... loading ...
ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے صدارت کے امیدوار جو بائیڈن کی نامزدگی کی ان کے سب سے بڑے حریف نے توثیق کر دی ہے ۔ سینیٹر برنی سینڈرز نے کہا ہے کہ وہ صدارتی انتخاب میں صدر ٹرمپ کے مقابلے میں جو بائیڈن کی کامیابی کے لیے تعاون کریں گے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق نائب صدر جو بائیڈن کی انتخابی مہم کی ویب سائٹ پر دونوں رہنمائوں کے درمیان لائیو ویڈیو چیٹ نشر کی گئی۔ برنی سینڈرز نے کہا کہ ہمیں وائٹ ہائوس میں آپ کی ضرورت ہے ۔ جو، میں ایسا ہوتے دیکھنے کے لیے وہ سب کچھ کروں گا، جو میرے بس میں ہے ۔تجزیہ کار برنی سینڈرز کے اس بیان کو اہم قرار دے رہے ہیں کیونکہ اس کے نتیجے میں ڈیموکریٹک پارٹی کو متحد کرنے میں مدد ملے گی جو نومبر میں صدر ٹرمپ کو دوبارہ منتخب ہونے سے روکنا چاہتی ہے ۔برنی سینڈرز نے پانچ دن پہلے اپنی صدارتی مہم ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ انھوں نے 2016 میں بھی صدارتی نامزدگی کے لیے مہم چلائی تھی، لیکن آخری وقت تک ہلری کلنٹن سے مقابلہ جاری رکھا تھا۔ لیکن اس بار ان کا رویہ مختلف رہا۔جو بائیڈن نے کہا کہ آپ کی توثیق میرے لیے بہت اہمیت رکھتی ہے ۔ ممکن ہے کہ کچھ لوگ اس پر حیران ہوں کہ بعض نکات پر ہمارا اختلاف ہے لیکن بہت سے معاملات پر یکساں سوچ رکھتے ہیں۔ مجھے آپ کی ضرورت ہے ، نہ صرف الیکشن جیتنے کے لیے بلکہ اس کے بعد حکومت کے دوران بھی۔دونوں رہنمائوں نے بتایا کہ انھوں نے چھ ٹاسک فورسز بنائی ہیں جو مل کر معیشت، تعلیم، فوجداری انصاف، امیگرین، ماحولیات اور صحت عامہ پر کام کریں گی۔برنی سینڈرز نے کہا کہ جو، یہ کوئی راز نہیں کہ میرے اور آپ کے درمیان اختلافات ہیں اور ہم انھیں ختم نہیں کریں گے ۔ وہ حقیقی اختلافات ہیں۔ لیکن مجھے امید ہے کہ میری انتخابی مہم اور آپ کی انتخابی مہم میں شامل بہترین دماغ مل کر ان ٹاسک فورسز میں کام کریں گے اور بہت اہم مسائل کے حقیقی حل تلاش کریں گے ۔ جو بائیڈن نے کہا کہ وہ بھی مل کر کام کرنے کے خواہش مند ہیں اور برنی سینڈرز کو مایوس نہیں کریں گے ۔ایک موقع پر برنی سینڈرز نے پوچھا کہ کیا وہ قومی سطح پر 15 ڈالر فی گھنٹہ کم از کم اجرت کی حمایت کریں گے ؟ جو بائیڈن نے اس کا اثبات میں جواب دیا۔
سعودی فضائی دفاعی نظام نے بروقت کارروائی کر کے شہری آبادیوں کو بڑے نقصان سے بچا لیا،عرب اتحادی فوج عرب اتحادی افواج نے سعودی عرب کے مقدس شہر مکہ مکرمہ اور دارالحکومت ریاض کے صوبوں کی فضائی حدود میں داخل ہونے والے دو بارود سے لدے ڈرون طیاروں کو بروقت کارروائی کرتے ہوئے فضا میں ...
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے جیل ملاقات کے بعد بڑی پیش رفت سامنے آگئی بشریٰ بی بی کو علاج کیلئے ہسپتال منتقل کرنے کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی بشریٰ بی بی نے لطیف کھوسہ اور بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ درخواست...
حکم امتناع گورنر راج اور ایم پی او سے متعلقہ معاملات پر تھا، عدالت،پشاور بار کونسل کو فریق بننے کی اجازت دیدی وفاقی آئینی عدالت نے تھری ایم پی او کے تحت خیبرپختونخوا میں گرفتاریوں کے معاملے پر اپنے عدالتی حکم امتناع میں ترمیم کر دی۔چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت امین الدین خان اور...
عدالت کی ملزم کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کی ہدایت، مقدمے کی سماعت 3 دسمبر تک ملتوی سانحہ گل پلازہ کیس میں عدالت نے ملزم امین کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے اسے اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کی ہدایت کردی ہے۔سٹی کورٹ میں مقدمے کی سماعت ک...
قیمتوں میں بار بار ردوبدل سے ڈیلرز کو بھاری نقصان، ماہانہ بنیادوں پر قیمتیں مقرر کرنے اور 8 فیصد منافع دینے کا مطالبہ پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بار بار ردوبدل کے موجودہ نظام کو تبدیل کرنے اور قیمتوں میں ماہانہ بنیادوں پر تبدیلی کا طری...
ڈپٹی ڈائریکٹر ریکروٹمنٹ، اسسٹنٹ ڈائریکٹرریکروٹمنٹ، سپرنٹنڈنٹ کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا،ترجمان ایس پی ایس سی سندھ پبلک سروس کمیشن کے تحت ہونے والی بھرتیوں میں بے ضابطگیوں پر 3 افسران کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا۔ ترجمان سندھ پبلک سروس کمیشن کے مطابق بھرتیوں میں بے ضابطگیوں پ...
بشریٰ بی بی نے علاج اور سرجری کے لیے ہسپتال منتقل کرنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا بانی پی ٹی آئی عمران خان نے چیف جسٹس آف پاکستان، چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت اور چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کو خط لکھ دیا، عمران خان کا خط بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے چیف جسٹس کو...
ایس ایم نقی نامی انویسٹراور پلاٹس کے خریداروں کا بلڈر فیصل اور فہد کے خلاف احتجاج ابتدائی منظوری، سینکڑوں ایکڑ کی تشہیر اور شہریوں سے وصولیوں پر تحقیقات کا مطالبہ کراچی (خصوصی رپورٹ) ایم نائن موٹروے پر بن احسان بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے رہائشی منصوبے بن احسان گرین سٹی کی قانونی...
مواخذے کی قراردادیں میرا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں،پیٹ ہیگستھ کی جوابی کانفرنس امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ کے مواخذے کی قرارداد امریکی ایوان نمائندگان میں پیش کردی گئی۔ مواخذے کی قرارداد ایوان نمائندگان کے ریپبلکن رکن ٹامس میسی نے پیش کی۔ پیٹ ہیگستھ پر ایران سے امریکی جنگ میں نااہلی ...
کروڑوں کے فنڈز غائب، 12 ہزار منسوخ فائلیں دوبارہ جاری کرنے کا انکشاف جونیئر ملازمین ایک طاقتور مافیا میں تبدیل ، ہائی کورٹ کے احکامات ہوا میں اڑا دیے گئے حیدرآباد/کراچی (خصوصی رپورٹ)سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی (SDA) میں کرپشن، فنڈز کی خورد برد اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا ا...
طویل مدت تک عدم استحکام، غیر یقینی کی صورتحال اور غیر واضح سیاسی و سکیورٹی ماحول‘ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے،وزیرِ اعظم کے سینیئر مشیر انور قرقاش کا ابوظبی میں کانفرنس سے خطاب متحدہ عرب امارات کے وزیرِ اعظم کے سینیئر مشیر انور قرقاش کا کہنا ہے کہ خطے کو ’ایک طویل مدت تک عدم استح...
امریکی لابنگ فرم ایس ایچ ڈبلیو پارٹنرز نے رواں سال مئی اور جون کے دوران بھارتی حکومت اور وائٹ ہاؤس کے سینیئر حکام کے درمیان آٹھ فون کالز کے انتظام میں کردار ادا کیا۔ انڈین ایکسپریس ہندوستان کی حکومت اور وائٹ ہاؤس کے سینیئر حکام کے درمیان رواں سال مئی اور جون میں ہونے والے مبین...