... loading ...
دفاعی امور کے ماہرصحافی اورسینئرامریکی ایڈیٹر گورڈن ڈف نے دعویٰ کیا ہے کہ سی آئی اے نے پاکستانی خاتون سائنس دان ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے اغواکاروں کو55000 ڈاکر ادا کیے تھے۔معروف امریکی دفاعی میگزین ’’ویٹرنز ٹوڈے‘‘ میں شائع ہونے والے ایک آرٹیکل’’ عمران خان اور عافیہ صدیقی اور امریکا کی خوفناک غلطی‘‘ میں تبصرہ کرتے ہوئے چیف ایڈیٹر گورڈن ڈف نے بتایا ہے کہ انہوں نے ایڈمرل سروہی کے ساتھ کیسے کام کیا تھا اور جنرل کولن پاؤل کو جے سی او ایس کی جانب سے ایک خط فراہم کیا اور 2010 میں انہوں نے عمران خان کے ساتھ مل کر کام کیا تھا۔وہ اپنے آرٹیکل میں لکھتے ہیں: “ایک موقع پر خان نے صدیقی کے والدین کے گھر سے مجھے فون کیا، اس گفتگو کے کچھ حصے کو میں نے ریکارڈ کرکے یوٹیوب پر ڈال (upload) دیاجسے بعد ازاں ہٹا دیا گیا تھا۔انہوں نے مزید حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ “امریکی حکومت نے جنگ کیلئے جواز فیبریکٹ (fabricated) کیے اور 2 ملین افراد کو قتل کیا ” حقیقت کبھی نہیں بتائی جاتی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ “بش انتظامیہ اور اس کے اسرائیلی آقا عراق پر حملے کے لیے ثبوت تیار کرنے کی کوشش کی جو کہ دو دہائیوں کے بعد بھی انہیں، نہیں مل سکے۔ایسا کرنے کے لیے انہوں نے ایم آئی ٹی سے پی ایچ ڈی کرنے والی ایک نوجوان خاتون پر الزام عائد کرکے جس کا نام ڈاکٹر عافیہ صدیقی تھا، کو ایک سڑک سے اس کے تین بچوں سمیت سی آئی اے کی درخواست پر اغوا کیا گیا ۔اغوا کاروں کو 55ہزار ڈالر اداکیے گئے تھے ۔ انہیں بتایا گیا تھاکہ جس کو میں ثابت کرسکتا ہوں، اگر وہ اسے تلاش نہیں کریں گے تو کوئی اور یہ کام کرلے گا۔انہیں ایک مہرے کی ضرورت تھی۔ عافیہ موومنٹ سیکرٹریٹ سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گورڈن ڈف کے دعوے سے لوگوں میں تشویش اور غصہ پایا جاتا ہے ۔کیا یہ ایک پاکستانی شہری کی قیمت ہے؟ ایک بیٹی کے بدلے 55 ہزار ڈالر کی معمولی رقم جس نے پاکستان میں تعلیمی اور معاشی سہولیات کو فروغ دینا تھا جس کی ملک کو سخت ضرورت تھی۔اسے بدعنوان لوگوں نے آمرانہ نظام میں فروخت کیا ۔یہ ہمارے قومی وقار پر سیاہ دھبہ ہے۔ عافیہ موومنٹ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہم اپنے وزیراعظم عمران خان سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنے دعویٰ کو دنیا پر ظاہر کریں کہ ’’قومی وقار برائے فروخت نہیں ہے‘‘اپنے ان الفاظ کوسچ ثابت کریں۔ہم امید کرتے ہیں کہ وزیراعظم امریکی مطالبات کے موقع پر عافیہ سے متعلق وعدوں کو فراموش نہیں کریں گے جس کا انہوں نے پوری قوم سے وعدہ کیا ہوا ہے۔
مسلم لیگ (ن) پنجاب کے تنظیمی اجلاس میں پارٹی قائد نوازشریف کو پارٹی صدر بنانے کے حق میں متفقہ قرارداد منظور کرلی گئی جبکہ مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ خاں نے کہاہے کہ (ن) لیگ پنجاب کے اجلاس کی تجاویز نواز شریف کو چین سے وطن واپسی پر پیش کی جائیں گی،انکی قیادت میں پارٹ...
سندھ حکومت نے ٹیکس چوروں اور منشیات فروشوں کے گرد گہرا مزید تنگ کردیا ۔ ٹیکس چوروں کے نام اخبارات میں شایع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈائون میں بھی مزید تیزی لانے کی ہدایت کردی گئی۔سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔جس میں شرج...
بھارتی ہندو انتہا پسند سیاسی جماعت بی جے پی کے کٹھ پتلی وزیراعظم نریندر مودی کے ایک بار پھر اقتدار میں آنے کے بڑھتے خدشات کے پیش نظر بھارتی مسلمان شدید عدم تحفظ کا شکار ہیں۔مسلسل 10 برس سے اقتدار میں رہنے کے بعد بھی مودی سرکار ایک بار پھر اقتدار پر قابض ہونے کے خواہش مند ہیں۔ نری...
آفاق احمد نے سندھ سے جرائم پیشہ پولیس اہلکاروں کی کراچی تعیناتی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کراچی پہلے ہی غیر مقامی اور نااہل پولیس کے ہاتھوں تباہی کے دھانے پر پہنچ گیا ہے، اب سندھ سے مزید جرائم پیشہ پولیس اہلکاروں کی کراچی تعیناتی کا مقصد کراچی کے شہریوں کی جان ومال...
ضلع شرقی کی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو باغ جناح میں جلسے کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔ معاملے پر سندھ ہائیکورٹ میں بھی سماعت ہوئی، جس میں اے جی سندھ نے سکیورٹی وجوہات بتائیں، دوران سماعت ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے یہ بھی استفسار کیا کہ، کیا یہ 9 مئی کا واقعہ دوبارہ کردیں گے۔ڈپٹی کمشنر...
وفاقی وزیر داخلہ نے آئی جی اسلام آباد کو غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف آپریشن تیز کرنے کا حکم دے دیا۔صحافیوں سے ملاقات کے بعد غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ دارالحکومت میں غیر قانونی رہائشی غیر ملکیوں کا ڈیٹا پہلے سے موجود ہے ۔ آئی ...
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسی نے کہا ہے کہ عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں ہے۔سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب میں چیف جسٹس نے کہا کہ وہ جب سے چیف جسٹس بنے ہیں ہائیکورٹس کے کسی جج کی جانب سے مداخلت کی شکایت نہیں ملی ہے اور اگر کوئی مداخلت ...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے کہا ہے کہ اگر ہمیں حق نہ دیا گیا تو حکومت کو گرائیں گے اور پھر اس بار اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے۔اسلام آباد میں منعقدہ پاکستان تحریک انصاف کے 28ویں یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے ایک بار پھر ...
اندرون سندھ کی کالی بھیڑوں کا کراچی تبادلہ کردیا گیا۔ مبینہ طور پر کچے کے ڈاکوئوں سے روابط رکھنے والے اناسی پولیس اہلکاروں کا شکارپور سے کراچی تبادلہ کردیا گیا۔ شہریوں نے ردعمل دیا کہ ان اہلکاروں کا کراچی تبادلہ کرنے کے بجائے نوکری سے برطرف کیا جائے۔ انھوں نے شہر میں جرائم میں اض...
چیف جسٹس کراچی آئے تو ماضی میں کھو گئے اور انہیں شہر قائد کے لذیذ کھانوں اور کچوریوں کی یاد آ گئی۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسی نے کراچی میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی ایک تقریب میں وکلا سے خطاب کرتے ہوئے وہ ماضی میں کھو گئے اور انہیں اس شہر کے لذیذ کھ...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیراعلی کی کرسی اللہ تعالی نے مجھے دی ہے اور مجھے آگ کا دریا عبور کرکے یہاں تک پہنچنا پڑا ہے۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے پولیس کی پاسنگ آٹ پریڈ میں پولیس یونیفارم پہن کر شرکت کی۔پاسنگ آئوٹ پریڈ سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ خوشی ہوئی پو...
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ پاک ایران گیس پائب لائن منصوبہ ہر صورت میں مکمل کیا جائے، امریکا پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت بند کرے۔ احتجاج کرنے والی پی ڈی ایم کی جماعتیں پچھلی حکومت گرانے پر قوم سے معافی مانگیں، واضح کریں کہ انھیں حالیہ انتخابات پر اعت...