... loading ...
شمالی کوریا میں دشمن ملک کی فلمیں اور ڈرامے دیکھنے کے الزام میں دو کم عمر لڑکوں کو عوام کے سامنے پھانسی دے دی گئی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کے صوبے ریانگ گانگ سے تعلق رکھنے والے 16 اور 17 سال کے دو نوجوان لڑکوں کو جنوبی کوریا اور امریکی ڈراموں اور فلمیں دیکھنے پر موت کے گھاٹ اتارا گیا۔ رپور...
برطانیہ کے شاہی دربار محل کے دروازوں پر مزید دھماکوں کی تیاری کر رہا ہے، کیونکہ نیٹ فلکس ایک سیریز کی پہلی تین اقساط نشر کر رہا ہے جس میں شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کی شاہی خاندان سے علیحدگی کے بارے میں مکمل سچائی سامنے لانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ہیری اور میگھن سیریز کو نسل پرست...
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی بہن بدری حسینی خامنہ ای نے مظاہرین کے خلاف حکومتی کردار کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے بھائی نے اپنے لوگوں کو مصیبتوں اور ظلم کے سوا کچھ نہیں دیا اور مجھے امید ہے کہ جلد ہی ظلم کی حکومت کو اکھاڑ پھینکا جائے گا۔ خامنہ ای کے خاندان کے زیاد...
چاند کے سفر کے دوران زمین کی اتاری گئی شاندار اور تاریخی تصویر کو اب پورے 50 برس ہو چکے ہیں۔ اس تصویر کو 'نیلے سنگِ مرمر' (دی بلو ماربل) کا نام دیا گیا ہے۔ دسمبر 1972 میں اپالو 17 کے خلانوردوں نے اپنے سفر کے دوران کرہِ ارض کی ایک شاندار تصویر کھینچی تھی جس میں افریقہ اور قطبِ جنو...
جرمنی میں حکومت کے خلاف سازش کرکے اقتدار کا تختہ الٹنے کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔ ملک بھر میں چھاپا مار کارروائیوں میں دائیں بازو کی تنظیم سے وابستہ 25 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق وفاقی جرمن پولیس نے ملک میں دائیں بازو کے گروہ کے مشتبہ...
امریکا نے کالعدم داعشـ خراسان گروپ اور کالعدم جماعت تحریک طالبان پاکستان جیسے عسکریت پسند گروہوں کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ امریکا کا کہنا ہے کہ دونوں دہشت گرد تنظیمیں پاکستان اور افغانستان میں اپنی سرگرمیاں تیز کررہی ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ ہمیں...
عالمی بنک نے بھارت کو اقتصادی محاذ پر جھٹکا لگنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے مالی سال 2022-23میں بھارتی معیشت کی شرح نمو گھٹا کر 6.9فیصد رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ عالمی بینک نے اپنی انڈیا ڈیولپمنٹ اپ ڈیٹ میں مانیٹری پالیسی میں سختی اور اجناس کی قیمتوں میں اضافے کو ملک کی ترقی کو متاثر...
بابری مسجد کی شہادت کو30 برس مکمل ہو گئے ہیں جسے 1992 ء میں آج کے دن ہندو توا تنظیموں بھارتیہ جنتا پارٹی اور راشٹریہ سوائم سیوک سنگھ کی قیادت میں ہندو بلوائیوں نے اس وقت کی کانگریس حکومت کی خاموش منظوری کے ساتھ شہید کیا تھا اور اس طرح بھارت کا انتہا پسند چہرہ دنیا بھر کے سامنے بے...
برطانیہ میں قورمے کی توہین پر پاکستان اور بھارت ایک پیج پر آ گئے، تین دسمبر کو برطانوی فوڈ نیٹ ورک ٹیسٹی یو کے نے قورمہ بنانے کی ویڈیو جاری کی جس کے بعد پورا برِصغیر ٹوئٹر پر آ ٹوٹا۔ قورمے کی متنازع ریسیپی میں چاول ڈال دیے گئے، حد تب ہوئی جب اس میں بے دھڑک پالک شامل کر دی گئی۔ قو...
ایران نے گزشتہ ہفتے سے ہندوستان سے چائے اور باسمتی چاول کی درآمد کیلئے نئے معاہدوں پر دستخط کرنا بند کردیے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایران نے گزشتہ ہفتے سے بھارت سے چائے اور باسمتی چاول کی درآمد کے لیے نئے معاہدوں پر دستخط کرنا بند کردیے ہیں۔ برآمدات کا سلسلہ یوں اچانک ...
ایرانی حکومت نے ملک میں حجاب کی پابندی کیلئے بنائی اخلاقی پولیس کو ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے اٹارنی جنرل محمد جعفر المنتظری نے کہا ہے کہ ملک میں اخلاقی پولیس کی کارروائیاں معطل کر دی گئی ہیں۔ یہ بات انہوں نے ایک تقریب سے خطاب میں کہی۔ ت...
معروف بھارتی صحافی جتیندر دکشت نے کہا ہے کہ 1993 میں ممبئی میں ہونے والے سلسلہ وار بم دھماکوں کی آڑ میں مسلمانوں کو بدنام کرنے کی سازش رچائی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے فرقہ وارانہ اتحاد کو نقصان پہنچانے کا عمل بند نہ کیا تو وہ دن دور نہیں جب بھارت کو خانہ جنگی کا سامنا کر...
