... loading ...
پاکستان کو پختونوں نے اپنی مرضی سے قبول کیا،غلط پالیسیوں سے پٹرول،ڈیزل مہنگا ہوا
عوام کے ٹیکس کا پیسہ عوام پر ہی خرچ کیا جائے گا،وزیر اعلیٰ پختونخوا کاامن جرگہ سے خطاب
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے باجوڑ میں منعقدہ امن جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پختون “ڈالر کی جنگ”کا حصہ نہیں بنیں گے۔انہوں نے جرگہ میں شریک عمائدین اور سیاسی جماعتوں کے قائدین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے سپاس نامے میں پیش کیے گئے تمام مطالبات منظور کرنے کا اعلان کیا، جن میں ایم پی اے نثار باز کی جانب سے پیش کردہ مطالبات بھی شامل ہیں۔وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ انہوں نے اپنی زندگی میں پختونوں پر ہونے والے مختلف فوجی آپریشنز کو قریب سے دیکھا ہے اور ہزاروں جنازے اٹھائے گئے، تاہم ان کے باوجود بھی مکمل امن قائم نہ ہوسکا۔انہوں نے کہا کہ باجوڑ کے 31ہزار سے زائد خاندان بے گھر ہوئے اور عوام نے شدید مشکلات برداشت کیں۔محمد سہیل آفریدی نے کہا کہ جب وہ وزیر اعلی بنے تو اسلام آباد سے آکر پشاور میں ان کے خلاف پریس کانفرنسیں کی گئیں، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کو پختونوں نے اپنی مرضی سے قبول کیا ہے اور کسی سے حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں۔وزیراعلیٰ نے اپنے خطاب میں امن کے قیام کو صوبے اور ضلع کی ترقی کیلئے ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ عوام کے ٹیکس کا پیسہ عوام پر ہی خرچ کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک پر مشکل وقت آیا تو پختون ہمیشہ ساتھ دیں گے لیکن “ڈالر کی جنگ”کا حصہ نہیں بنیں گے، وسائل پختونخوا اور یہاں کے بچوں کا حق ہیں اور ان پر کسی اور کا اختیار نہیں ہونا چاہیے، جبکہ بند کمروں میں فیصلے کرنے کی روایت کو بھی مسترد کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ فوجی جوانوں، سکیورٹی اداروں کے اہلکاروں اور عام شہریوں کی شہادتیں ایک بڑا المیہ ہیں اور سوال اٹھتا ہے کہ عوام کا قصور کیا ہے۔وزیر اعلیٰ نے وفاقی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جولائی سے اپریل تک قبائلی اضلاع کیلئے ایک روپیہ بھی جاری نہیں کیا گیا، جبکہ دوسری جانب فوجی آپریشنز کے ذریعے لوگوں کو بے گھر کیا گیا۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ غلط پالیسیوں کی وجہ سے پٹرول اور ڈیزل مہنگے ہوئے اور عوام کے پیسے بیرون ملک جائیدادیں خریدنے پر خرچ کیے گئے۔انہوں نے اعلان کیا کہ باجوڑ کے مسائل کے حل کیلئے جہاں پالیسی سازی ہوتی ہے وہاں احتجاج کیا جائے گا۔اس موقع پر انہوں نے باجوڑ کیلئے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا اعلان بھی کیا جن میں یونیورسٹی کیمپس کا قیام، باجوڑ کو دیر اور سوات موٹروے سے منسلک کرنا شامل ہے۔محمد سہیل آفریدی نے کہا کہ قبائلی اضلاع پر ایک ہزار ارب روپے خرچ کیے جائیں گے جن میں 200 ارب صحت اور 200 ارب تعلیم کیلئے مختص ہوں گے جبکہ باقی رقم دیگر ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کی جائے گی۔انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ 2007 سے بند باجوڑ نرسنگ کالج کو دوبارہ فعال کیا جائے گا۔وزیر اعلیٰ نے اپنے خطاب کے اختتام پر کہا کہ امن کیلئے مشترکہ جدوجہد کی ضرورت ہے اور یہ سب کی ذمہ داری ہے، جبکہ ترقی اور خوشحالی کی ذمہ داری وہ خود قبول کرتے ہیں۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ امن کے قیام کیلئے سب کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے اعتماد سازی کیلئے بانی کی فیملی، کوٹ لکھپت جیل میں اسیر رہنماؤں سے ملاقاتیں شروع کردیں،بانی پی ٹی آئی کی فیملی جیل کے باہر متنازع گفتگو نہ کرنے پر راضی ہوگئی پارٹی بشریٰ بی بی کے ایشو کو لیکر کوئی متنازع پریس کانفرنس نہیں کرے گی، سوشل میڈیا پیغامات جاری ن...
عوامی مفادات کو پسِ پشت ڈال کرامریکی دبائو کومودی سرکار نے سرتسلیم خم کرلیا بھارت کی خارجہ پالیسی واشنگٹن کے رحم وکرم پرہے، بھارتی چینلاین ڈی ٹی وی عوامی مفادات کو پسِ پشت ڈال کرامریکی دباؤ کیسامنے مودی سرکار نے سرتسلیم خم کردیا ہے۔ بھارتی چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق امریکہ ن...
سندھ حکومت فسطائیت بند کرے، کراچی والے اپنا حق مانگتے رہیں گے تو کیا کل شہریوں کو یہ نعرہ لگانے پر گرفتار بھی کیا جائے گا، حافظ نعیم الرحمن امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کراچی میں حق دو کراچی کے بینرز چھاپنے پر دکانیں سیل کرنے کی دھمکی دے ...
رجب طیب ایردوان ودیگر سے عالمی سطح اور خطے کی کشیدہ صورتحال پر تبادلہ خیال وزیرِ اعظم شہبازشریف نے ترک صدر رجب طیب ایردوان، میر قطر شیخ تمیم بن حمد آلثانی قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکائیف، آذربائیجان کے صدر الہام علیئف، شامی صدر احمد الشرح سے ملاقاتیں کیں۔وزیر اعظم کی قطر ک...
وزیرِ اعظم کی انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں شریک عالمی رہنمائوں سے غیر رسمی ملاقاتیں رجب طیب ایردوان ودیگر سے عالمی سطح اور خطے کی کشیدہ صورتحال پر تبادلہ خیال وزیرِ اعظم شہبازشریف نے ترک صدر رجب طیب ایردوان، میر قطر شیخ تمیم بن حمد آلثانی قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکائیف، آذر...
لبنان میں جنگ بندی کے بعد آبنائے ہرمز سیزفائر کی مدت کے دوران تجارتی بحری جہازوں کیلئے کھلی رہے گی، ایرانی پورٹ اور میر ی ٹائم آرگنائزیشن کے طے کردہ راستوں سے گزرنا ہوگا، عباس عراقچی بحری ناکہ بندی پوری طاقت سے برقرار رہے گی، یہ اس وقت تک جاری رہے گی جب تک ایران سے ہمارا لین دین...
مذاکرات صرف پاکستان میں ہوں گے، کہیں اور نہیں ،ایران خطے میں بالادستی نہیں چاہتا خودمختاری کا تحفظ چاہتا ہے، پاکستان غیر جانبدار ثالث قرار،ایرانی سفیرکا خطاب ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان پر اعتماد کرتے ہیں، امریکا پر نہیں۔ مذاکرات صرف پاکستان میں ہوں گے...
صدر ٹرمپ تہران کو جوہری ہتھیار تیار کرنے کی اجازت نہیں دیں گے پابندیوں سمیت دیگر اقدامات بدستور زیرِ غور ہیں، ڈپٹی چیف آف اسٹاف وائٹ ہائو س کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف اسٹیفن ملر نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ ایران کے ساتھ معاہدے کے خواہاں ہیں اور پرامن حل کو ترجیح دیتے ہیں، تاہم وہ تہران ک...
متعدد افراد زخمی،مودی کی پالیسیوں کیخلاف علیحدگی پسند تحریکیں عروج پر پہنچ گئیں شدید جھڑپیں، بھارتی فورسز کی 2گاڑیوں کو آگ لگادی ، فوجیوں کو یرغمال بنالیا مودی حکومت کی انتہا پسندانہ پالیسیوں کیخلاف عوام میں شدید غم و غصہ،علیحدگی پسند تحریکیں عروج پر پہنچ گئیں۔ بھارت کے اپنے ...
موٹرسائیکل سوار ملزمان فرار ،واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس ٹیم تشکیل آئی جی کا نوٹس، ایڈشنل آئی جی کراچی سے واقعے کی فی الفور تفصیلی رپورٹ طلب کرلی (رپورٹ: افتخار چوہدری)کراچی کے علاقے منگھو پیر میں مدرسے والی نہر کے قریب ڈاکووں کی پولیس اہلکاروں پر ہونے والی ف...
عدالت کی ریاستی اداروں پر الزامات لگانے کے کیس میں عدم حاضری پر کارروائی سول جج عباس شاہ نے وزیراعلیٰ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے اسلام آباد کی عدالت نے ریاستی اداروں پر الزامات لگانے کے کیس میں عدم حاضری پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وا...
امدادی کارروائیوں کے دوران اسرائیل نے حملہ کر کے 4طبی ورکرز کو قتل کر دیا بنت جبیل میں حزب اللہ، اسرائیلی افواج کے درمیان شدید جھڑپیں ، میڈیارپورٹ جنگ بندی مذاکرات کے باوجود لبنان پراسرائیلی حملے جاری ہیں، لبنان میں 24 گھنٹوں میں مزید 43 شہری شہید کر دیئے گئے ۔غیرملکی میڈیارپ...