام کو اپنے ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ملااختر منصور کی بیعت کا عمل افغانستان میں تاحال جاری ہے اور عملاً طالبان کے عسکری محاذ پر اختلافات کا کوئی ماحول نہیں ،تاہم طالبان کے اہم سیاسی اور عسکری رہنما ابھی تک ملا اخترمنصور کے حوالے سے کچھ تحفظات رکھتے ہیں جو تاحال رفع نہیں کیے جاسکے ہیں۔ جس کے باعث خود طالبان کے امیر کو یہ ضرورت محسوس ہوئی کہ وہ براہِ راست ان تحفظات کو دور کرنے کا یقین دلانے کے لیے ایک پیغام جاری کریں۔ افغان امور کے ماہرین اُن کے اس پیغام کو اِسی تناظر میں دیکھ رہے ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...