... loading ...
شمالی وزیر ستان میںچیک پوسٹ پر حملے کے بعد دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی شاہد شہید ہوگیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق شمالی وزیر ستان کے علاقہ گھڑیوم میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے فائرنگ کردی، دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں29سالہ سپاہی شاہد شہید ہوگیا، جب...
ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے رواں ہفتے دوسری بار ادویات کی قیمتوں میں 50 فیصد تک اضافہ کردیا ہے ۔ذرائع کے مطابق ادویات پراضافہ 15 سے 150 فیصد تک کیا گیا ہے جس میں شوگر و کینسر سمیت زیادہ تر ادویات جان بچانے والی ہیں۔ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے رواں ہفتے میں یہ دوسری بار ادویات ...
پنجاب حکومت نے اورنج لائن ٹرین کا کرایہ بڑھانے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے سمری وزیراعلی کو ارسال کردی ہے جس کے مطابق کرایہ کے لیے 7 اسٹیج متعارف کروائے جائیں گے جبکہ کم از کم کرایہ 20 روپے اور زیادہ سے زیادہ 70 روپے ہوگا، اس کے علاوہ ایک سے 4 کلومیٹر اور ایک سے 10 ک...
ٹوکیو اولمپکس 2020 میں پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم جیولین تھرو کے مقابلے میں میڈل کی دوڑ سے باہر ہو گئے اور بھارت کے نیرج چوپڑا نے پہلی پوزیشن حاصل کر کے اپنے ملک کو پہلا گولڈ میڈل دلا دیا۔ارشد ندیم نے اپنی پہلی تھرو 82.40 میٹر دور پھینکی تاہم میڈل کے حصول کی جدوجہد کو اس وقت دھچک...
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی(ایف آئی اے ) کے سائبر کرائم ونگ نے سینئر صحافی عامر میر اور عمران شفقت کو چھوڑ دیا۔ذرائع ایف آئی اے لاہور کے مطابق عامر میر اور عمران شفقت کو شخصی ضمانت پر چھوڑ دیا گیا ہے ۔اس سے قبل لاہور ایف آئی اے کے سائبر کرائم یونٹ نے صحافی عامر میر اور عمران شفقت ک...
طالبان نے افغان سیکیورٹی فورسز سے شدید لڑائی کے بعد افغانستان کے صوبہ جوزجان کے دارالحکومت شبرغان کا کنٹرول بھی حاصل کرلیا اور اب گورنر ہاوس جنگجوئوں کے قبضے میں ہے ۔ڈپٹی گورنرجوزجان نے شبرغان پرطالبان کے قبضے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ طالبان نے جوزجان کے دارالحکومت شبرغان کا ک...
امریکا میں پیش آنے والے سانحہ نائن الیون کے متاثرین نے صدر جوبائیڈن سے واقعے سے متعلق تحقیقاتی دستاویزات سامنے لانے تک برسی کی تقریبات میں شرکت نہ کرنے کا مطالبہ کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سانحہ نائن الیون میں ہلاک ہونے والے افراد کے ورثا نے امریکی صدر سے سانحہ سے متعلق دستاویزا...
امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے گزشتہ روز اپنی خصوصی رپورٹ میں دعوی کیا ہے کہ امریکی جاسوسوں نے چینی شہر ووہان کی تجربہ گاہ سے ناول کورونا وائرس کے بارے میں خفیہ معلومات چوری کرلی ہیں جو کسی قیمتی خزانے سے کم نہیں۔رپورٹ کے مطابق یہ وہی خفیہ معلومات ہیں جو 2019 میں سب سے پہلے ن...
افغان طالبان نے پیش قدمی کرتے ہوئے صوبہ نمروز کے دارالحکومت زرنجان پر قبضہ کرلیا جو کسی بھی صوبائی دارالحکومت پر ان کا پہلا قبضہ ہے ۔غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نمروز کی صوبائی پولیس نے کہا کہ طالبان نے صوبائی دارالحکومت زرنجان پر قبضہ کرلیا ہے جو کسی بھی صوبائی حکومت پ...
قانون نافذ کرنے والے اداروں نے غیر ملکی خفیہ ایجنسی کے ایجنٹس کو حساس معلومات فراہم کرنے کے مقدمہ میں سابق فوجی افسر سمیت 9 ملزمان کو گرفتار کرلیا،عدالت نے وفاق کی جانب سے ان کیمرا سماعت کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 10اگست تک جواب طلب کرلیا۔لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ عر...
امریکی کورونا ویکسین فائزر کی ایک اور کھیپ پاکستان پہنچ گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ غیرملکی ایئرلائن 64 ہزار فائزر ویکسین ڈوز لے کر پہنچ گئی، پاکستان نے فائزر ویکسین کی ایک کروڑ 30 لاکھ خوراکیں خریدی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ ایک لاکھ فائزر ویکسین کی ڈوز پاکستان پہنچی تھیں۔ف...
لاہور کے علاقے ڈیفنس میں نامزد صوبائی وزیر اسد کھوکھر کے بیٹے کی دعوت ولیمہ پر فائرنگ ہوئی ہے ، فائرنگ سے اسد کھوکھر کا بھائی مبشر کھوکھر شدید زخمی ہوگیا، جنہیں نجی اسپتال منتقل کیا گیا ، تاہم کچھ ہی دیر بعد زخمی مبشر کھوکھر دم توڑ گئے ۔تقریب میں وزیر اعلی پنجاب بھی موجود تھے ۔ ف...
