... loading ...
سماجی رابطے کی سائٹ فیس بک نے کہاہے کہ ہیکرز نے اس کے ایک فیس وویو ایز کا استعمال کرتے ہوئے پانچ کروڑ فیس بک اکاؤنٹس پر حملہ کیا۔اس حملے کے بعد انہیں ان تمام فیس بک اکاؤنٹس کا کنٹرول حاصل ہوگیا۔ یہ حملہ چاروز قبل کو کیا گیا اور اس نے پولیس کو اس بارے میں مطلع کر دیا ہے۔اس حملے سے متاثر ہونے والے افراد کو گزشتہ روزدوبار...
ایک نئی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ دوسری جنگ عظیم میں اتحادی افواج کی جانب سے جو بم برسائے گئے وہ اتنے طاقتور تھے کہ ان سے کرہ ہوائی کو نقصان پہنچا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق تحقیق میں کہا گیا کہ فضائی حملوں نے قصبوں کو راکھ اور ملبے کا ڈھیر بنا دیا لیکن تحقیق سے معلوم چلا کہ بم گرنے س...
ویتنام میں لوگوں میں یہ عام تاثر ہے کہ ہاتھی کی دْم کے بال خوش قسمتی اور دولت کی علامت ہیں جس کے پاس ہاتھی کی دم کا بال ہوگا وہ زیادہ مال دار اور خوش قسمت ہوگا۔عرب ٹی وی کے مطابق اسی مفروضے کی بنیاد پر ویتنام میں ہاتھی کی دم کا ایک بال 20 امریکی ڈالر میں فروخت ہوتا ہے۔ مردو خواتی...
بھارت کی سپریم کورٹ نے تعزیرات ہند یعنی انڈین پینل کوڈ (آئی پی سی) کی دفعہ 497 کو جرم سے نکال دیاجس کے تحت اب غیر ازدواجی تعلقات جرائم کی فہرست سے خارج ہوگئے ہیں۔چیف جسٹس دیپک مشرا کی سربراہی میں سپریم کورٹ کی 5 رکنی بینچ نے دفعہ 497 پر تاریخی فیصلہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر ‘ایڈلٹری’...
بھارتی سپریم کورٹ نے 1994 کے فیصلے پر نظرثانی کی اپیل مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ نماز کی ادائیگی کہیں بھی ہوسکتی ہے اور اس کیلئے مسجد کا ہونا ضروری نہیں ہے۔بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے دو ٗ ایک کی اکثریت سے 1994 کے اسمٰعیل فاروق کیس کی نظرثانی...
سپریم کورٹ نے چیف جسٹس کی عدالت میں عدالتی کارروائی کی لائیو اسٹریمنگ پر رضامندی کا اظہار کرتے ہوئے اس کی اجازت دے دی۔بھارتی ٹی وی کے مطابق عدالتِ عظمیٰ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ عوام اور سائلین کی عزت اور حفاظت کے لیے بہت جلد ضابطہ اخلاق ترتیب دیا جائے گا۔بھارتی عدالت عظمیٰ نے ری...
دنیا کی سب سے بڑی معیشت امریکاپر قرضوں کا انبار بڑھتا جارہا ہے۔ 2028میں امریکا دفاع اور صحت سے زیادہ قرضوں کی ادائیگی پر خرچ کرے گا۔معروف امریکی اخبار کے مطابق 2028تک امریکا قرضوں کی واپسی پر سالانہ 900ارب ڈالر خرچ کرے گا۔ 2019میں امریکا قرض و سود کی مد میں سالانہ 390ارب ڈالر ادا...
افغانستان کے طالبان نے پاکستانی علماء سے اپیل کی ہے کہ وہ افغانستان ٗ پاکستان اور دیگر مسلم ممالک کی علماء کانفرنسز میں شرکت نہ کریں ٗ مذکو رہ کانفرنسوں میں طالبان کے خلاف فتویٰ جاری کر کے جہاد کی شرعی حیثیت کو اسلامی نکتہ نگاہ سے چیلنج کیا جائیگا تاکہ کانفرنسوں کے ذریعے افغانستا...
