... loading ...
امریکا، فرانس اور بھارت سمیت دنیا کے ہر 10 میں سے چھ ممالک میں شہری حقوق کو سنگین نوعیت کے حالات کا سامنا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شہری حقوق پر نظریں رکھنے والے عالمی ادارے سویکس مانیٹر، ٹریکنگ سوِک اسپیس کی جانب سے رپورٹ میں کہاگیاکہ شام اور اریٹریا میں شہری خدمات کے لیے کوئی موقع میسر نہیں جبکہ جمہوریت کے علمبردار ممالک فرانس، امریکا، ہنگری اور بھارت میں بھی شہری حقوق کی تشویشناک صورتحال ہے۔رپورٹ کے مطابق دنیا کے 196 ممالک میں سے 111 میں شہری حقوق مثلاً آزادی اظہار رائے اور پرامن اجتماع پر حملے کیے گئے۔بعض ممالک میں سخت قوانین اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے بحث و مباحثے کو روکنے کی کوشش بھی کی گئی۔
رپورٹ میں خبردار کیا گیا کہ چین میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے سینسرشپ اپنے عروج پر ہے۔رپورٹ کے مطابق قانون کے ماورا اقدامات مثلاً صحافیوں پر تشدد اور مظاہرین پر حملہ جیسے واقعات کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ایسے اقدامات کا مقصد لوگوں کو سماجی طورپر متحرک ہونے سے روکنا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ افریقی ملک کانگو میں سیاسی بحران کے بعد حکام نے آزادی اظہار کو محدود کرنے کے لیے کریک ڈاؤن کیا، جبکہ گوئٹے مالا میں 2018 کے درمیانی عرصے میں تقریباً 21 سماجی کارکنوں کو قتل کردیا گیا۔رپورٹ میں فرانس اور بنگلہ دیش میں جابرانہ قوانین پر تحفظات کا اظہار بھی کیا گیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ فرانس کے اندر 2015 میں دہشت گردی کے واقعے کے بعد پولیس کو غیر معمولی اختیارات تفویض کر دیے گئے، جس کے نتیجے میں ماورائے قانون گرفتاریاں اور نگرانی کی گئی اور ان ہی اختیارات کی آڑ میں ماحولیات اور مسلم سول سوسائٹی گروپس کو نشانا بنایا گیا۔رپورٹ میں مشرق وسطیٰ میں سعودی عرب کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا گیا جہاں گزشتہ سال خواتین سمیت انسانی حقوق کے کارکنوں اور مذہبی رہنماؤں کو گرفتار کیا گیا۔عالمی ادارے کے مطابق دنیا بھر میں خواتین سماجی کارکنوں کو سب سے زیادہ خطرہ رہا۔
وزیر اعظم محمد شہبا ز شریف نے کہا ہے کہ فیصلہ کن گھڑی آچکی ہے سب کو مل کر ملک کی بہتری کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا، پاکستان کو آج مختلف چیلنجز کا سامنا ہے ریونیوکلیکشن سب بڑا چیلنج ہے ،جزا ء اور سزا کے عمل سے ہی قومیں عظیم بنتی ہیں،بہتری کارکردگی دکھانے والے افسران کو سراہا جائے گا...
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں، ادارے آئین کی تابعداری کے لیے تیار ہیں تو گریٹر ڈائیلاگ کا آغاز ہوسکتا ہے ، ڈائیلاگ کی بنیاد فارم 45ہے ، فارم 47کی جعلی حکومت قبول نہیں کرسکتے ، الیکشن دھاندلی پر جوڈیشل کمیشن بنے جس کے پاس مینڈیٹ ہے اسے حکومت بنانے د...
ملک میں 8؍فروری کے الیکشن کے بعد نئی حکومت آنے کے بعد بھی 98 ارب51 کروڑ روپے کی گندم درآمد کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ موجودہ حکومت کے دور میں بھی 6 لاکھ ٹن سے زیادہ گندم درآمد کی گئی، ایک لاکھ13ہزار ٹن سے زیادہ کا کیری فارورڈ اسٹاک ہونے کے باوجو...
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے ) نے نان ٹیکس فائلر کے حوالے سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے اٹھائے گئے اقدام کی مخالفت کرتے ہوئے 5لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کی معذرت کر لی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے 2023 میں ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والے 5...
کراچی میں پیپلزبس سروس کے کرائے کی ادائیگی کے لیے اسمارٹ کارڈ متعارف کروا دیا گیا ۔ کراچی میں پیپلز بس سروس کے مسافروں کیلئے سفر مزید آسان ہوگیا۔ شہری اب کرائے کی ادائیگی اسمارٹ کارڈ کے ذریعے کریں گے ۔ سندھ حکومت نے آٹومیٹڈ فیئر کلیکشن سسٹم متعارف کرادیا۔ وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی ش...
گندم درآمد اسکینڈل کی تحقیقاتی کمیٹی نے سابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بنائی گئی تحقیقاتی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ذرائع کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی نے اجلاس میں نگراں دور کے سیکریٹری فوڈ محمد محمود کو بھی طلب کیا تھا، جوکمیٹ...
پاکستان نے خلائی تحقیق کے میدان میں اہم سنگ میل عبور کرلیا، تاریخی خلائی مشن ’آئی کیوب قمر‘چین کے وینچینگ خلائی سینٹر سے روانہ ہو گیا جس کے بعد پاکستان چاند کے مدار میں سیٹلائٹ بھیجنے والا چھٹا ملک بن گیا ہے ۔سیٹلائٹ آئی کیوب قمر جمعہ کو2 بجکر 27 منٹ پر روانہ ہوا، جسے چینی میڈیا ...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان نے عدالتوں سے ان کے مقدمات کے فیصلے فوری طور پر سنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیف جسٹس قاضی پی ٹی آئی کے خلاف بی ٹیم بنے ہوئے ہیں۔بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل سے اہم پیغام میں کہا ہے کہ میں اپنے تمام مقدمات س...
پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے لیکن میں مرنے سے نہیں ڈرتا، غلامی پر موت کو ترجیح دوں گا۔برطانوی جریدے دی ٹیلی گراف کے لیے جیل سے خصوصی طور پر لکھی گئی اپنی تحریر میں سابق وزیر اعظم نے کہا کہ آج پاکستانی ریاست اور اس کے عوام ایک دوسرے...
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ کسی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی بندش کے حق میں نہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پاکستان میں کیوں دفتر نہیں کھولتے ، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو پاکستان میں دفاتر کھولنے چاہئی...
یوم صحافت پر خضدار میں دھماکا، صحافی صدیق مینگل سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے ۔پولیس کے مطابق خضدار میں قومی شاہراہ پر سلطان ابراہیم خان روڈ پر ریموٹ کنٹرول دھماکے سے ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ایس ایچ او خضدار سٹی کے مطابق ریموٹ کنٹرول دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور 10 افراد زخمی ...
ایرانی تیل کی پاکستان میں اسمگلنگ پر سیکیورٹی ادارے کی رپورٹ میں اہم انکشافات سامنے آگئے ۔پاکستان میں ایرانی تیل کی اسمگلنگ کے بارے میں رپورٹ منظرعام پر آگئی ہے جس میں کہا گیا کہ پاکستان میں سالانہ 2 ارب 80 کروڑ لیٹر ایرانی تیل اسمگل کیا جاتا ہے اور اسمگلنگ سے قومی خزانے کو سالان...