... loading ...

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے اہم تعلیمی ادارے کام سیٹس انسٹیٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کے پرو-ریکٹر اور نیشنل ٹیسٹنگ سروس کے چیف ایگزیکٹو کا پی ایچ ڈی مقالہ 70 فیصد سے زیادہ سرقہ شدہ پایا گیا ہے۔ ان اہم عہدوں پر فائز ڈاکٹر ہارون رشید نے 2006ء میں اپنا پی ایچ ڈی مقالہ پریسٹن یونیورسٹی میں جمع کرایا تھا لیکن اطلاعات ہیں کہ یہ مقالہ 72 فیصد سے زیادہ نقل شدہ ہے۔
ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے اس ضمن میں گزشتہ ماہ شکایت وصول کی تھی اور اب اس معاملے کی تحقیقات کررہا ہے۔ ایچ ای سی کے کوالٹی اشورنس ڈویژن نے نقل کی کھوج لگانے والے ایک سافٹویئر کا استعمال کرتے ہوئے 72 فیصد مقالے کو نقل شدہ پایا ہے۔ اس بارے میں کہا جا رہا ہے کہ اصل مقالہ 2004ء میں رفیق الزماں خان نے ہمدرد یونیورسٹی میں جمع کرایا تھا۔
اشورنس ڈویژن کےنے کام سیٹس انسٹیٹیوٹ کے ریکٹر ڈاکٹر ایس ایم زیدی کو خط لکھا ہے کہ وہ “پالیسی کے مطابق 90 دن کے اندر اندر معاملے کی تحقیقات کرکے ایچ ای سی کو اس کے نتائج سے آگاہ کریں۔”
ہارون رشید پاکستان پیپلز پارٹی کے گزشتہ دور حکومت میں ستارۂ امتیاز حاصل کر چکے ہیں اور پانچ سالوں سے کام سیٹس سے وابستہ ہیں۔ ماضی وہ 35 سال مختلف حکومتی اداروں میں کام کر چکے ہیں۔ ان کےکم از کم 26 مقالےمتعدد قومی و بین الاقوامی جرائد میں شائع ہو چکے ہیں، جن میں سے زیادہ تر آئی سی ٹی شعبے کے بارے میں ہیں۔
کام سیٹس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وہ کسی بھی خط کے بارے میں آگاہی نہیں رکھتے، لیکن اگر موصول ہوا ہے تو یونیورسٹی یقیناً معاملے پر تحقیقات کرے گی۔
واضح رہے کہ کام سیٹس کو حال ہی میں پارلیمان کی تعلیمی کمیٹیوں کی جانب سے سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے جس میں ہارون رشید کے زیر انتظام این ٹی ایس پر فنڈز کے غلط استعمال کا الزام بھی شامل ہے۔
ایچ ای سی کے قواعد کے تحت اگر کوئی شخص سرقے کا مرتکب قرار پائے تو معاملے کی شدت کے مطابق سزا دی جاتی ہے۔ اگر معاملہ شدید ترین ہو تو معزول کردیا جاتا ہے۔ اگر معاملہ درمیانی نوعیت کا ہو تو عہدے میں تنزلی اور فہرستِ سیاہ (بلیک لسٹ) میں شامل کردیا جاتا ہے اور آخری صورت یہ ہے کہ پروفیسر کو تنبیہ کی جاتی ہے اور تحقیق کے لیے دی گئی تمام گرانٹ روک لی جاتی ہے۔
دفاعی بجٹ 17.6فیصد اضافے کے بعد3؍ہزار 10؍ارب 90 کروڑ مختص، حکومت کے کل اخراجات میں سے 8,054ارب روپے صرف مارک اپ کی ادائیگی کے لیے مختص،جائیداد کی فروخت پر ٹیکس کی شرح میں کمی حکومت کے کل اخراجات کا تخمینہ 18,771 ارب روپے ،سول انتظامیہ کے اخراجات کے لیے 1,07...
پرانے منصوبوں میں پانی فراہمی کے منصوبے کے فور کے لئے 10ارب اور کراچی اربن انفرا اسٹرکچر کے لئے 7ارب 50کروڑ روپے مختص، حیدرآباد سکھر موٹر وے پر 30ارب روپے خرچ ہونگے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کراچی کوئٹہ چمن روڈ کے لئے 3؍ارب روپے رکھے گئے ، کراچی گرین لائن کے لئے تقری...
یہ ن لیگ کا بجٹ ہے جس میں غریب کو صرف ٹکڑے جبکہ امیر کو ریلیف دیا گیا ہے بجٹ ایماندار ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے پر مبنی ہے، شیخ وقاص اکرم کی گفتگو پاکستان تحریک انصاف نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کو مسترد کردیا۔پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے اس ...
ناگا قبیلیکے 6افراد کی لاشیں برآمد ، ڈپٹی وزیراعلیٰ کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ منی پور قابض بھارت کے ہاتھ سے نکل چکا ہے، خانہ جنگی کی صورتحال بھی برقرار مودی کی نااہلی کے باعث منی پور میں فسادات روزانہ ایک نیا اور خطرناک رخ اختیار کررہے ہیں۔بھارت کا اپنا جریدہ "انڈیا نیوز نی...
حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہِ راست عوام تک پہنچائے گی ، وزیراعظم حکومت اب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے قابل ہوئی ہے، بیان جاری وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی بجٹ 2026-27 کو عوامی ریلیف، معاشی ترقی اور خوشحالی کا بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہ...
مہنگائی بتدریج کم ہوئی، شرحِ نمو 3۔7 فیصد تک پہنچ گئی، پچھلے 4 سال کی سب سے بہترین معاشی ترقی، تجارتی غیر یقینی کے بعد پھر سیلاب آیا، مارچ میں خطے میں عدم استحکام ہوا، وفاقی وزیر خزانہ تمام چیلنجز سے درست نبردآزما ہوئے،مالی سال کے دوران 3 بڑے چیلنجز سے کامیابی سے نمٹا گیا،اکنا...
امریکا مستقبل میں خارگ جزیرے سمیت ایران کے اہم تیل اور گیس کے انفراسٹرکچر پر قبضہ کرکے ان کی توانائی منڈیوں کا مکمل کنٹرول سنبھال لے گا، پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان یہ حکمت عملی اسی طرز پر ہوگی جس طرح امریکا نے وینزویلا میں توانائی کے شعبے سے متعلق اقدامات کیے تھے، اامریکا...
منصوبہ اپنی تکمیل کے بعد روزانہ تین لاکھ تک مسافروں کو سفری سہولت فراہم کرے گا 21 کلومیٹر طویل مخصوص بی آر ٹی کوریڈور داؤد چورنگی سے نمائش تک قائم کیا جائے گا کراچی کے یلو لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے کے لئے 256 الیکٹرک بسیں خریدی جائیں گی جبکہ منصوبہ اپنی تکمیل ک...
اسٹاف پر ہاتھ اٹھایا، ڈی جی میڈیا اور پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی کی جو ناقابل قبول ہے (ن) لیگ کی رکن فرح ناز اکبر نے رکنیت معطل کرنے کی تحریک پیش جسے منظور کرلیا گیا اسپیکر قومی اسمبلی نے اسٹاف اور سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ بدتمیزی پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اقبال ...
صومالی سفیر دفتر خارجہ طلب ، یرغمالیوں کی رہائی کیلئے جاری کوششوں پر تبادلہ خیال دو روز قبل وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے صومالیہ کے وزیر خارجہ عبدالسلام علی سے رابطہ کیا ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ صومالیہ میں ایک بحری جہاز پر سوار پاکستانی شہری گزشتہ 15 روز سے یرغمال ہیں اور پ...
ایم آئی 17ہیلی کاپٹر مظفر آباد کے قریب حادثے کی درست تکنیکی وجوہات جاننے کیلئے بورڈ آف انکوائری بنانے کا حکم دے دیا گیا ہے جو اپنی تفصیلی رپورٹ مرتب کرے گا،آئی ایس پی آر فیلڈ مارشل ، صدر مملکت و وزیراعظم کا حادثے میں شہید تمام اہلکاروں کو خراجِ عقیدت ،پوری قوم اپنے بہادر سپوتو...
9جون کو موسی درہ میں فیڈرل کانسٹیبلری کی چوکی پر دہشتگرد حملہ ہوا ،2جون کو شمالی وزیرستان میں فوجی چوکی پر گاڑی میں نصب خودکش بم حملہ ہوا ،9مئی کو بنوں کے پولیس اسٹیشن پر خودکش حملہ کیا گیا دہشتگردکیمپوں اور محفوظ ٹھکانوں کوانتہائی درستگی اور احتیاط سے نشانہ بنایا گیا، تباہ کیے ...