... loading ...
ہانگ کانگ میں حکومت مخالف مظاہروں کے ایک سال مکمل ہونے پر بہت بڑا مظاہرہ ہواہے ، دوسری طرف پولیس نے قانون شکنی کے الزام میں درجنوں مظاہرین کو گرفتار کرلیا ہے ۔ میڈیارپورٹس کے مطابق آٹھ سے زائد افراد کے یکجا ہونے پر پابندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ہزاروں مظاہرین نے سڑکیں جام کردیں اور انہیں منتشر کرنے کے لیے پولیس نے پیپر سے بھرے شیل داغے جبکہ 53 لوگوں کو گرفتار بھی کرلیا۔ہانگ کانگ پولیس نے بتایا کہ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے آٹھ افراد سے زیادہ کے جمع ہونے پر پابندی عائد ہے لیکن بدھ کے روز مظاہرین اس حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جمع ہوگئے لہذا انہیں منتشر کرنے کے لیے پولیس کو کارروائی کرنی پڑی اور 53 لوگوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے ، جن میں 36 مرد اور 17خواتین شامل ہیں۔نیم خود مختار شہرہانگ کانگ کے چیف ایگزیکیوٹیو کیری لیم نے کہا کہ ہانگ کانگ اس طرح کی بدامنی کو برداشت نہیں کرسکتا ہے ۔ ہانگ کانگ کے عوام ایک مستحکم اور پرامن ماحول چاہتے ہیں تاکہ وہ خوش و خرم رہ کر کام کرسکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر شخص کو بشمول ہانگ کانگ کی حکومت کو سبق سیکھنا چاہیے ،مظاہرین ”ہانگ کانگ کی آزادی ہی واحد راستہ ہے ” اور ”ہم آخری دم تک لڑیں گے جیسے نعرے لگارہے تھے ۔ وہ پولیس کی طرف سے طاقت کے استعمال نیز پانچ برس تک جیل کی سزا کی وارننگ کے باوجود مارچ کرتے ہوئے آگے بڑھتے رہے ۔مظاہرین لنچ کے اوقات میں بھی شاپنگ مالز کے پاس جمع ہوگئے ۔ انہوں نے تختیاں اٹھارکھی تھیں جن پر ”ہانگ کانگ کو آزا د کرو” جیسے نعرے درج تھے ۔ وہ احتجاجی نغمے بھی گارہے تھے ۔ اس سے قبل دن میں پولیس نے ممکنہ احتجاجی مظاہروں کے خدشے کے مدنظر بعض سڑکیں بند کردی تھیں۔ہانگ کانگ اور مکاو کے امور کے ڈپٹی ڈائریکٹر زانگ زیاو منگ نے ان مظاہروں کے لیے غیر ملکی طاقتوں کو مورد الزام ٹھہرایا ۔ انہوں نے تاہم کہا کہ چین اپنی خود مختاری کی حفاظت کرنے اور غیر ملکی مداخلت کو پوری طرح روک دینے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔
سندھ میں پانی کی شدید قلت ہے، وفاقی حکومت کو نوٹس لینا چاہیے ،اجلاس میں حکومتی ارکان پیپلز پارٹی کے منصوبے گنواتے رہے، اپوزیشن کی جانب سے مسائل کی نشاندہی حکومتی اراکین خود مسائل کا رونا رو رہے ہیں، 18سال کے دوران سندھ میں کیا ہوا، ڈیفنس میں فحاشی کے اڈے چل رہے ہیں،باتوں سے یہ ش...
انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے ایک اور مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چوہدری کو 10، 10 سال قیدکی سزا اور شاہ محمود کو بری کر دیا جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میںپولیس کی گاڑیاں جلانے کا مقدمے کا محفوظ فیصلہ سنایا، جلائو گھیرائو کیس ...
تخریب کاروں کو چوکوں اور چوراہوں پر سرعام پھانسی جیسی عبرتناک سزائیں دی جائیں آٹا، چینی، چاول اور بجلی سے متعلق معاشی مطالبات تو بالکل جائز تھے، سردار عتیق احمد خان سابق وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق احمد خان نے پاکستان کی م...