شدت پسند گروپ داعش کے خلاف امریکا کی قیادت میں قائم اتحاد نے اعتراف کیا ہے کہ 2014ء کے بعد شام میں بمباری کے دوران 3300 عام شہری بھی مارے گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انسانی حقوق کی صورت حال پر نظر رکھنے والے ادارے آبزرویٹری نے ایک بیان میں کہاکہ امریکا کی قیادت میں قائم عا...
بین الاقوامی سرچ انجن گوگل کمپنی بھی صہیونی ریاست کی آلہ کار بن گئی ہے۔ غیرملکی میڈیارپورٹ میں بتایا گیاکہ گوگل فلسطین میں اسرائیلی ریاست کے جرائم پر پردہ ڈالنے کی سازشوں میں پیش پیش ہے۔ کمپنی کی طرف سے فراہم کی جانے والی آن لائن خدمات، نقشوں اور معلومات میں فلسطینی موقف کے بجائے...
سکاٹ لینڈ میں انوکھی چوری اس وقت دیکھنے میں آئی جب ایک چور ر تقریباً 60 ہزار شہد کی مکھیاں لے اُڑا۔امریکی ٹی وی کے مطابق شہد کی مکھیوں کی چوری پر فارم کے مالک کا کہنا تھا کہ وہ اپنی اس جمع پونجی سے ریٹائرمنٹ کے بعد شہد کا بزنس شروع کرنے والے تھے لیکن چور اس کی عمر بھر کی کمائی لے...
مظلوم فلسطینی قوم تمام تر بے سرو سامانی کے باوجود سائنس، تحقیق اور ایجادات کے میدان میں بھی کسی سے پیچھے نہیں۔ چین میں ٹیکنالوجی کے حوالے سے ہونے والی ایک نمائش میں فلسطینی سائنس دان احمد سجدیہ کی تیار کردہ ایجادات بھی پیش کی گئیں۔ انہیں گولڈ میڈل کا حقدار قرار دیا گیا۔ ان کی تیا...
سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بار سرکاری ٹی وی پر خاتون نیوز کاسٹر کو متعارف کرادیا گیا۔سعودی میڈیا کے مطابق ویم الدخیل نامی خاتون کو سرکاری ٹی وی چینل کے مرکزی خبرنامے میں خبریں پڑھنے والی پہلی نیوز کاسٹر بننے کا اعزاز حاصل ہوا ہے ٗالدخیل مرد نیوز اینکر کے ساتھ سعودیہ ٹی وی چینل پ...
جلاوطن مبلغ فتح اللہ گولن سے تعلق کے شبے میں ترکی میں مزید 110 فوجیوں کو گرفتار کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انقرہ کے چیف پراسیکیوٹر کی جانب سے جاری کردہ احکامات میں کہا گیا کہ ان فوجیوں میں تین کرنل، دو لفٹیننٹ کرنل، چھ میجر اور تین کپتان شامل ...
اقوام متحدہ نے کہاہے کہ دنیا بھر میں غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے والے مجموعی افراد میں نصف تعداد بچوں کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کی جانب سے بتائی گئی ،رپورٹ کے مطابق 104 ممالک میں 1.3 ارب ایسے افراد ہیں جن کی درجہ بندی غربت کی...
بیلجیئم میں آلو کے'فرائز یا چپس کی لمبائی اب نارمل سائز سے تین سینٹی میٹر کم ہو گئی ہے۔امریکی ٹی وی کے مطابق ملک میں آلو کی فصل کی پیداوار سے متعلق ایسوسی ایشن کے سربراہ پیری لیبرن کا کہنا تھاکہ کم بارش کی وجہ سے فصل 25 فیصد کم ہوئی ہے۔انھوں نے بتایا کہ اس وقت آلو سائز میں چھوٹے ...
