... loading ...
برطانیہ کی حکومت کی طرف سے ہڑتال کرنے والے پاسپورٹ کنٹرول ایجنٹوں کو تبدیل کرنے کے لیے فوج کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ حکومت نے یہ فیصلہ عوامی شعبے کے احتجاج کے دوران کیا ہے۔ احتجاج کرنے والے ملازمین اجرت میں اضافے کا مطالبہ کر رہے تھے جس کی وجہ سے ہوائی اڈوں ہر افراتفری کی کیفیت تھی تاہم فوج کی طرف سے مداخلت کے بعد ہوائی اڈوں پر امن وامان کی صورت حال بحال کر دی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کرسمس ویک اینڈ سے پہلے ہونے والی ہڑتال کی زد میں آنے والے چھ ہوائی اڈوں پر پہنچنے والے مسافروں کی تعداد تقریبا ڈھائی لاکھ مسافروں تک پہنچنے کی امید ہے۔ مسافروں کو خبردار کیا گیا ہے کہ انہیں طویل تاخیر کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، گیٹ وک اور ہیتھرو ہوائی اڈوں نے تصدیق کی ہے کہ حکومت کی جانب سے مسلح افواج اور سرکاری ملازمین کو لانے کے بعد ان کے امیگریشن ہال معمول کے مطابق کام کر رہے تھے۔ مسافر لوسی زیلبروائٹ نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ان کا طیارہ “ابھی ہیتھرو ایئرپورٹ پر اترا ہے۔ میں نے اس سے پہلے کبھی ایسی سرگرمی نہیں دیکھی۔ فوج سرحدی حفاظت کو سنبھالتی ہے۔ اس نے بہت تیزی سے ہوائی اڈے کو عبور کیا۔ پبلک اینڈ کمرشل سروسز (پی سی ایس)یونین کے زیر اہتمام ہڑتال میں ہیتھرو، برمنگھم، کارڈف، گیٹوک، گلاسگو، مانچسٹر اور نیو ہیون کی جنوبی بندرگاہ پر تقریبا 1,000 کارکنوں نے حصہ لیا۔ یہ ہڑتال 27 دسمبر کے سوا جمعہ اور یکم جنوری کے درمیان روزانہ کی جانے والی آٹھ ہڑتالوں میں سے پہلی ہے۔ ریلوے کارکن ہفتہ کی دوپہر سے کرسمس کے موقع پر منگل کی صبح تک کام سے ہڑتال کریں گے، جب کہ ملک میں ہائی وے اور پوسٹل ورکرز کی ہڑتالیں دیکھنے کو مل رہی ہیں۔ گذشتہ سال کئی دہائیوں میں مہنگائی میں اضافے کے نتیجے میں قوت خرید میں کمی کے خلاف احتجاج کرنے کے لیے بندرگاہ کے کارکنوں سے لے کر وکلا تک یونین کی تحریکوں کا ایک سلسلہ دیکھا گیا۔یہ اقدام اس ہفتے نرسوں اور ایمبولینس کے عملے کی طرف سے حکومت کی جانب سے ان کی اجرتوں میں اضافہ کرنے سے انکار کے خلاف احتجاج کرنے کے لیے ہڑتالوں کے تناظر میں کیا گیا ہے۔ رائل سوسائٹی آف نرسنگ (RCN) نے اعلان کیا کہ نرسیں 18 اور 19 جنوری کو دوبارہ ہڑتال کریں گی۔
نوٹس میں مزید خبردار کیا گیا ہے کہ قانونی تقاضے پورے نہ کرنے کی صورت میں مدرسے کی عمارت کو سیل کیا جا سکتا ہے مولانا فضل الرحمان کی جماعت جمعیت علمائے اسلام (ف) سے منسلک مدرسہ اختر العلوم کو قانونی خلاف ورزیوں پر سی ڈی اے کا نوٹس جاری کر دیا گیا۔ کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائ...
ہیگستھ کے خلاف مواخذے کی کوششوں میں تیزی آنے اور مزید ری پبلکن ارکان کی حمایت ملنے کا امکان امریکی وسط مدتی انتخابات میں ایوانِ نمائندگان پر ڈیموکریٹس کے ممکنہ کنٹرول سے وزیرِ جنگ پیٹ ہیگستھ کے لیے مشکلات بڑھ سکتی ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق ڈیموکریٹس کی کامیابی سے ہیگستھ کے خل...
