... loading ...
بھارت میں مسلمان خواتین کی نیلامی کی ایپ بنانے والے انتہا پسند ہندؤں کودہلی ہائیکورٹ نے ضمانت پر رہا کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی ہائیکورٹ نے بتایا کہ مسلمان دشمن ملزمان کو انسانی بنیادوں پررہا کیا گیا۔ عدالتی فیصلے کوتنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔دو ہندو انتہا پسندوں نے مسلمان خواتین کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے تصا...
امریکی عدالت نے کہا ہے کہ ٹرمپ انتقال اقتدار روکنے کی کوشش میں جرائم کے مرتکب ہوئے تھے۔ ٹرمپ نے اپنے ڈیموکریٹ حریف جوبائیڈن کی انتخابی کامیابی کی کانگریس کے ذریعے توثیق رکوانے کی غیر قانونی کوشش کی تھی، میڈیارپورٹس کے مطابق ایک امریکی عدالت کے جج نے کہا کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے2...
وزیر اعظم عمران خان سے یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔اسلام آباد سے جاری اعلامیہ کے مطابق بات چیت کے دوران دونوں رہنماؤں نے یوکرین کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے جاری عسکری تنازع پر افسوس کا اظہار کیا۔ اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم ...
طویل غیر حاضری کے بعد سیف الاسلام قذافی کا نام گذشتہ چند گھنٹوں میں ایک بارپھر منظر عام پر آیا ہے جب ان کی ایک نئی تصویر لیبیا میں سامنے آئی۔ یہ اب تک کی تازہ ترین تصویر ہے۔ چند ماہ قبل سیف الاسلام قذافی نے صدارتی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔ تب ان کی تصویر سامنے...
سعودی عرب کے مقامی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ سعودی حکومت 18 سے 65 سال کی خواتین کو کسی مرد سرپرست یا محرم کے بغیر عمرہ کرنے کی اجازت دے گی، اس شرط پر کہ وہ ایک گروپ کا حصہ ہوں۔ میڈیارپورٹس کے مطابق وزارت حج و عمرہ کی جانب سے اعلان کردہ نئے فیصلے کے تحت عمرہ یا حج کے لیے درخواست دین...
ریاست کرناٹک میں واٹس ایپ اسٹیٹس پر 23 مارچ کو یومِ پاکستان کی مبارکباد دینے والی طالبہ کو گرفتار کرلیا گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 25 سالہ کتھما شیخ نے واٹس ایپ پر یومِ پاکستان کی مبارکباد دی اور اپنے اسٹیٹس پر لکھا کہ خدا ہر قوم کو امن، اتحاد اور ہم آہنگی سے نوازے۔ تاہم ک...
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی سربراہ نے متنبہ کیا ہے کہ روسی جنگ کے سبب عالمی معیشت پر پڑنے والا دباؤ مشرق وسطی اور دیگر خطوں میں شہری بدامنی کا سبب بن سکتا ہے۔ روس پر لگنے والی پابندیوں کے سبب پیدا ہونے والی معاشی مشکلات سے دنیا کے غریب لوگ سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں، میڈیارپورٹ...
امریکا میں موجود افغان سفارتخانے اور قونصلیٹ نے اپنا کام بند کرتے ہوئے املاک کی تحویل امریکی محکمہ خارجہ کو سونپ دی۔ میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی حکومت کی جانب سے امریکی بینکنگ نظام میں موجود افغان اثاثے منجمد کرنے کے اقدام کے باعث سفارتی مشن کو سخت مالی مشکلات کا سامنا تھا۔پابندی...
بھارت کی ایک عدالت نے دہلی میں فسادات بھڑکانے کے الزام میں 18 ماہ قبل گرفتار کیے گئے معروف سماجی کارکن اور جواہر لعل نہرو یونیورسٹی کے سابق طالبعلم عمر خالد کی ضمانت مسترد کر دی ہے۔عمر خالد کو 13 ستمبر 2020 کو گرفتار کیا گیا تھا، ان پر فروری 2020 میں ہونے والی پرتشدد جھڑپوں میں ا...
روس کے صدر پیوٹن کی جانب سے قدرتی گیس کی قیمت ڈالر اور یورو کے بجائے روبل میں لینے کا اعلان سامنے آیا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق روس کے صدر پیوٹن نے ایک بیان میں کہا کہ کوئی وجہ ہی نہیں کہ امریکا، یورپ کو اشیاء دے اور قیمت ڈالر یا یورو میں لیں۔ روسی صدر کا کہنا تھا کہ غیر دوست مما...
بھارتی ریاست کرناٹک میں ہونے والے سالانہ فیسٹیول میں مسلمان دکانداروں کو اسٹالز لگانے سے روک دیا گیا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کرناٹک میں مسلم طالبات کے حجاب پہن کر تعلیمی اداروں میں آنے پر پابندی کے بعد پیدا ہونے والی کشیدہ صورت حال ابھی نارمل نہیں ہوئی تھی کہ ایک اور مسئلے ن...
سری لنکا میں زرمبادلہ کے ذخائر ختم ہونے پر سنگین بحران پیدا ہوگیا ہے اور حکومت کے پاس ایندھن اور ادویات کی درآمدات کیلئے بھی ڈالرز موجود نہیں ہیں۔ سری لنکن روپے کی قدر میں انتہائی کمی واقع ہوئی ہے جس کے نتیجے میں ایک ڈالر 280 سری لنکن روپے تک پہنچ گیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے ک...
