... loading ...
نئے کورونا وائرس نے اپنے اندر ایسی تبدیلیاں پیدا کرلی ہیں جو اسے آسانی سے انسانی خلیات کو متاثر کرنے میں مدد دیتی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔اسکریپرز ریسرچ انسٹیٹوٹ کی تحقیق میں بتایا گیا کہ نئے کورونا وائرس کے جینیاتی نظام میں اس طرح تبدیلیاں آئی ہیں جس سے وہ مزید ...
بھارت سے بڑھتے ہوئے سرحدی تنازع کے باوجود نیپال کی پارلیمنٹ نے نئے نقشے کی منظوری دے دی۔ نیپال کی پارلیمنٹ میں نقشے کے لیے دوتہائی اکثریت سے ترمیمی بل منظور کرلیا، نئے نقشے میں وہ علاقے بھی شامل ہیں جو بھارت کے ساتھ متنازع ہیں۔دوسری جانب بھارت نے نیپال کے نئے نقشے کویک طرفہ قرار ...
مقبوضہ جموں و کشمیر میں ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کشمیر نے کہا ہے کہ وادی کشمیر میں 98 فیصد آبادی کورونا وائرس کے شکار ہونے کا خدشہ ہے ۔ ڈی اے کے صدر ڈاکٹر نثار الحسن نے کہا کہ وادی کی صرف دو فیصد آبادی کووڈ19 انفیکشن سے محفوظ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آئی سی ایم آر کے ذریعہ وادی کشمیر کے ضل...
امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اعلی چینی اہلکاروں کے ساتھ ملاقات کے لیے امریکی ریاست ہوائی تک کا سفر کرنے والے ہیں۔پومپیو کے اس دورے کی زیادہ تفصیلات ابھی عام نہیں کی گئیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ اور واشنگٹن میں چینی سفارت خانے نے تاحال اس ممکنہ ملاقات ک...
امریکی خلائی ادارے ناسا نے اپنے اگلے انسان بردار خلائی مشن کی قیادت کیتھی لیوڈرز نامی ایک خاتون خلاباز کو سونپ دی ہے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ پہلا موقع ہے کہ کسی خلائی مشن کی سربراہ ایک خاتون کو مقرر کیا گیا ہے ۔ ناسا کے سربراہ جم بریڈنسٹائن نے یہ بات اپنی ایک ٹویٹ میں ...
معروف امریکی جریدے نے اپنی ویب سائٹ پر ایک فہرست جاری کی ہے ، یہ فہرست ان 11 ممالک کی ہے جنہوں نے اب تک دنیا بھر میں کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے بہترین اقدامات اور طریقہ کار اختیار کیا۔ فہرست میں ایک عرب ملک کا بھی نام شامل ہے جو اس وبا کو قابو کرنے میں کامیاب رہا۔ میڈیارپورٹس کے...
وائٹ ہاؤس کے اقتصادی مشیر لاری کوڈلو نے کہا ہے کہ امریکی انتظامیہ کرونا کی دوسری لہر اٹھنے کے حوالے سے کوئی تشویش محسوس نہیں کر رہی۔امریکی اخبار کے مطابق قومی اقتصادی کونسل کے سربراہ کوڈلو نے یہ بیان سرمایہ کاری کے ایک بینک کے صارفین کے لیے منعقد ورچوئل اجلاس کے دوران دیا۔دوسری ج...
ترکی میں حکومت نے ایک سینئر خاتون صحافیہ اور دانشور میسریلدز کو جاسوسی کے الزام میں گرفتار کرنے کے بعد جیل میں ڈال دیا ہے ۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ترک پولیس نے ایک ممتاز صحافیہ نے فوجی اور سیاسی جاسوسی کے الزام میں مقدمے کی سماعت تک جیل میں ڈال دیا ۔میسر یلدز کو گزشتہ روز حراست میں...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی شہری جارج فلائیڈ کی گلا گھونٹنے کی ویڈیو کے بارے میں بات کرتے ہوئے پولیس پر زور دیا ہے کہ وہ آئندہ اس طرح کے پرتشدد حربے استعمال کرنے پر پابندی لگائے ۔ جارج فلائیڈ کے گلا گھونٹ کر مارنے کی ویڈیو نے مجھے بھی خوف زدہ کیا۔ ایسے واقعات دوبارہ نہیں ہونے...
برطانوی سائنسدانوں نے کہاہے کہ لاک ڈائون اور فیس ماسک کا استعمال کورونا وائرس کی دوسری اور تیسری لہر کے پھیلنے میں کمی کر سکتا ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق برطانوی سائنسدانوں کی شائع ہونے والی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ فیس ماسک کا ہر وقت استعمال اور لاک ڈاون سے کورونا وائرس کی نئی لہر ...
امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان مورگن اورٹیگاس نے کہا ہے کہ عراق میں ایران کے عزائم شرمناک ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ واشنگٹن اور بغداد کیدرمیان بات چیت انتہائی اہمیت کی حامل ہے ۔عرب ٹی وی سے بات چیت میں انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ واشنگٹن بغداد کے ساتھ ایک جنگی زون کی حیثیت سے معاملہ...
کساد بازاری کی شکار معیشت اور بیروزگاری کی بلند شرح سے نبردآزما امریکہ کے مرکزی بینک نے اشارہ دیا ہے کہ وہ مختصر مدت کی شرح سود کو 2022 تک صفر کے قریب رکھے گا۔ اس کے چیئرمین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ حال میں ذریعہ آمدن سے محروم ہوجانے والے لاکھوں افراد کئی سال تک بیروزگار رہیں گے ۔م...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ تین ماہ تک کورونا وائرس کی وبا کے باعث انتخابی مہم کی ریلیوں کا انعقاد نہیں کر سکے تھے اب وہ کم ازکم چار ریاستوں میں ان ریلیوں کا انعقاد شروع کریں گے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ یہ ریل...