قومی اسمبلی سے منظور ہونے والا یہ بل جاہلانہ اور غاصبانہ ہے، یہ بل شہریوں کے بنیادی حقوق پر ڈاکہ ہے بل کی منظوری اراکین اسمبلی کی اہلیت پر سوالیہ نشان ، ٹیلی کام ٹاورز کی تنصیب سے متعلق بل پر شدید ردعمل امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے قومی اسمبلی سے منظور ہونے و...
تحریک انصاف نے پارٹی پالیسی سے ہٹ کر بیان دینے پر سینیٹر ڈاکٹر زرقا سے وضاحت طلب کرلی حساس نوعیت کے معاملات پر بیان بازی سے گریز کرنے اور 7 روز میں جواب جمع کرانے کی ہدایت پاکستان تحریک انصاف نے آزاد کشمیر کے حوالے سے پارٹی پالیسی سے ہٹ کر بیان دینے پر سینیٹر ڈاکٹر زرقا کو ش...
ملکی قرضوں کی ادائیگی کیلئے 25ہزار 992،غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی کیلئے 5ہزار 836ارب مختص کر دیے گئے سود کی ادائیگی کے لیے 69 کھرب 82 ارب روپے سے زائد مختص کیے گئے ہیں ، اپوزیشن کا تحفظات کا اظہار قومی اسمبلی نے 44ہزار 741ارب سے زائد کے غیر تصویبی لازمی اخراجات کی منظوری دیدی۔...
شادی ہالز، تقریباتی مقامات رات 10 بجے اور ریسٹورنٹس، کیفے اور فوڈ آؤٹ لیٹس 11 بجے بند ہوں گے ڈپارٹمنٹل اور جنرل اسٹورز،دکانیں، بازار ،شاپنگ مالز رات 9 بجے بند ہوں گے،کابینہ ڈویژن کا نوٹیفکیشن وفاقی حکومت نے فیول بچت اور اضافی کفایت شعاری اقدامات ختم کر دیے ہیں، اس حوالے سے ...
حملے میں حسین اور رانا صفادی اور ان کی دو چھوٹی بیٹیاں شہید ہوئے شمالی غزہ شہر کے الصفاوی علاقے ڈرون حملے میں ایک شخص مارا گیا غزہ پر اسرائیلی حملوں میں ایک ہی خاندان کے چار سمیت کم از کم پانچ فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق صیہونی ریاست کا یہ تازہ حملوں کا سلسلہ...
شہباز شریف کی جانب سے کی گئی میثاق استحکام پاکستان کی پیش کش آج بھی موجود ہے اور حکومت ہر سطح پر بات چیت کے لیے تیار ہے، پی ٹی آئی نے مثبت جواب دیا ہے ، رانا ثنااللہ وزیراعظم کی ہدایت پر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور اپوزیشن وفد کے درمیان اہم ملاقات ، فاٹا، پاٹا، این ایف سی ایوار...
پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 373روپے سے کم ہو کر 299روپے پر آجائے گی، جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 378روپے سے کم ہو کر 311 روپے ہوگی عوام کی مشکلات کا بخوبی اندازہ ہے ، عوام نے مشکل صورتحال میں صبر و تحمل کا بے مثال مظاہرہ کیا، حکومت کا ساتھ دینے پر ہم عوام کے تہہ دل سے مشکور ہیں، شہباز ...
ایک ہفتے ہیں 0.46فیصد بڑھ گئی،ادارہ شماریات کی مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری 25اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 11اشیا سستی ہوئیں جبکہ 15اشیا کی قیمتیں مستحکم ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی۔رپورٹ کے مطابق ملک میں گزشتہ 1 ہفتے کے دوران...
پیٹرول فی لیٹر 225روپے فکس کرنے کا مطالبہٗ عوام کے حکومت کے خلاف زبردست نعرے پیٹرول کی قیمتوں میں نام نہاد کمی مسترد ٗ موجودہ قیمتیں جنگ سے قبل والی سطح پر نہیں آئیں، خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر پیٹرول کی قیمتوں میں فوری طور پر کمی کرنے ، پیٹرو...