افغان حکام نے طالبات کیلئے بدھ سے ہائی اسکول دوبارہ کھولنے کا حکم واپس لے لیا، بدھ کی صبح صبح اسکول پہنچنے والی طالبات کو گھر جانے کا حکم دیا گیا۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق افغان وزارت تعلیم نے طالبات کیلئے ہائی اسکول تاحکم ثانی بند رکھنے کانوٹس جاری کردیا۔نوٹس میں کہا گیا کہ اسل...
اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کا 48 واں اجلاس اختتام پزیر ہو گیا۔ بند کمرہ اجلاسوں کے بعد مشترکہ اعلامیہ کا اجرا کیا گیا۔ او آئی سی پلیٹ فارم سے مسئلہ کشمیر پر اہم پیش رفت ہوئی۔ پاکستان کی کامیاب سفارتکاری کے باعث مسئلہ کشمیر پر متفقہ اعلامیہ جاری کیا گیا۔ او آئی سی کے اختت...
فضائی آلودگی کے لحاظ سے بھارت دنیا کا آلودہ ترین ملک قرار دیا گیا۔ عالمی ادارے آئی کیو ایئر کے مطابق دنیا کے 100 آلودہ ترین شہروں میں سے 63 کا تعلق بھارت سے ہے۔آئی کیو ایئر کے مطابق دنیا بھر میں ایشیائی ممالک میں آلودگی کی شرح سب سے زیادہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق دنیا کے آلودہ ترین پہل...
پاکستان کی میزبانی میں او آئی سی وزرائے خارجہ کا دو روزہ اجلاس آج(منگل کو) پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں شروع ہو گا، اجلاس میں مسئلہ کشمیر، مسلم امہ کو درپیش معاشی، سیاسی اور ثقافتی چیلنجز کیساتھ اسلامو فوبیا کے حوالے سے بھی غورکیا جائے گا۔ کانفرنس میں 150سے زائد قراردادیں منظور ہ...
امریکا نے روہنگیا مسلمانوں پر میانمار فوج کے مظالم کو نسل کشی قرار دے دیا۔ امریکی نیوز ایجنسی کے مطابق انٹونی بلنکن نے امریکی ہولوکاسٹ میموریل میوزیم میں تقریر کے دوران کہا کہ میانمار کی فوج کی جانب سے مذہبی اقلیت کے خلاف منظم اور وسیع مظالم کی مضبوط شواہد کی بنیاد پر تصدیق ہوئی ...
روس نے خبردار کیا ہے کہ امریکا سے تعلقات تیزی سے ختم ہونے کی طرف جارہے ہیں۔ ماسکو میں امریکی سفیر کو دفترخارجہ طلب کرکے صدرپوٹن سے متعلق امریکی ہم منصب کے بیان کوناقابل قبول قراردیا گیا۔امریکی سفیرکو احتجاجی مراسلہ بھی دیا گیا ہے۔ روسی سرکاری میڈیا کے مطابق امریکی سفیرکودیے گئے ا...
افغان طالبان نے ملک بھر کے تمام سرکاری دفاتر پر امارات اسلامیہ افغانستان کا سفید رنگ کا پرچم لہرانے کا حکم جاری کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق سرکاری حکم نامے میں کہا گیا کہ افغانستان کے تین رنگوں والے پرچم کی جگہ امارات اسلامیہ افغانستان کا پرچم لہرایا جائے۔ یاد رہے کہ طالبان کے افغ...
روسی فوج نے کیف کا محاصرہ کرلیا، مختلف علاقوں میں شیلنگ جاری ہے، ماریوپول میں بھی آرٹ اسکول کو نشانہ بنایا گیا۔ روسی فوج نے یوکرینی فوج کو ماریوپول میں شام 5 بجے تک ہتھیار ڈالنے کی ڈیڈلائن دے دی۔ یورپی رہنما پناہ گزینوں کی بڑی تعداد سے پریشان ہوگئے۔ عارضی جنگ بندی ختم ہونے کے بع...
سری لنکا میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت اور آسمان کو چھوتی قیمتوں کے باعث پیٹرول اور ایندھن کو محفوظ کرنے کی جدوجہد کے دوران قطار میں لگے 2 افراد انتقال کرگئے۔ سری لنکا میں معاشی بحران شدت اختیار کر گیا ہے جس کے باعث شہری پیٹرول اور ایندھن کے لیے گھنٹوں قطار میں لگنے پر مجبور ہوگئے ...
اسلامی تعاون تنظیم(او آئی سی) کی وزارتی کونسل کے اڑتالیسویں اجلاس کے انتظامات مکمل کر لیے گئے، وفود کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستان 22 اور 23مارچ کو تین سے چار ماہ میں دوسری مرتبہ وزارتی کونسل اجلاس کی میزبانی کرے گا۔ تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گیں۔ او آئی سی سیکرٹریٹ اسٹاف اور ...
وزیراعظم عمران خان کی جانب سے غلامی نہ کرنے کے بیان پر ترجمان وائٹ ہاؤس نے تبصرے سے گریز کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ دیرینہ تعلقات ہیں۔ پریس بریفنگ کے دوران صحافی کے سوال پرجین ساکی نے جواب دیتے ہوئے کہا سفارتی ذرائع سے پاکستان کے ساتھ تعلقات کو جاری رکھیں گے۔ امریکی صدر،...
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں 15 مارچ کو عالمی یوم انسداد اسلاموفوبیا قرار دینے کی پاکستان کی پیش کردہ قرارداد منظور ہونے پر بھارت تِلملا اٹھا۔ اقوام متحدہ میں بھارت کے سفیر ٹی ایس تریمورتی نے جنرل اسمبلی میں اسلاموفوبیا کے خلاف عالمی دن منانے پر تشویش کا اظہار کیا۔ ٹی ایس تریمو...