تین سال سے جاری فسادات میں اب تک تین سو ترانوے افراد ہلاک ہوچکے ہیں، تحقیقاتی رپورٹ بھارتی ریاست منی پور میں بی جے پی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں، تازہ جھڑپوں میں مزید پانچ افراد ہلاک ہوگئے. تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق تین سال سے جاری فسادات میں اب تک تین سو ترانوے افراد...
ایران سے لڑنے والا اسکی قیمت میدان جنگ سے اپنی دہلیز تک چکائے گا، بیان ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ محسن رضائی نے کہا ہے کہ جو بھی ایران سے ٹکرائے گا، قیمت چکائے گا۔امریکا کے مڈٹرم نتائج پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایرانی قوم نے ڈونلڈ ٹرمپ کو میدان جنگ اور ہرمز ...
بانی سے ملاقاتوں کا سلسلہ چلتا رہتا تو سیاسی تناؤ نہیں ہوتا اور نہ ایمرجنسی یا گورنر راج کی نوبت آتی، گفتگو پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ سے مکمل باخبر تھے ، انہوں نے حکومت کے خاتمے کو خوش...
صدر کے پاس ایوانِ نمائندگان یا سینیٹ کی حمایت نہ ہونے کی صورت میں بھی حکومت چلانے کی مثالیں موجود ہیں،انٹرویو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی ایوانِ نمائندگان اور سینیٹ دونوں میں اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی تو میں مسٹر...
ہلاک ہونے والے ملاح کی شناخت گجرات سے تعلق رکھنے والے گندھر نعیم عجیز کے نام سے ہوئی،حکام عمان کے ساحل کے قریب بھارتی پرچم بردار کارگو جہاز کو نامعلوم فضائی شے سے نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں ایک بھارتی ملاح ہلاک ہوگیا، جبکہ جہاز پر سوار دیگر 13 افراد کو بحفاظت ریسکیو کرلی...
مختلف یورپی ممالک میں سائبر حملوں کے نتیجے میں سپرمارکیٹس کے فریج اور کولنگ سسٹم خراب ہوگئے، جس کے باعث خوراک کو محفوظ رکھنے اور اس کی فراہمی متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ عرب ٹی وی کے مطابق سائبر حملوں سے سویڈن، بیلجیم اور لکسمبرگ کے اسٹورز متاثر ہوئے ہیں۔ آئرلینڈ کے 13 اور ...
سپریم کورٹ، سندھ ہائی کورٹ اور وفاقی ہائر ایجوکیشن کمیشن کے نمائندوں پر مشتمل تین رکنی کمیٹی بنائی گئی ہےخستہ حال پوائنٹس کی فی الفور مرمت کے ساتھ کلاسز کی ابتر صورتحال کو بہتر کیا جائے، طلبہ جامعہ کراچی سے الحاق شدہ لا کالجز کے سیکنڈ ایئر کے امتحانی نتائج اور مارکس شیٹس سے مت...
سرمایہ کاروں نے ڈالر پر انحصار کم کرنا شروع کردیا ہے، جس کے باعث یورو سمیت دیگر بڑی کرنسیوں کو تقویت مل رہی ہے عالمی مالیاتی منڈی میں امریکی ڈالر کی قدر میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور ڈالر ایک ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں کمی او...
گریڈ 18 کے افسر شہزاد اکبر کو اضافی چارج سونپ دیا گیا، تین ماہ یا مستقل تعیناتی تک ذمہ داریاں انجام دیں گے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کراچی میں اہم انتظامی تبدیلی عمل میں لائی گئی ہے، جہاں گریڈ 18 کے افسر طارق نواز نے ایڈیشنل ڈائریکٹر کا عہدہ چھوڑ...
سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر ضمیر احمد عباسی سمیت چار افسران نامزد، ٹھیکیداروں کو اربوں روپے کی پیشگی ادائیگیوں اور قواعد کی خلاف ورزیوں کا الزام صوبائی اینٹی کرپشن عدالت میں یلو لائن منصوبے میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں کے مقدمے میں اینٹی کرپشن حکام نے سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر ضمیر احمد ع...