لاطینی امریکہ کے ملک پیرو نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کے دوران ملک سے ادرک کی برآمدات تقریباً تین گنا بڑھ گئی ہیں کیونکہ ادرک کو قوتِ مدافعت بڑھانے کا ایک قدرتی حل سمجھا جاتا ہے ۔ میڈیارپورٹس کے مطابق حکام کا کہنا تھا کہ ادرک کی ترسیل میں 2020 کی پہلی سہہ مائی میں 2019 کی پہ...
امریکی محکمہ خارجہ کے برطرف انسپکٹر جنرل نے قانون سازوں کو بتایا ہے کہ محکمے نے گزشتہ ماہ ان کی برطرفی سے قبل سعودی عرب کو اسلحے کی فروخت کی تحقیقات کی حوصلہ شکنی کی۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق محکمہ خارجہ کے سابق انسپکٹر جنرل اسٹیو لینک نے قانون سازوں کو بتایا کہ ان کے محکمے...
چین نے بھارت کے ساتھ پیدا ہونے والی حالیہ سرحدی کشیدگی کے حل کے لیے '' مثبت اتفاق رائے '' طے پانے کی اطلاع دی ہے ۔دونوں ملکوں کی افواج کے درمیان حالیہ ہفتوں میں بلند وبالا سرحدی علاقے میں جھڑپیں ہوئی ہیں جس سے صورت حال کشیدہ ہوگئی تھی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چینی وزارت خار...
گوگل میپ ایپ صارفین کو سفر کے دوران سہولت فراہم کرنے کے لیے نئے نئے فیچرز متعارف کراتا ہے جب کہ عالمگیر وبا کورونا سے بچنے اور اس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بھی یہ ایپ سرگرم ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اب حال ہی میں گوگل میپ ایپ نے کووڈ19 یعنی کورونا وائرس سے متعلق مزید الرٹس میں ا...
مس ہٹلر مقابلہ حسن میں حصہ لینے والی چوبیس سالہ الیس کٹر کو دائیں بازو کی سخت گیر ممنوعہ تنظیم نیشنل ایکشن کا رکن ہونے کا قصوروار قرار دیتے ہوئے تین برس قید کی سزا سنادی گئی ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق آلیس کٹر نے جرمنی کے نازی دور کے ایک حراستی کیمپ سے منسوب مس بوخین والڈ م...
امریکا میں سفید فام پولیس اہلکار کے ہاتھوں قتل سیاہ فام جارج فلائیڈ کی آخری رسومات ہیوسٹن میں ادا کردی گئیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جارج فلائیڈ کی آخری رسومات میں رشتے داروں اور دوستوں سمیت 500 افراد کو مدعو کیا گیا تھا جب کہ یادگاری تقریب میں جیمی فاکس سمیت ہالی ووڈ کی نا...
بھارتی ریاست اتر پردیش کی حکومت کی جانب سے گائے کے ذبیحے کے خلاف آرڈیننس 2020ء جاری کر دیا گیا ہے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست اتر پر دیش کی حکومت کی جانب سے گاو ماتا کے ذبیحے کے خلاف قانون سازی کرتے ہوئے آرڈیننس جاری کیا گیا ہے ، اتر پردیش کی ریاستی حکومت کا کہنا تھا کہ ی...
ہانگ کانگ میں حکومت مخالف مظاہروں کے ایک سال مکمل ہونے پر بہت بڑا مظاہرہ ہواہے ، دوسری طرف پولیس نے قانون شکنی کے الزام میں درجنوں مظاہرین کو گرفتار کرلیا ہے ۔ میڈیارپورٹس کے مطابق آٹھ سے زائد افراد کے یکجا ہونے پر پابندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ہزاروں مظاہرین نے سڑکیں جام کردیں ا...
ایک نئی تحقیق میں کہاگیاہے کہ خون گروپ او کے حاملین کرونا وائرس کا کم شکار ہورہے ہیں اور ہوئے ہیں جبکہبی اور اے ، بی خون گروپ کے حامل افراد کرونا وائرس کا زیادہ شکار ہوئے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق بائیو ٹیکنالوجی کی ٹیسٹنگ کمپنی 23اینڈ می نے یہ تحقیقات کیں۔اس کے مطابق کسی فرد کے خ...
بھارت کی ایک ٹیچر نے آن لائن کلاسز کے لیے موبائل کو جگاڑ لگاتے ہوئے ایسا سیٹ کیاہے کہ انٹرنیٹ صارفین اْن کی تعریفیں کیے بغیر نہ رہ سکے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق بھارتی شہر پونے سے تعلق رکھنے والی کیمسٹری کی ٹیچر مومیتا بی کی جانب سے کاروباری اور نوکریوں کے حصول کے لیے استعمال کی جانے...
ناروے اور برطانوی سائنسدان نے دعویٰ کیا ہے کہ کورونا وائرس قدرتی نہیں بلکہ لیبارٹری میں بنایا گیا ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق ناروے کے برجر سورینسن اور برطانوی پرفیسر اینگس ڈلگلیش نے یہ دعویٰ برطانوی انٹیلی جنس ادارے ایم آئی 6 کے سابق سربراہ سر رچرڈ ڈیئرلو کی معاونت سے ہونی والی ایک...