طالبان نے افغانستان میں اپنے تسلط کو سرحدی علاقوں میں بڑھاتے ہوئے دو صوبائی دارالحکومتوں کی جانب پیش قدمی تیز کردی ہے اور اس دوران انہوں نے افغان فورسز جبکہ حکومت کی حمایت یافتہ ملیشیا کو بھی نشانہ بنایا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شمالی صوبے جوزجان میں طالبان کی تا...
افغان حکومت کے میڈیا انفارمیشن سینٹر کے سربراہ کوفائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔افغان خبر رساں ویب سائٹ کی جانب سے حکومت کے میڈیا انفارمیشن سینٹر کے سربراہ دوا خان میناپال کے قتل کی تصدیق کی گئی ہے ۔افغان میڈیا کے مطابق دوا خان کو جمعہ کی دوپہر دارالحکومت کابل کے مغربی علاقے دارالامان...
وز یر اعلیٰ پنجاب کے معاو نخصوصی برائے سیاسی امور عون چوہدری مستعفی ہو گئے ۔ نجی ٹی وی کو ذرائع نے بتایاکہ پنجاب کے وزیرِ اعلی سردار عثمان بزدار کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی امور عون چوہدری سے استعفیٰ طلب کیا گیا تھا۔ عون چوہدری پر اراکینِ اسمبلی کو پی ٹی آئی کے جہانگیر ترین گروپ ...
عالمی وبا کورونا سے تحفظ فراہم کرنے والی موڈرنا ویکسین 16 سال سے زائد عمر کے طلبہ کو لگانے سے متعلق نئی گائیڈ لائنز جاری کردی گئیں۔ گائیڈ لائنز کے مطابق موڈرنا صرف بیرون ممالک جانے والے 16 سال یا زائد عمر والوں کو لگے گی ، ان طلبہ کو موڈرنا لگائی جائے گی جن کے لیے ویکسین یونیورسٹ...
برطانیہ نے مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی ویزا میں توسیع کی درخواست مسترد کردی جبکہ نواز شریف کے ترجمان محمد زبیر نے ویزے کی توسیع کی درخواست مسترد ہونے کی خبر کو غلط قرار دیاہے ۔ ذرائع کے مطابق نوازشریف نے ویزا میں توسیع کی درخواست دی تھی تاہم برطانوی حک...
سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے بھی برطانیہ کی جانب سے اپنے والد کی ویزہ میں توسیع کی درخواست مسترد کی تصدیق کردی۔حسین نواز نے کہا کہ برطانوی امیگریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے درخواست مسترد کیے جانے کے بعد اب برطانوی ہوم آفس میں اپیل کریں گے ، معاملے کو وکیل دی...
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے برطانیہ میں نو از شریف کی ویزا توسیع کی درخواست مستردہونے پر کہا ہے کہ نواز شریف کے پاس دو تین آپشنز ہیں، نوازشریف پاکستانی ہائی کمیشن جائیں، عارضی دستاویز لیں جس پرپاکستان آسکتے ہیں، پاکستان واپس آنے پر وہ جیل میں جائیں گے اور کیسز کا سامنا کریں...
افغان فورسز کے میزائل حملے میں شاہ آرس ڈیم کی دیوار کو نقصان پہنچا ہے ۔ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ رات افغان فورسز نے ضلع شکردرہ کابل کے ہیڈ کوارٹر سے شاہ آرس ڈیم پر میزائلوں سے حملہ کیا جس سے ڈیم کی دیوار کو نقصان پہنچا۔ طالبان کے ترجمان نے ...
سندھ کابینہ میں شامل کئے جانے والے نئے وزراء کی تقریب حلف برداری جمعرات کی شام گورنر ہاؤس کے دربار ہال میں منعقد ہوئی۔ گورنر سندھ عمرا ن اسماعیل نے صوبائی وزراء سے حلف لیا۔تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔چیف سیکریٹری ممتاز علی شاہ نے تقریب کی نظامت کے فرائض انجام دیئے ۔گورنر ...
حکومت سندھ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما مرتضیٰ وہاب کو ایڈمنسٹریٹر کراچی مقرر کر دیا ہے ۔ وزیراعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ نے ترجمان حکومت سندھ مرتضیٰ وہاب سے محکمہ ماحولیات کا عہدہ واپس لے لیا ہے اور انہیں کراچی کا ایڈمنسٹریٹر مقرر کر دیا ہے ۔ ان کی تقرری کا نوٹیفیکیشن ...
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے رحیم یار خان میں شر پسندوں کی جانب سے مندر میں توڑ پھوڑ کے معاملے کا ازخودنوٹس لیتے ہوئے چیف سیکریٹری پنجاب اور انسپکٹر جنرل پولیس(آئی جی پی)کو رپورٹ کے ہمراہ آج (جمعہ کو)طلب کرلیا ۔سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطا...
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مندر حملے کے بعد پولیس کی جانب سے کسی بھی قسم کی غفلت کے خلاف کارروائی کی جائے ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعظم نے لکھا کہ رحیم یار خان کے علاقے بھونگ میں مندر پر حملے کی مذمت کرتے ہیں، میں نے پہلے ہی آئی جی پنجاب کو ت...