... loading ...
سری لنکا کے وزیراعظم رانیل وکرماسنگھے نے خبردار کیا ہے کہ سری لنکا میں خوراک کی قلت کا خدشہ پیدا ہونے والا ہے۔ یہ ملک شدید معاشی بحران کا شکار ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق وکرماسنگھے نے کہا کہ ان کی حکومت آئندہ زرعی موسم کے لیے کافی کھاد خریدے گی۔ یہ بات اہم ہے کہ سری لنکا کے صدر گوٹابایا راجاپاکسے نے گزشتہ برس تمام کیمیائی...
نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں کئی برسوں سے قید جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیرمین محمد یاسین ملک کو جمعرات کے روز بھارت کی ایک خصوصی عدالت نے بغاوت، وطن دشمنی اور دہشت گردی کا مجرم قرار دیا ہے۔ نئی دہلی میں این آئی اے عدالت 25 مئی کو ان کی سزا کا اعلان کرے گی لیکن اس سے قبل استغاثہ سے ...
بھارت افغان دارالحکومت کابل میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولنے کے امکانات تلاش کر رہا ہے۔ تاہم اس کے لیے سکیورٹی سب سے بڑا مسئلہ ہے، جس کے لیے وہ طالبان قیادت سے بات چیت میں مصروف ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی دہلی میں حکومتی ذرائع نے بتایا کہ بھارت جلد ہی افغانستان میں اپنا سفارت...
افغانستان کے حکمران طالبان نے پہلے مالی سال کا خسارے کا بجٹ پیش کردیا ہے اور کہا ہے کہ ملک کو رواں مالی سال میں50کروڑڈالر کے بجٹ خسارے کا سامنا ہے لیکن انھوں نے واضح نہیں کیا ہے کہ متوقع محصولات اور منصوبہ بند اخراجات کے درمیان فرق کو کیسے پورا کیا جائے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق گذ...
رواں سال کا پہلا مکمل چاند گرہن آج ( پیر ) کو ہوگا۔ ماہرفلکیات ڈاکٹرجاوید اقبال نے کہا ہے کہ رواں سال کا پہلا مکمل چاند گرہن 16 مئی کو ہوگا تاہم اس کا مشاہدہ پاکستان میں نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ رواں سال کا پہلا مکمل چاند گرہن امریکا، یورپ، افریقا اور ایشیا کے کچھ حصوں...
برطانیہ کی معروف ترین خفیہ ایجنسی ایم آئی 5 نئے جاسوسوں کی بھرتی کے لیے ایک انوکھے ایموجی ٹیسٹ کا استعمال کر رہی ہے۔ برطانوی میڈیارپورٹس کے مطابق امیدواروں کو برطانیہ کے اعلی خفیہ ایجنٹس میں سے ایک بننے کے لیے سخت امتحانات کا ایک سلسلہ پاس کرنے پر مجبور کیا گیا، ان ٹیسٹوں میں سے ...
بھارتی کی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کے دو قریبی ساتھیوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق این آئی اے کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ عارف ابو بکر شیخ اور شبیر ابو بکر شیخ کو گزشتہ روز صبح گرفتار کیا۔ میڈیا...
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملکیت واشنگٹن کا ٹرمپ انٹرنیشنل ہوٹل فروخت ہوگیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق، واشنگٹن کے ٹرمپ انٹرنیشنل ہوٹل کو 375 ملین ڈالرز میں فروخت کیا گیا ہے اس حوالے سے ٹرمپ آرگنائزیشن نے بتایا کہ واشنگٹن ڈی سی میں ٹرمپ انٹرنیشنل ہوٹل 375 ملین ڈالرز میں جس سرمایہ ک...
آسٹریلیا میں پاکستانی شہریوں کی آبادی میں ایک دہائی کے دوران 3 گنا اضافہ ہوا اور وہ اس ملک کی 19 ویں بڑی کمیونٹی ہیں۔ آسٹریلوی محکمہ شماریات کے مطابق جون 2019 تک آسٹریلیا میں مقیم پاکستانی نژاد شہریوں کی تعداد 91 ہزار 480 تک پہنچ گئی تھی جو 30 جون 2009 کو 27 ہزار 250 تھی، یعنی اس...
سعودی عرب کی تیل کمپنی آرامکو دنیا کی قیمتی کمپنیوں میں سرفہرست آگئی۔ سعودی عرب کی کمپنی آرامکو امریکی ٹیکنالوجی ایپل کمپنی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ایک مرتبہ پھر دنیا کی سب بڑی کمپنی بن گئی جس کی مالیت 465 کھرب پاکستانی روپے تک بڑھ گئی ہے جبکہ ایپل کی مالیت 454 کھرب پاکستانی روپے ہے...
متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابوظہبی کے حکمران 73 سالہ عزت مآب شیخ خلیفہ بن زاید النہیان طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔اماراتی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارت صدارتی امور نے صدر عزت مآب شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات، عرب ...
مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے الجزیرہ کی خاتون صحافی شہید ہو گئی ان کا تعلق فلسطین سے تھا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق الجزیرہ اور فلسطین کی وزارت صحت نے شیریں ابو اقلاح کی موت کی تصدیق کر دی ہے۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فورسز کی جانب سے خاتون صحافی شیری...
طالبان حکام نے کہا ہے کہ افغانستان کے صوبہ پنج شیر میں امارت اسلامیہ کے درجنوں مسلح مخالفین نے طالبان فوجیوں کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے ہیں۔ نجی ٹی وی کو افغان وزارت اطلاعات کی جانب سے بھیجے گئے بیان میں کہا گیا طالبان مخالف تنظیم کے درجنوں مسلح ارکان نے مصالحتی عمل کے نتیجے میں ہت...
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی طبیعت کی ناسازی کے بعد اب چینی صدر شی جن پنگ کی خرابی صحت کے حوالے سے بھی کچھ میڈیا رپورٹس سامنے آئی ہیں۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق، چینی صدر شی جن پنگ دماغی مرض سیریبرل انیوریزم میں مبتلا ہیں اور اسی وجہ سے انہیں گزشتہ سال کے آخر میں ہسپتال میں...
اسپین کی حکومت نے وزیراعظم اور وزرا سمیت کئی اہم سیاست دانوں کے فون کی جاسوسی پر ملکی خفیہ ایجنسی کی خاتون سربراہ پاز ایسٹیبن کو عہدے سے برطرف کردیا۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپین کی خفیہ ایجنسی نیشنل انٹیلی جنس سینٹر(سی این آئی) پر وزیراعظم، وزیردفاع اور دیگر سیاست دانوں ک...
بھارتی سپریم کورٹ نے نوآبادیاتی دور کے غداری کے قانون پر پابندی عائد کرتے ہوئے، مرکزی اور ریاستی حکومتوں کو اس قانون پر نظرثانی مکمل ہونے تک تعزیرات ہند کی دفعہ 124 اے کے تحت غدار ی کے مقدمات کے اندراج سے روک دیا ہے۔ میڈیارپورٹ کے مطابق چیف جسٹس این وی رمن کی سربراہی میں سپریم کو...
کیا تیل اور گیس کے کاروبار سے منسلک سات روسی ارب پتی شہریوں کی یکے بعد دیگرے حالیہ اموات محض ایک اتفاق ہے؟ یہ سبھی کاروباری شخصیات روسی حکمرانوں کے ساتھ اپنے سیاسی تعلقات کے باعث کاروباری غلبے کی حامل بنی تھیں۔ صرف تین ماہ کے عرصے میں روس کے انتہائی امیر کبیر سات شہریوں کی باری ب...
کئی ماہ سے جاری معاشی بحران سری لنکن کے وزیراعظم کی حکومت لے ڈوبا۔ مظاہرین نے ایک وزیر سمیت متعدد سیاست دانوں کے گھروں کو آگ لگا دی۔ جھڑپوں میں ایک رکن پارلیمنٹ سمیت تین افراد ہلاک اور 150 سے زائد زخمی ہوگئے۔ سری لنکا کا معاشی بحران سیاسی بحران میں تبدیل، پرتشدد مظاہرے وزیراعظم ...
بھارت میں، رات کے وقت بجلی بند ہوجانے سے دو سگی بہنوں کی شادی غلط دولہوں سے ہوگئی۔ بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں اس وقت فلمی سین ہوگیا، جب دو سگی بہنیں دو مختلف خاندان سے تعلق رکھنے والے دولہوں سے شادی کے لیے سات پھیرے لے رہی تھیں۔ بھارتی اخبار 'انڈیا ٹوڈے' کے مطابق مدھیا پردیش کے...
پاکستانی اقلیتی حقوق کی وکالت کرنے والے سیمنت لوک سنگاتھن (ایس ایل ایس) کے مطابق مبینہ مذہبی ظلم و ستم کی بنیاد پر شہریت حاصل کرنے کیلئے بھارت جانے والے تقریباً 800 پاکستانی ہندو 2021 میں وطن واپس آئے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی خبر رساں ادارے دی ہندو نے ایس ایل ایس کا حوالہ...
طالبان مخالف مرحوم رہنما کمانڈر احمد شاہ مسعود کے صاحبزادے کی زیر قیادت افغانستان کی نیشنل ریزسٹنس فرنٹ (این آر ایف) نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے تین شمالی اضلاع طالبان سے واپس لیتے ہوئے اس پر قبضہ حاصل کرلیا ہے، یہ دعویٰ ایک وسیع فوجی حملے کے بعد سامنے آیا۔ رپورٹ کے مطابق احمد مس...
القاعدہ کے سربراہ نے اپنی تازہ ویڈیو میں یوکرین میں روسی فوجی چڑھائی کا ذمہ دار امریکا کو ٹھہرایا ہے۔دہشت گردی کے انٹرنیشنل نیٹ ورک القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری پہلے سے ریکارڈ شدہ ایک ویڈیو میں ظاہر ہوئے ہیں۔ یہ ویڈیو القاعدہ کے بانی اور اولین رہنما اسامہ بن لادن کی ہلاکت کی گ...
وائٹ ہاؤس کی موجودہ ترجمان جین ساکی 13 مئی کو اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہوجائیں گی، ان کی جگہ صدر جوبائیڈن نے نائب ترجمان کیرین ژاں پیئر کو ترقی دیکر ترجمان مقرر کردیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے فرانسیسی نژاد تارکین وطن گھرانے میں پیدا ہونے والی 44 س...
ایودھیا کے ایک سادھو نے بھارت کو ہندو راشٹر (ریاست) قرار دینے کے مقصد سے تاج محل کے اندر ایک دھرم سنسد (مذہبی تقریب) کا اعلان کیا ہے۔ بھارتی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جس سادھو نے بھارت کو ہندو راشٹر قرار دینے کے لیے تاج محل کے اندر دھرم سنسد منعقد کرنے کا اعلان کیا تھا اسے منگل کے...