بھارتی حکومت نے رائٹ ٹو ایجوکیشن قانون کا حوالہ دیتے ہوئے ایک نوٹس جاری کیا ہے جس میں کہا گیا کہ وہ اس قانون کے تحت پہلی سے آٹھویں جماعت کے طلبہ کو لازمی تعلیم فراہم کر رہی ہے، اس لیے اسکالرشپ دینے کی ضرورت نہیں ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی حکومت نے پسماندہ طبقات اوراقلیت...
بغیر حجاب عالمی مقابلے میں حصہ لینے والی ایرانی کوہ پیما الناز رکابی کا ایران میں گھر مسمار کر دیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی کوہ پیما الناز رکابی نے رواں سال اکتوبر میں جنوبی کوریا میں کوہ پیمائی کے عالمی مقابلے میں بغیر حجاب شرکت کی تھی۔ ان کے اس عمل پر ایران میں مہسا امی...
سرکاری حکام نے ایران میں جاری مظاہروں میں 200 افراد بشمول سیکیورٹی فورسز کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے جبکہ صدر ابراہیم رئیسی نے موجودہ نظام کا دفاع کرتے ہوئے ایران کو انسانی حقوق اور آزادی کا ضامن قرار دیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ ...
پی ای ڈبلیو ریسرچ کی رپورٹ نے بھارتی مظالم کا پردہ چاک کرتے ہوئے اسے سوشل ہاسٹیلٹی انڈیکس میں شام، افغانستان اور مالی سے بھی بدتر قرار دے دیا۔ ریسرچ کے مطابق گورنمنٹ ریسٹرکشن انڈیکس میں بھارت کا اسکور 10 میں سے 9.4 ہے، بھارت نے اقلیتوں پر سنگین مظالم ڈھائے۔ رپورٹ کے مطابق مودی را...
ہر ماہ کے آغاز پر بلوں کو دیکھ کر لگتا ہے کہ گزشتہ مہینے کے مقابلے میں قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔طرز زندگی کے اخراجات میں 2022 کے دوران واقعی بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ اکنامسٹ انٹیلی جنس یونٹ (ای آئی یو) کی جانب سے 2022 کے مہنگے اور سستے ترین شہروں کی فہرست جاری کی گئی ہے۔ اس فہرس...
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پاکستانی سفارتی حکام پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ناظم الامور کا گارڈ زخمی ہوگیا جبکہ وزیر اعظم شہباز شریف نے کابل میں سفارتی حکام پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعہ کی فوری تحقیقات اور اس بزدلانہ حملے میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا مطال...
امریکا نے القاعدہ برصغیر اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے چار جنگجوؤں کو عالمی دہشت گرد قرار دے دیا ہے۔ مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر جاری امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے بیان کے مطابق امریکا نے افغانستان باالخصوص خطے کی سیکیورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے کالعدم القاعدہ برصغیر ...
امریکی محکمہ دفاع نے امکان ظاہر کیا ہے کہ چین کے جوہری ہتھیاروں کی تعداد 2035 تک موجودہ سطح سے تین گنا بڑھ کر 1500 تک پہنچ جائے گی جو امریکا کیلئے بڑا چیلنج ہے۔ پینٹا گون کی سالانہ رپورٹ میں چین کوامریکا کیلئے سب سے بڑا چیلنج قرار دیتے ہوئے چین کی جوہری اور روایتی افواج دونوں می...
چین نے بھارت کو امریکا کے ساتھ مشترکہ جنگی مشقوں پر خبردار کر دیا۔ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لیجیان ژا نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ چین کو بھارت کی امریکا کے ساتھ مشترکہ مشقوں پر تحفظات ہیں۔ بھارت کو اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ بھارت امریکا کے ساتھ جنگی مشقیں ...
سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف اور مریم نواز یورپی ممالک کے دورے کے بعد واپس لندن پہنچ گئے۔خاندان کے دیگر افراد بھی ان کے ہمراہ تھے، شریف فیملی جنیوا سے ہیتھرو ائیرپورٹ واپس آئی۔ شریف خاندان 20 نومبر کو یورپ کے مختلف ممالک کے دورے پر روانہ ہوا تھا۔ اس حوالے سے خاندانی ذرائع نے بتا...
افغانستان کے صوبے سمنگان میں ایک مدرسے میں ہونے والے دھماکے میں 30 افراد جاں بحق اور 24 زخمی ہو گئے۔ عالمی میڈیا کے مطابق سمنگان کے شہر ایبک میں ایک مدرسے میں زور دار دھماکا ہوا ہے۔ دھماکے کے وقت نماز ادا کی جا رہی تھی جس میں بڑی تعداد میں طلبا اور عام شہری بھی شریک تھی۔دھماکے کی...
امریکا کے محکمہ دفاع (پینٹاگان) نے جاری کردہ اپنی سالانہ رپورٹ میں کہا ہے کہ چین اور اس کی فوج نے گزشتہ سال کے دوران میں مشرقِ اوسط کے ممالک کے ساتھ رابطے کی کوششوں میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔مشرق اوسط کے تعلق سے پینٹاگان نے دو اہم تبدیلیوں پرروشنی ڈالی ہے جو چین نے 2021 میں کی تھی...