وجود

... loading ...

وجود
وجود

دنیا کی بہترین کار بلکہ شاہکار

جمعه 04 ستمبر 2015 دنیا کی بہترین کار بلکہ شاہکار

Tesla-Model-s-P85D

کیا آپ دنیا کی بہترین کار خریدنا چاہتے ہیں؟ یہ دیکھیں، یہ ہے ٹیسلا ایس پی 85 ڈی، مکمل طور پر بجلی سے چلنے والی صرف کار نہیں بلکہ شاہکار! محفوظ تر، تیز تر اور مارکیٹ میں موجود تمام گاڑیوں سے بہتر، وہ بھی پٹرول کے ایک قطرے کے بغیر۔ یہ اتنی شاندار گاڑی ہے کہ مصنوعات کو جانچنے والے معروف ادارے کنزیومر رپورٹس نے اسے 100 میں سے 103 نمبرز دے دیے یعنی اس کے میگزین کو مجبور ہونا پڑا کہ وہ اپنے درجہ بندی کے پورے نظام پر نظرثانی کرے تاکہ اس گاڑی کو شایانِ شان پوائنٹس دیے جا سکیں۔

کنزیومر رپورٹس میں گاڑیوں کے جانچنے کے ڈائریکٹر جیک فشر کہتے ہیں کہ ایسی گاڑی ہم نے پہلے کبھی نہیں دیکھی۔ چاہے معاملہ کارکردگی ہو یا یا موثر ایندھن کا دونوں میں یہ گاڑی کمال ہے۔ بہتری کی گنجائش تو ہمیشہ موجود رہتی ہے لیکن جیسی کارکردگی کسی گاڑی کو پیش کرنی چاہیے، اس میں یہ اب تک دیکھی گئی بہترین کار ہے۔

یاد رہے کہ 2013ء میں کنزیومر رپورٹس نے ٹیسلا کی ماڈل ایس الیکٹرک سیڈان کار کو 100 میں سے 99 نمبر دیے تھے، جو اس امریکی جریدے کی جانب سے دیے گئے سب سے زیادہ نمبر ہیں۔ وہ ایک پوائنٹ بھی جو اس گاڑی کو نہیں ملا تھا، وہ چارجنگ کے لیے اسٹیشن ڈھونڈنے کی مشکلات کی وجہ سے تھا، یعنی گاڑی میں کوئی کمی نہ تھی۔ رواں ہفتے تک تو اس اسکور کو چیلنج کرنے والا کوئی نہ تھا یہاں تک کہ ایس پی 85 ڈی کو میزان میں جانچا گیا۔

پی 85 برق رفتار ہے، اور صرف ساڑھے تین سیکنڈز میں صفر سے 60 میل یعنی 96 کلومیٹر فی گھنٹے تک رفتار تک پہنچ جاتی ہے۔ وہ بھی اس طرح کہ انجن میں سے کوئی آواز تک نہیں آتی۔

لیکن اتنی زیادہ خوبیوں کے ساتھ خامی بھی ضرور کوئی نہ کوئی ہوگی، تو بری خبر یہ ہے جناب یہ اس گاڑی کو شاید آپ خرید نہ پائیں کیونکہ اس کی قیمت بہت زیادہ ہے۔ ایک لاکھ 27 ہزار 820 امریکی ڈالرز یعنی کہ آج کے مطابق ایک کروڑ 33 لاکھ پاکستانی روپے۔ پھر ہر 320 کلومیٹر کے بعد اسے چارج بھی کرنا پڑے گا۔ عموماً اتنے کلومیٹرز کافی ہوتے ہیں لیکن اگر آپ بہت لمبے سفر پر جائیں تو ضروری نہیں کہ آپ کو ہر جگہ چارجنگ اسٹیشن بھی ملے۔ اس لیے ہوسکتا ہے کہ پریشانی کا سامنا کرنا پڑے۔ جب آپ اتنی مہنگی گاڑی خریدیں اور پھر بھی پریشان رہیں تو کیا فائدہ؟ بہرحال، ٹیسلا کے 98 فیصد صارفین کہتے ہیں کہ وہ کمپنی کی گاڑی دوبارہ خریدیں گے جو ظاہر کرتا ہے کہ ان گاڑیوں کے مالکان کتنے خوش اور مطمئن۔

گو کہ ایس پی 85 ڈی مستقبل قریب میں ہم میں سے زیادہ تر کے پاس نہیں ہوسکتی، لیکن ٹیسلا 2018ء تک ایک سستی کار جاری کرنے کا ارادہ ضرور رکھتا ہے جس کی قیمت 35 ہزار ڈالرز یعنی موجودہ قیمت پر ساڑھے 36 لاکھ پاکستانی روپے ہوگی۔ گو کہ اس میں ابھی کافی وقت باقی ہے، لیکن فی الحال لیکن یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ ایس پی 85 ڈی نے بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کو ایک نئی راہ پر گامزن کردیا ہے اور مستقبل اسی کا ہے۔


متعلقہ خبریں


ایلون مسک کا مکیش امبانی سے مارکیٹ میں ٹکراؤ کا امکان وجود - جمعرات 13 اکتوبر 2022

معروف امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک اور بھارتی ارب پتی مکیش امبانی کے براڈ بینڈ مارکیٹ میں آپس میں ٹکراؤ کا امکان ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس نے بھارت میں اپنی سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروسز متعارف کروانے کے لیے اجازت مانگ...

