... loading ...
امریکا میں کرونا وائرس کے باعث ایک ہی دن میں ریکارڈ ہلاکتیں ہوئی ہیں، ملک بھر میں گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کرونا وائرس سے 2228 افراد ہلاک ہوئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ریاست نیو یارک کے حکام نے پھیپھڑوں کی بیماری سے ہلاک ہونے والے غیر مصدقہ مشتبہ مریضوں کو بھی کرونا سے ہلاکتوں میں شمار کرنے کا آغاز کر دیا ۔ جس کے ...
کورونا وائرس پھیلنے کے پیش نظر ترک پارلیمان میں قیدیوں کی رہائی کا قانون پاس کر لیا گیا ہے ۔قانون کے مطابق عمررسیدہ اور خواتین قیدیوں سمیت دیگرمجرموں کو رہائی ملے گی اور ابتدائی طور پر 45 ہزار قیدیوں کو ملک کی مختلف جیلوں سے رہا کیا جائے گا۔ترک میڈیا کے مطابق قانون سے فائدہ اٹھان...
چین کے گوانگجو شہر میں 111 افریقی باشندوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چینی حکام نے بتایاک چار اپریل سے اب تک شہر میں 4500 افریقی باشندوں کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں سے مثبت آنے والے 19 کیسز میں یہ وائرس بیرون ملک سے منتقل ہوا۔چین نے ان الزامات...
اسرائیل میں بلیو وائٹ اتحاد کے سربراہ بینی گینٹز حکومت کی تشکیل کے لیے صدر رئوف ریفلین کی طرف سے دی گئی مہلت میں حکومت کی تشکیل میں ناکام رہے ہیں جس کے بعد صدر نے انہیں مزید مہلت دینے سے انکار کردیا ہے ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدر رئوف ریفلین نے بینی گینٹز کو بتایا کہ موج...
خلیجی عرب ممالک کی طرف سے اسرائیل کے ساتھ دوستانہ تعلقات کے قیام کے لیے آئے روز طرح طرح کے حربے اور چالیں چلائی جا رہی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی عرب کے ملکیتی چینل نے رواں سال ایک رمضان سیریز کے حوالے سے ام ھارون نامی ایک نئی فلم ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ۔ اس فلم کی آڑ میں در...
آسٹریا میں جاری لاک ڈائون میں نرمی کی جا رہی ہے اور 400 مربع میٹر سے کم رقبے پر محیط چھوٹی دکانوں اور باغبانی کے سٹور دوبارہ کھول دیے گئے ہیں تاہم بہت سے دوسرے اقدامات ابھی جاری رہیں گے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق لوگوں کو ماسک پہننے کے ساتھ ساتھ ایک دوسرے سے تین میٹر کا فاصلہ رکھنا ہو...
روس میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2774 کیس سامنے آنے کے بعد ملک میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 21102 ہو گئی ہے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روس میں کورونا وائرس کی وبا آنے کے بعد یہ ایک دن میں آنے والے سب سے زیادہ کیس ہیں۔روس کے کورونا وائرس سینٹر کے مطابق اب تک...
بھارت کی سڑکوں پر روزانہ گردش کرتی سرخ پوسٹل (ڈاک) گاڑیاں ایک جانا پہچانا منظر ہے لیکن یہ پوسٹل سروس خطوط کی ترسیل کے علاوہ بھی بہت کچھ کرتی ہے ۔ یہ لاکھوں انڈین شہریوں کے لیے ایک بنک، پنشن فنڈ ، اور بنیادی بچت کا آلہ بھی ہے ۔بھارتی ٹی وی کیی مطابق اب کورونا وائرس کی وبا کے باعث ...
آن لائن خریداری کی کمپنی ایمازون گذشتہ ماہ ایک لاکھ اضافی عملہ بھرتی کرنے کے بعد اب مزید 75 ہزار بھرتیاں کرنے کی مہم پر ہے ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دنیا بھر میں جاری لاک ڈائون کی وجہ سے آن لائن خریداری میں اضافہ دیکھنے میں آیا ۔ایمازون ان امریکی ملازمین کو ان نئی نوکریوں ...
امریکا کے بحری بیڑے روزویلٹ پر تعیناتی کے دوران کرونا وائرس کا شکار ہونے والا ایک اہلکار اس وبا سے لڑتے ہوئے ہلاک ہو گیا ۔ روزویلٹ وہی بحری بیڑہ ہے جس کے کپتان بریٹ کروزیئر نے جہاز میں کرونا وائرس کی وبا پھیلنے کا خدشہ ظاہر کیا تھا اور اس سے متعلق امریکی محکمہ دفاع کو ایک خط بھی ...
ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے صدارت کے امیدوار جو بائیڈن کی نامزدگی کی ان کے سب سے بڑے حریف نے توثیق کر دی ہے ۔ سینیٹر برنی سینڈرز نے کہا ہے کہ وہ صدارتی انتخاب میں صدر ٹرمپ کے مقابلے میں جو بائیڈن کی کامیابی کے لیے تعاون کریں گے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق نائب صدر جو بائیڈن کی ان...
بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی نے کرونا وائرس کے پھیلا ئوکو روکنے کے لیے ملک گیر لاک ڈائون میں 19 روز کی توسیع کرکے اسے تین مئی تک بڑھا دیا ہے ۔بھارتی ٹی وی کے مطابق ٹیلی ویژن پر قوم سے خطاب میں نریندر مودی نے کہا کہ ریاستی حکومتوں اور شہریوں کی تجاویز کے پیش نظر لاک ڈان بڑھایا ج...
یورپی سیاست دانوں، قانون سازوں اور کمپنیوں کے سربراہان نے زور دیا ہے کہ موجودہ وبا کے بعد ماحول دوست سرمایہ کاری کی جائے تاکہ حیاتیاتی تنوع کو فروغ مل سکے اور موسمیاتی تبدیلیوں کو محدود رکھا جا سکے ۔ میڈیارپورٹس کے مطابق اس سلسلے میں 180 شخصیات کے دستخط کے ساتھ ایک خط منگل کو یور...
افغانستان کے لیے خصوصی امریکی مندوب زلمے خلیل زاد نے افغان حکومت اور طالبان کے درمیان قیدیوں کے پہلے باقاعدہ تبادلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے قیام امن کی راہ میں ایک اہم قدم قرار دیا ہے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق خلیل زاد نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا کے خطرات کے پیش نظر بھی...
کورونا وائرس کی وجہ سے دوران علاج کوما میں جانے والی امریکی خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش ہوگئی جس کے بعد وہ ہوش میں بھی آگئیں۔برطانوی اخبار نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ امریکی ریاست واشنگٹن کے شہر وینکوور کی خاتون کے ہاں کوما کے دوران بچے کی پیدائش ہوئی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ کوما می...
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)نے دنیا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس ایک دہائی قبل پھیلنے والی مہلک وبا سوائن فلو سے بھی دس گنا زیادہ خطرناک ہے ، اس لیے حفاظتی اقدامات میں سستی نہ کی جائے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق عالمی ادارہ صحت کی جانب سے کورونا وائرس کو کسی بھی وبا سے ...
کورونا وائرس سے شدید متاثرہ یورپی ممالک اسپین اور اٹلی نے ہلاکتوں میں کمی کے بعد لاک ڈاؤن میں نرمی کر دی۔تفصیلات کے مطاب اٹلی میں گذشتہ روز 431 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی تھیں جو کہ گذشتہ 3 ہفتوں کے دوران کم ترین تعداد ہے ،اٹلی کیلئے سب سے خراب صورت حال 28 مارچ کو تھی جب کورونا سے 971 اف...
تیل پیدا کرنے والے ممالک کی جانب سے پیداوار میں تاریخی کمی کے معاہدے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں 6 فیصد تک اضافہ ہو گیا۔سعودی عرب اور روس میں تیل کی قیمتوں پر جاری سرد جنگ کی وجہ سے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں تاریخی کمی دیکھنے میں آئی تھی ، کورونا وائرس کی وجہ س...
ڈیموکریٹس کے امریکی صدارتی امیدوار جوبائیڈن پر سینیٹ کی سابق ملازمہ نے 1990 کی دہائی کے اوائل میں جنسی زیادتی کا نشانا بنانے کا الزام عائد کردیا ، جوبائیڈن نے الزام مسترد کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی سینیٹ کی سابق ملازمہ اور جوبائیڈن کی معاون ٹیرا رائیڈ نے انٹرویوز میں کہا ک...
کورونا وائرس نے دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے ، ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ 9 ہزار تک پہنچ گئی، متاثرہ افراد کی تعداد 17 لاکھ سے تجاوز کر گئی ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس کی یلغار، 17 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ۔ مہلک وائرس سے دنیا بھر میں ہلاکتو...
رمضان المبارک کے دوران کورونا کی وبا جاری رہنے کی صورت میں حرمین شریفین اور دوسری مساجد میں نماز تراویح پرپابندی کا امکان ہے تاہم سعودی عرب کی حکومت کی طرف سے اس حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔ سرکاری ٹی وی سے بات کرتے ہوئے سعودی عرب کے سیکرٹری مذہبی امور محمد العقیل نے...
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں کورونا وائرس سے مزید چار افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد ریاست میں اموات کی تعداد 20 ہوگئی ہے ۔ جزیرہ نما عرب کی ریاست متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس کے مزید 376 کیس سامنے آگئے ہیں،یو اے ای میں کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 3 ہزار 736 ہوگئی ہے ...
امریکا میں ایک ہی روز میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 2000 سے تجاوز کرگئی۔امریکا میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 2000 سے زیادہ ہوگئی جس کے بعد امریکہ پہلا ملک بن گیا جہاں کورونا وائرس سے ایک ہی روز میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ریکارڈ کی گئیں۔ گزشتہ روز ڈسٹرکٹ کولمبیا س...
مہلک کورونا وائرس کی وبا نے دنیا کی طاقت ور ترین معیشت اور سپر پاور ملک امریکا کے شہریوں کو بھی راشن کیلئے قطار میں کھڑے ہونے پر مجبور کردیا۔امریکی ریاست کیلیفورنیا میں مفت راشن بانٹنے والے اسٹور کے سامنے گاڑیوں اور لوگوں کی لمبی قطار لگ گئی۔لاس اینجلس میں ایک فوڈ اسٹور نے ضرورت ...