... loading ...
دفاعی امور کے ماہرصحافی اورسینئرامریکی ایڈیٹر گورڈن ڈف نے دعویٰ کیا ہے کہ سی آئی اے نے پاکستانی خاتون سائنس دان ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے اغواکاروں کو55000 ڈاکر ادا کیے تھے۔معروف امریکی دفاعی میگزین ’’ویٹرنز ٹوڈے‘‘ میں شائع ہونے والے ایک آرٹیکل’’ عمران خان اور عافیہ صدیقی اور امریکا کی خوفناک غلطی‘‘ میں تبصرہ کرتے ہوئے چیف ...
برطانوی وزیراعظم تھریسامے کے خلاف ان کی اپنی جماعت کنزرویٹو پارٹی کی جانب سے پیش کی گئی عدم اعتماد کی تحریک بری طرح ناکام ہوگئی۔واضح رہے کہ بریگزٹ پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے کنزریٹو پارٹی کے 48 اراکین نے تھریسامے کا بطور پارٹی لیڈر ہونا چیلنج کیا تھا، جس پر انہیں پارٹی کی جانب سے ...
ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد بھی عمران خان کے نقش قدم پر چل نکلے اورکہاہے کہ لیڈروں کا اپنے ابتدائی وعدوں سے مکرنا کوئی بہت بڑی بات نہیں، کیونکہ کبھی کبھار فرشتے بھی غلطیاں کرجاتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق حکمران جماعت پکاتن ہراپن کی صدارتی کونسل میٹنگ کے بعد مہاتیر محمد کا کہ...
دنیا بھر میں اسلحے سے متعلق ساز و سامان کی نصف تعداد امریکی کمپنیاں تیار کر رہی ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات اسٹاک ہوم پیس ریسرچ انسٹیٹیوٹ (سپری) کی تازہ رپورٹ میں بتائی گئی ۔ اس رپورٹ کے مطابق امریکی کمپنی لاک ہِیڈ مارٹن بدستور دفاعی ساز وسامان تیار کرنے والی دنیا ک...
مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے جنوری 1989سے اب تک اپنی ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کے دوران 95ہزار238بے گناہ کشمیریوں کو اپنا پیدائشی حق، حق خود ارادیت مانگنے کی پاداش میں شہید کیا ہے جن میں سے 7ہزار120کو دوران حراست شہیدکیا گیا ۔کشمیر میڈیا سروس کے ریسرچ سیکشن کی جانب ...
افغانستان کی وزارت داخلہ میں پہلی مرتبہ ایک خاتون کا اعلیٰ عہدے پر تقرر کیا گیا ہے۔افغان حکومت نے حسنہ جلیل کو پالیسی اور تزویراتی امور کی نائب (ڈپٹی) مقرر کیا ہے۔انھوں نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ اپنے عہدے کے چیلنجز سے عہدہ برآ ں ہونے کے لیے تیار ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے...
معروف محقق اور مہتمم ایمن لائبریری کراچی پاکستان م ص ایمن ؔ نے عیسوی کیلنڈر کی ایک بڑی غلطی کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا ہے کہ 31دسمبر کواکیسویں صدی کے 19سال مکمل ہوجائیں گے اور2019 لکھا جائے گا۔یکم جنوری 2019 سے اکیسویں صدی عیسوی کابیسواں سال شروع ہوگا ۔ اس حساب کو نہ سمجھنے کی وجہ ...
آسٹریلیا کی عدالت نے بچوں سے ریپ کے واقعات کو چھپانے کے الزامات میں سزا پانے والے سابق آرچ بشپ کی سزا معطل کرتے ہوئے کہا ہے کہ پراسیکیوٹرز درست طریقے سے الزامات کو ثابت کرنے میں ناکام رہے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جج روئے ایلس نے سابق آرچ بشپ اور سینئر کیتھولک...
امریکی سیکریٹری دفاع جم میٹس نے کہاہے کہ امریکا چاہتا ہے کہ ہر ذمہ دار قوم برصغیر اور افغانستان میں امن کی کوششوں کی حمایت کرے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے یہ بات بھارتی وزیر دفاع نرملا سیتھا رامن کے ساتھ پینٹاگون میں ایک مشترکہ نیوز بریفنگ میں کہی۔جیمز میٹس سے امریکی ...
امریکی محکمہ خارجہ کے لیے کام کرنے والے انسانی حقوق کے ایک گروپ نے کہا ہے کہ روہنگیا مسلمانوں کے خلاف شدید نوعیت کے جرائم کے تناظر میں میانمار کی فوج کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جانا چاہیے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق قانونی شعبے سے متعلق انسانی حقوق کے گروپ انٹرنیشنل پبلک لاء ا...
افغانستان میں ایک بم دھماکے میں زخمی ہونے والا امریکی فوجی جیسن مِچل مک کلیے جرمنی میں انتقال کر گیا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ دفاع کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ پینسلوینیا سے تعلق رکھنے والا 24 سالہ فوجی گزشتہ ہفتے افغان صوبے غزنی میں ایک بم دھماکے ...
شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ کے ہاتھوں تباہ ہونے والے ایک تاریخی مقبرے کے نیچے سے ایک تین ہزار سال پرانا محل دریافت ہوا ہے،شمالی عراق کے شہر موصل کی ایک پہاڑی کو نبی حضرت یونسؑ کی پہاڑی کہا جاتا ہے۔یہ جگہ صدیوں سے عبادت کا مقام رہی ہے۔ ابتدائی مسیحی دور میں یہاں ایک خانقاہ قائم ہ...
پاکستان کا پاسپورٹ عالمی درجہ بندی میں اس حد تک نیچے چلا گیا ہے کہ پاکستانی صرف 8 ممالک میں ویزہ کے بغیر سفر کرسکتے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پاسپورٹ انڈیکس کی جانب سے جاری کی گئی حالیہ رینکنگ میں پاکستان کا پاسپورٹ 92ویں نمبر پر موجود ہے، جبکہ صرف عراق اور افغانستان وہ ...
ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے ورلڈ بینک دو سو ارب ڈالر امداد فراہم کرنے پر تیار ہو گیا ہے۔یہ مالی امداد موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ ترقی پذیر ممالک کو فراہم کی جائے گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس امداد کو20021سے 2025تک کے پانچ سالہ منصوبوں کے لیے مختص کیا گیا ہے۔ یہ اع...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دنیا کے بڑے ممالک کے درمیان اسلحے کی دوڑ پر پریشانی لاحق ہو گئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنے ایک ٹوئیٹر پیغام میں ٹرمپ نے کہا کہ وہ اسلحے کی دوڑ کو روکنے کے لیے اپنے روسی اور چینی صدر ہم منصبوں سے بات کریں گے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ ہ...
امریکی سیکریٹری دفاع جِم میٹس نے کہا ہے کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ افغانستان میں رواں برس کے اختتام تک جنگ کے خاتمے کے لیے کوشاں ہے ۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن کے لیے اقوام متحدہ اور خطے کے دیگرممالک کا تعاون درکار ہے ۔سیکریٹری دفاع نے جنگ کے خاتمے سے متعلق حک...
مقبوضہ کشمیر کے بعد نئی دہلی میں بھی پاکستان زندہ باد کے نعرے گونج اٹھے،اطلاعات کے مطابق نوجوت سنگھ سدھو کے جلسے میں پاکستان کے حق میں نعروں پر بھارتی میڈیا سیخ پا ہو گیا۔بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم کے پہاڑ توڑ ڈالے لیکن کشمیریوں کے دلوں سے پاکستان کی محبت نکالنے میں ناکام...
دنیا بھر میں ضرر رساں گیس کاربن ڈائی آکسائیڈ کا اخراج ایک نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔اس صورتحال میں صدی کے آخر تک زمینی حدت میں تین فیصد تک کا اضافہ ہو سکتا ہے۔ تحفظ ماحول کے پیرس معاہدے کے اہداف کے حصول کی خاطر بین الاقوامی برادری کو اپنی کوششوں میں تین گناہ اضافہ کرنا ہو ...
پیرس میں ایفل ٹاؤر کی تاریخی اور یادگار سیڑھیاں نیلام کر دی گئیں،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فرانس کے دارلحکومت پیرس میں ایفل ٹاؤر کی تاریخی اور یادگار سیڑھیاں نیلام کر دی گئیں،لوہے کی اس 13فٹ اونچی سیڑھی کے 24اسٹپس ہیں جبکہ یہ یادگار سیڑھیاں 169,000یورو ز میں نیلام کی گئی ہیں...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ اور خاتون اول میلانیا ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں یہ دکھایا جارہا ہے کہ کرسمس پر وائٹ ہاؤس کیسا نظر آئے گا، ویڈیو کو دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین اسے خوفناک قرار دے رہے ہیں۔بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کرسمس کے م...
امریکا، فرانس اور بھارت سمیت دنیا کے ہر 10 میں سے چھ ممالک میں شہری حقوق کو سنگین نوعیت کے حالات کا سامنا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شہری حقوق پر نظریں رکھنے والے عالمی ادارے سویکس مانیٹر، ٹریکنگ سوِک اسپیس کی جانب سے رپورٹ میں کہاگیاکہ شام اور اریٹریا میں شہری خدمات کے لی...
افغان حکومت نے طالبان کے ساتھ امن مذاکرات کے لیے 12 رکنی ٹیم تشکیل دے دی۔جینوامیں افغانستان سے متعلق دو روزہ کانفرنس میں افغان صدر اشرف غنی نے اعلان کیا کہ مجھے یہ کہنے میں خوشی ہے کہ کئی ماہ کی سخت اور حساس مشاورت کے بعد امن مذاکرات کے لیے ایک روڈ میپ تیار کرلیا ہے ۔غیر ملکی خبر...
افغان دارالحکومت کابل میں برطانوی سیکورٹی کمپنی پر حملے میں کم از کم 10افراد ہلاک اور 19زخمی ہوگئے ۔ حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کرلی ہے ۔افغان وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق کابل کے مشرقی حصے میں طالبان کی جانب سے کیے گئے حملے میں برطانوی سیکورٹی کمپنی کو نشانا بنایا گیا۔ اس...
افغانستان میں غیر ملکی افواج نے کہا ہے کہ غزنی شہر کے قریب سڑک کے کنارے نصب ایک بم دھماکے میں تین امریکی فوجی ہلاک اور تین ز خمی ہوگئے ہیں ۔غیر ملکی افواج کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا کہ دھماکے میں ایک امریکی ٹھیکیدار زخمی بھی ہوا ۔ زخمیوں کو علاج کے لیے دھماکے کی جگہ سے نکال ...