ایلون مسک کا مکیش امبانی سے مارکیٹ میں ٹکراؤ کا امکان

ایلون مسک نے ٹوئٹر سے ڈیل نہ کرنے کی ایک اور وجہ بتا دی وجود - اتوار 11 ستمبر 2022

دنیا کی امیر ترین شخصیت اور ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا کے مالک ایلون مسک نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر سے معاہدہ نہ کرنے کی وجہ بتادی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹر کو ایک ٹرمینیشن خط بھیجا جس میں فرم پر الزام عائد کیا کہ اس نے جون میں سیکیورٹی چیف پیٹر زیٹکو کو ...

ایلون مسک نے ٹوئٹر سے ڈیل نہ کرنے کی ایک اور وجہ بتا دی

ایلون مسک کا ٹوئٹر خریدنے کا معاہدہ عارضی طور پر روکنے کا اعلان وجود - هفته 14 مئی 2022

ایلون مسک نے ٹوئٹر خریدنے کا معاہدہ عارضی طور پر روکنے کا اعلان کیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ٹوئٹر ڈیل عارضی طور پر روکی کئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ زیر التواء تفصیلات اس حساب کتاب کی حما...

ایلون مسک کا ٹوئٹر خریدنے کا معاہدہ عارضی طور پر روکنے کا اعلان

موت سے خوفزدہ نہیں،دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک وجود - پیر 28 مارچ 2022

امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے کہا ہے کہ وہ مرنے سے خوفزدہ نہیں بلکہ وہ وقت راحت کے طور پر آئے گا۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایلون مسک نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ وہ اپنی صحت کو طویل عرصے تک برقرار رکھنا چاہتے ہیں لیکن وہ مرنے سے نہیں ڈرتے۔ ایلون م...

موت سے خوفزدہ نہیں،دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک

انسان کے 2029 تک مریخ پر پہلا قدم رکھنے کی امید پیدا ہوگئی وجود - جمعه 18 مارچ 2022

ٹیسلا اوراسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے بتایا ہے کہ انسان 2029 تک زمین کے پڑوسی سرخ سیارے پر قدم رکھ سکتے ہیں۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ایک ٹوئٹ میں ایلون مسک نے بتایا کہ ان کے خیال میں 2029 وہ قریب ترین سال ہے جب ممکنہ طور پر انسان مریخ پر پہلا قدم رکھ سکیں گے۔ یعنی اس سال جب انسان...

انسان کے 2029 تک مریخ پر پہلا قدم رکھنے کی امید پیدا ہوگئی

صرف 15 سالوں میں پٹرول سے چلنے والی گاڑیاں ختم ہو جائیں گی وجود - هفته 09 اپریل 2016

بجلی سے چلنے والی گاڑیاں تمام تر پیشن گوئیوں اور اندازوں سے کہیں پہلے روایتی ایندھن سے چلنے والی گاڑیوں کا خاتمہ کردیں گے، ہو سکتا ہے کہ 2025ء تک ہی ایسا ہو جائے۔ ایلون مسک کی ٹیسلا موٹرز اور اس کے حریف ایسی برقی گاڑیاں تیار کر رہے ہیں جو بہتر بیٹری ٹیکنالوجی کی حامل ہیں اور ...

صرف 15 سالوں میں پٹرول سے چلنے والی گاڑیاں ختم ہو جائیں گی

مضامین
ٹیکس چور کون؟ وجود جمعه 03 مئی 2024
ٹیکس چور کون؟

٢١ ویں صدی کا آغازاور گیارہ ستمبر وجود جمعه 03 مئی 2024
٢١ ویں صدی کا آغازاور گیارہ ستمبر

مداواضروری ہے! وجود جمعه 03 مئی 2024
مداواضروری ہے!

پاکستان کے خلاف مودی کے مذموم عزائم وجود جمعه 03 مئی 2024
پاکستان کے خلاف مودی کے مذموم عزائم

''مزہ۔دور'' وجود بدھ 01 مئی 2024
''مزہ۔دور''

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت وجود بدھ 13 مارچ 2024
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت

دین وعلم کا رشتہ وجود اتوار 18 فروری 2024
دین وعلم کا رشتہ

تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب وجود جمعرات 08 فروری 2024
تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی

بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک وجود بدھ 22 نومبر 2023
بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک

راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر