... loading ...
ایس ایچ او سچل نے نفری کی عدم دستیابی کا عذر پیش کیا، مختیار کار بھی متنازع زمین کی نشاندہی نہ کرسکے، قبضہ ختم کرانے کا عدالتی حکم تاحال بے اثر
اسکیم 33 میں 8 ایکڑ متنازع اراضی سے قبضہ ختم کرانے کے معاملے پر پولیس اور متعلقہ حکام کے عدم تعاون کی رپورٹ سینئر سول جج ملیر کی عدالت میں جمع کرا دی گئی۔ عدالتی ناظر کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ عدالتی حکم پر چوتھی مرتبہ متنازع زمین سے قبضہ ختم کرانے کے لیے کارروائی کی گئی، اس موقع پر مختیار کار اور ان کا اسسٹنٹ بھی موجود تھے، تاہم مختیار کار نے زمین کی نشاندہی کرنے سے معذوری ظاہر کردی۔
رپورٹ کے مطابق ایس ایچ او سچل نے مؤقف اختیار کیا کہ تھانے میں نفری دستیاب نہیں اور اضافی پولیس فورس فراہم نہیں کی جاسکتی۔ ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ ایس ایس پی آفس سے بھی اس حوالے سے کوئی ہدایت موصول نہیں ہوئی، جس کے باعث پولیس اور مختیار کار کے عدم تعاون کی وجہ سے زمین واگزار نہیں کرائی جاسکی۔ واضح رہے کہ عدالت نے 15 روز قبل پولیس فورس کی مدد سے زمین کا قبضہ ختم کرانے کا حکم دیتے ہوئے ایس ایس پی کو نفری فراہم کرنے اور عدالتی احکامات پر عملدرآمد کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی تھی۔
ملیر کورٹ اس سے قبل بھی تین مرتبہ متنازع اراضی سے قبضہ ختم کرانے کا حکم دے چکی ہے۔درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ پولیس عدالتی احکامات کے باوجود زمین کا قبضہ ختم کرانے میں ناکام رہی، جبکہ قبضہ کرنے والے مبینہ ملزمان کو گرفتار کرنے کے بعد رہا کردیا گیا۔ درخواست میں مزید الزام عائد کیا گیا تھا کہ پولیس کی مبینہ ملی بھگت سے قبضہ گروپ نے دوبارہ تعمیراتی سرگرمیاں شروع کردی ہیں۔ اس معاملے پر عدالت نے ڈپٹی کمشنر ایسٹ، اسسٹنٹ کمشنر گلزار ہجری اور مختیار کار کو بھی نوٹس جاری کیے تھے۔
ملزمان کا صحت جرم سے انکار، عدالت نے تفتیشی افسر اور گواہوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 3 دسمبر کو طلب کرلیا کراچی کی صوبائی کنٹرول آف نارکوٹکس عدالت نے منشیات کے مقدمے میں ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کردی، تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا، جس پر عدالت...
روزانہ 9 یا اس سے زائد گھنٹے سونے والے دل کے مریضوں میں موت کا خطرہ 50 فیصد زیادہ دیکھا گیاہے، 15 سالہ تحقیق میں انکشاف ایک نئی 15 سالہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ دل کے امراض میں مبتلا افراد کا روزانہ 9 یا اس سے زائد گھنٹے سونا صحت کے لیے تشویش کا باعث ہوسکتا ہے۔ تحقیق ک...
ایک ملزم گرفتاری سے بچنے کے لیے عسکری ادارے کا جعلی کارڈ بھی استعمال کرتا تھا، رینجرز رینجرز نے کراچی کے علاقے میمن گوٹھ سے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی تین سو سے زائد وارداتوں میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان میں زین العابدین، شایان، اکبر عرف شانی اور راشد رشید ...
پاکستان کا پہلا خلا نورد چینی خلائی اسٹیشن کا پہلا غیر ملکی مہمان بننے کا اعزاز حاصل کرے گا، جو ملک کی خلائی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل ہوگا،میڈیا سے گفتگو وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر حسن اقبال پہلے پاکستانی خلا نورد کی تاریخی خلائی پرواز کی روانگ...
احتجاجی مظاہروں میں شرکا کی تعداد میں 85 فیصد کمی ہوئی ہے، فرانسیسی وزارت داخلہ فرانس میں احتجاج کا چھٹا ہفتہ جاری ہے جہاں 82ہزار 500افراد سڑکوں پر نکل آئے۔ فرانسیسی وزارت داخلہ کے مطابق فرانس میں 112مقامات پر مظاہرے کیے گئے منتظمین نے شرکا کی تعداد ڈیڑھ لاکھ بتائی ہے۔ ...
سندھ اسمبلی یا کسی بھی صوبائی اسمبلی کے فیصلے کو اوور رول نہیں کیا جا سکتا، سینئر وزرا کو ایسے حساس معاملات پر گفتگو کرتے ہوئے احتیاط سے کام لینا چاہیے پیپلز پارٹی نے پارلیمان میں کسی کو تنقید کا نشانہ نہیں بنایا، تاہم پارٹی کی اپنی سیاسی ریڈ لائنز برقرار ہیں، نجی ٹی وی سے گفت...
ارکان نے خیبر پختونخوا کے مالی حقوق کی ادائیگی میں تاخیر اور وسائل میں کٹوتیوں پر تشویش کا اظہار کیا تحریک انصاف نے بلاول بھٹو زرداری کی عمران خان کو سیاسی قیدی قرار دینے اور مخصوص نشستوں پر پی ٹی آئی موقف کی حمایت کا خیر مقدم کیا ہے۔ شرکا نے کہا بلاول بھٹو گورنر راج اور ایمرج...
ہبت اللہ اخوندزادہ نے اجازت کے بغیر ایک مقام سے دوسرے مقام پر جانے کو ’معصیت‘ قرار دے دیا، خلاف ورزی کرنے والوں کو واپس بھیجنے کا حکم میدان وردک کے دورے کے دوران علم و تعلیم کے فروغ، علما کے احترام، انصاف کے قیام، معاشرتی اصلاح، اتحاد، اطاعت اور سکیورٹی کی مضبوطی پر زور دیا ...
دسمبر اہم مہینہ ہے جو ہونا وہ بجٹ سے پہلے ہونا ہے، وفاقی وزیر صحت وفاقی وزیرمصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ کراچی کو وفاق کا حصہ بنانے کی بات ہوگی تو حمایت کرینگے ۔ ایم کیو ایم رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ کوئی کچھ بھی کر لے وہ نئے صوبوں کی تحریک سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے ...
جے یو آئی سندھ کی وحدت اور قائدین کی کردار کشی کے خلاف گرومندر پر احتجاجی مظاہرہ قوم پرست جماعتوں کی وحدتِ سندھ ریلی، اے این پی کا جلسہ اور ایم کیو ایم پاکستان کا جنرل ورکرز اجلاس بھی ہوگا شہر قائد میں 22 نومبر بروز اتوار کو مختلف سیاسی اور مذہبی جماعتوں کی سرگرمیوں کے باعث...
ملک میں موجودہ بحرانی صورتحال کے تناظر میں عوام سے اس معاملے پر رائے لینے میں کوئی قباحت نہیں ہونی چاہیے،انٹرویو وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ نئے صوبوں پر ریفرنڈم ہی واحد حل ہے، یہ معاملہ عوام کے حوالے کیا جائے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرت...
موسمیاتی تبدیلی کے اثرات پورے خطے کو متاثر کر رہے ہیں ،چیلنج سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات کی ضرورت ہے، مصدق ملک موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث تاریخی مقامات اور ثقافتی ورثے کوپہنچنے والے نقصانات سے نمٹنے کے لیے ایس سی او ممالک کو مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنا ہوگی، پاکستان خطے ...