... loading ...
وحشیانہ کٹھوعہ عصمت دری و قتل کیس کے ملزمین کے وکیل انکور شرما کی جانب سے قائم کی گئی ’اک جٹ جموں‘ نامی تنظیم کے بینر تلے اتوار کو یہاں ایک سمینار منعقد ہوا جس میں مقررین نے جموں کے ہندو عوام سے کہا کہ وہ مسلمانوں کو اپنی زمینیں نہ بیچیں اور انہیں رہائشی مکانات اور دُکانیں کرایہ پر نہ دیں۔سمینار کے مقررین کے مطابق تو جموں میں مسلمانوں کا زمینیں خریدنا، مکانوں اور دُکانوں کا کرایہ پر لینا ایک گہری سازش کا حصہ ہے۔
مقررین کا یہ بھی کہنا تھا کہ ضلع کٹھوعہ کے رسانہ میں گجربکروال خاندان سے تعلق رکھنے والی آٹھ سالہ بچی کا قتل خود مسلمانوں نے کیا اور اس کا مقصد جموں سے ڈوگروں کا انخلا تھا۔بی جے پی کے سابق لیڈر اور تاریخ کے پروفیسر ہری اوم نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ’میری آپ سے گزارش ہے کہ اپنی زمینیں مت بیچو، اپنے گھر کرایہ پر مت دو۔ اپنی دُکانیں کرایہ پر مت دو۔ کبھی ایسا ہوتا ہے کہ آپ کو اپنی زمین فروخت کرنی پڑتی ہے۔ کبھی ایسا ہوتا ہے کہ آپ کو اپنا مکان کرایہ پر دینا پڑتا ہے اور دُکانیں کرایہ پر دینی پڑتی ہیں۔ دیجئے مگر اپنے لوگوں کو۔ کوئی آپ کو ایک دُکان کا کرایہ پانچ ہزار روپے دیتا ہے ، اگر وہ غیر ہے تو اس کو منع کرکے اپنے کسی آدمی کو صرف دو ہزار روپے کرایہ پر دو۔ زمینیں خریدنا، مکانوں اور دُکانوں کو کرایہ پر لینا ایک بڑی سازش ہے ۔
آپ ایک مکان کرایہ پر دیں گے تو پانچ برس کے بعد وہ ایک محلہ بنے گا۔ آپ جس علاقہ میں ہو، آپ کو وہیں رہنا ہے اور وہیں کام کرنا ہے ۔ آپ ہیرا نگر کے ہو تو ہیرا نگر کو سنبھالو۔ آپ کٹھوعہ کے رہنے والے ہو تو وہاں غیروں پر نظر رکھو‘۔انکور شرما نے ’اک جٹ جموں‘ متعدد ہندو تنظیموں کے اشتراک سے بنائی ہے ۔ سمینار جس کا عنوان ’سیو جموں‘ رکھا گیا تھا کی صدارت تنظیم کے چیئرمین انکور شرما نے کی۔ سمینار میں انکور شرما، پروفیسر ہری اوم کے علاوہ مصنف و ماہر تعلیم مدھو کشور، آزاد ممبر اسمبلی ادھم پور پون کمار گپتا، مہاجر کشمیری پنڈت سشیل پنڈت اور متعدد ہندو تنظیموں کے سربراہوں اور کارکنوں نے شرکت کی۔پروفیسر ہری اوم نے کہا کہ جموں میں مسلمانوں کی آبادی تیزی سے بڑھ رہی ہے اور اس کا مقصد جموں میں کشمیر جیسے حالات پیدا کرنے ہیں۔ مذکورہ سیمینار میں مسلمانوں کو املاک فروخت یا کرایے پر نہ دینے کا یہ اعلان نہیں ، اس سے قبل بھی بھارت کے بڑے شہروں میں ہندوانتہا پسندوں نے ،مسلمانوں سے اس قسم کے لین دین پر سختی سے پابندی عائد کررکھی ہے۔
مولانا فضل الرحمان کے ذریعے مذاکرات کی آخری کوشش بھی ناکام ہوگئی وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ کردیا گیا، صدر مملکت آصف علی زرداری نے سمری پر دستخط کردیے ہیں۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے خیبر پختونخوا میں سلامتی کی صورتح...
اگر مجھے یا کسی پارلیمنٹرین کو نقصان پہنچا تو اس کے ذمہ دار آئی جی ہوں گے ، صوبائی وزیر خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شفیع جان نے کہا ہے کہ صوبائی پولیس نے ان سمیت دیگر اراکین پارلیمنٹ کی سیکیورٹی واپس لے لی ہے۔خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شفیع جان نے سماجی رابطے کی ویب سائ...
آرٹیکل 232 اور 234 کے تحت ایمرجنسی اور گورنر راج لگایا جائے گا، وزیراعظم ہائوس کے باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے دہشتگردی کے خاتمے کی بجائے دہشتگردی کے خلاف جنگ سے دانستہ لاتعلقی تشویشناک ہے، کابینہ اراکین خیبر پختونخوا کے حوالے سے کسی بھی حتمی...
ریاض ایئرپورٹ دنیا کے سب سے زیادہ متاثرہ ہوائی اڈوں میں سرفہرست آگیا سعودی عرب میں حوثیوں کے تازہ حملوں کے بعد فضائی سفر کا نظام بری طرح متاثر ہوگیا جہاں دارالحکومت ریاض کے ایئرپورٹ سے سیکڑوں پروازیں منسوخ کردی گئیں جبکہ متعدد طیاروں کا رخ دوسرے شہروں کی جانب موڑ دیا گیا۔فلائ...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...