آسٹریلیا میں اسٹرابیریز میں سے سوئیاں نکلنے کے واقعات کے بعد عوام میں تو خوف و ہراس پھیلا ہی تھا، لیکن اب آسٹریلوی وزیراعظم اسکوٹ موریسن نے اسے دہشت گردی کے برابر قرار دے ڈالا ہے۔جرمن ریڈیو کے مطابق آسٹریلوی وزیراعظم نے کہا کہ میں اس معاملے کو بالکل اسی طرح سے سنجیدگی سے لے رہا ہ...
کینیڈا کے کارڈینل مارک اولیٹ نے کیتھولک کلیسا میں سامنے آنے والے جنسی استحصال کے واقعات کے تناظر میں خواتین کو زیادہ فعال بنانے کی درخواست کی ہے اورکہاہے کہ جنسی استحصال کے ان واقعات نے بین الاقوامی سطح پر کلیسا کو ہلا کر رکھ دیا ہے جبکہ جرمن آرچ بشپ گیوگ گینزوائن نے ان واقعات کو...
تبتی رہنما دلائی لامہ نے کہا ہے کہ بودھ اساتذہ کی طرف سے جنسی زیادتی کے واقعات کوئی نئی بات نہیں ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہالینڈ میں متاثرہ افراد سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ انہیں نو ے کی دہائی سے ہی معلوم ہے کہ بودھ اساتذہ بھی بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے مرتکب ہوئے ۔ ...
اسامہ بن لادن کو پکڑنے کے لیے امریکی فوجی آپریشن نیپچون اسپیئر کے سربراہ (ر) ایڈمرل ولیم مک ریون نے پینٹاگون بورڈ کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔ایڈمرل مک ریون نے محکمہ دفاع میں اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے سے قبل امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے ایک مضمون میں ڈونلڈ ٹرمپ پر کڑی تنقید کی تھ...
دنیا بھر میں جتنی خواتین خودکشی کرتی ہیں ان میں سے تقریبا 40 فیصد ہندوستانی خواتین ہیں۔یہ افسوسناک اعدادوشمار طبی جریدے کی ایک تازہ تحقیق میں شائع ہوئے ۔ایک رپورٹ میں اس پر تحقیق کی گئی ہے کہ بھارتی خواتین اتنی زیادہ تعدادمیں خودکشی کیوں کر رہی ہیں،حیرت انگیز طور پر انڈیا میں خوا...
اقوام متحدہ کے انسان حقوق کے دفتر میانمار کی فوج اور حکومت پر صحافتی حقوق اور آزادی صحافت کو دبانے کا الزام عاید کرتے ہوئے کہاہے کہ میانمار کی حکومت کے انتقامی اقدامات اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ حکومت اور ملک کے سیکورٹی ادارے آزادی اظہار رائے کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرتے اور صحافت...
امریکا میں جن پانچ ملزمان پر 11 ستمبر 2001ء کے امریکا پر دہشت گرد حملوں میں اہم کردار کا الزام ہے، اْن کے خلاف مقدمہ انتہائی سست روی کا شکار ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق پکڑے جانے کے 15 برس یا زیادہ مدت کے بعد بھی پانچ دہشت گرد جن پر حملوں کا الزام ہے کیوبا کے گوانتاناموبے کے امریکی ف...
طالبان نے امریکا کے ساتھ مذاکرات کے ایک اور مرحلے کے لیے رضامندی کا عندیہ دیا ہے۔ طالبان حکام نے نام مخفی رکھنے کی شرط پر اس بارے میں امریکی خبررساں ادارے کو بتایا،جبکہ امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ دوسرے مذاکراتی دور میں قیدیوں کے تبادلے یا رہائی کے ساتھ ساتھ باضابطہ مذاکرات شروع کرن...