... loading ...
ایرانی سپاہِ پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ طالبان فورسز نے اس کے عملے میں شامل سے ایک فوٹوگرافر کو گرفتار کیا ہے جو ذاتی سفر پر کابل گیا تھا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق طالبان فورسز نے اس کے کیمرہ مین محمد حسین ولایتی کو گزشتہ ہفتے کے روز کابل کے ہوائی اڈے سے گرفتار کر لیا۔ گرفتاری کی وجوہات سامنے نہیں آئیں۔ ایجنسی ن...
رواں ماہ اپنی اہلیہ سے علیحدگی کے بعد کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اپنے مستقبل کے حوالے سے بیان جاری کر دیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ وہ اپنے بچوں اور مستقبل پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔ جسٹن ٹروڈو گزشتہ ہفتے اپنے اہل خانہ اور اپنی اہلیہ کے ساتھ چھٹیاں گزار کر...
صدارتی الیکشن میں امریکی ریاست جارجیا کے انتخابی نتائج پلٹنے کے مقدمے میں سابق امریکی صدر ٹرمپ جمعرات کو خود کو جیل حکام کے سپرد کریں گے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدارتی الیکشن کے انتخابی نتائج پلٹنے کے مقدمے میں عدالت میں پہلی پیشی سے پہلے سابق صدر اور 18 شریک ملزمان نے خود کو تح...
بھارت نے سری نگر کے ایک اہم میڈیا ادارے کی ویب سائٹ کو بلاک کر دیا۔ غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت نے سری نگر کے میڈیا ادارے کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ بھی بند کر دیے ہیں۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ویب سائٹ کے بانی ایڈیٹر فہد شاہ کو گزشتہ سال انسداد دہشت گردی قانون کے تحت گرفتار ک...
جوش کارٹر نے اپنے دادا سابق امریکی صدر جمی کارٹر کی صحت کے بارے میں بات کی ہے اور کہا ہے کہ یہ واضح ہے کہ ہم آخری باب میں ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جمی کارٹر کی عمر 98 سال ہے ۔ انہیں فروری میں ایک نرسنگ ہوم میں داخل کرایا گیا تھا۔ اس کے بعد وہ جارجیا میں اپنے گھر منتقل ہو گئے اور...
ایرانی پاسداران انقلاب کی بحریہ کے کمانڈر علی رضا تنگسیری نے کہا ہے کہ ان کی افواج نے آبنائے ہرمز میں ایک امریکی جنگی جہاز کو وارننگ جاری کی ہے۔ ایڈمرل تنگسیری کا یہ بیان ایرانی میڈیا پر نشرہوا، ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے گذشتہ ہفتے کی شام آبنائے ہرمز کو عبور کرنے والے باتان ایمف...
انتہا پسندانہ نظریات رکھنے والے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دور اقتدار میں ہندوستان اسلامو فوبیا کا گڑھ بن گیا ہے اور مسلمان شدید سماجی تفریق، معاشی ابتری اور سیاسی تنہائی کا شکار ہیں۔ بھارتی ٹی وی کے ہندو توا نظریات کے حامی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دور حکومت میں ہندوستا...
افغان وزیر خارجہ ملا امیر خان متقی نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ افغان سرزمین کسی پڑوسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہو گی۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں افغان وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان پاکستان سمیت تمام پڑوسی ممالک سے اچھے تعلقات چاہتا ہے اور افغان سرزمین کسی دوس...
بھارتی انتہا پسند لیڈر راج ٹھاکرے کی تنظیم نے پاکستانی خاتون سیما حیدر کو بالی وڈ فلم بنانے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی ہیں۔ مہاراشٹرا نیونرمن سیوا کے جنرل سیکرٹری امیا کھوپر نے سوشل میڈیا ویب سائٹ پر لکھا کہ ان کی تنظیم کا یہ موقف ہے کہ انڈین فلم انڈسٹری میں پاکستانی شہری کا کو...
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے ناقص اور عام سردی کے شربت کی ایک کھیپ کو جھنڈا لگایا جو ایک بھارتی کمپنی کی طرف سے تیار کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ بھارت کی ناقص ادویات کے متعلق ڈبلیو ایچ او کے انتباہات میں سے تازہ ترین انتباہ تھا۔ اقوام متحدہ کی ایجنسی نے کہا کہ عراق میں پائے ...
امریکی انتظامیہ نے شدید سمندری طوفان کے خطرے کی پیشن گوئی کے بعد واشنگٹن ڈی سی میں سرکاری ہیڈ کوارٹر بند کر دیے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یو ایس میٹرولوجیکل سروس نے کہا کہ دارالحکومت کا خطہ سمندری طوفان کی لپیٹ میں آ سکتا ہے، جس کے ساتھ تیز، تباہ کن ہوائیں چل رہی ہیں۔ واشنگٹن کے علا...
سعودی عرب میں ایک اونٹنی کے والہانہ جذبات پر مبنی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ اونٹنی نے سوتے ہوئے اپنے مالک کو گلے لگا لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس منظر کو دیکھ کر سعودی عرب میں زبردست ردعمل کا اظہار کیا گیا۔ لوگوں نے اونٹ اور مالک کی محبت پر مبنی اس منظر کو خوب پزیرائی دی۔ اونٹنی اپنے م...
بھارتی لوک سبھا میں مودی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر بحث آج (منگل) سے شروع ہوگی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق لوک سبھا میں مودی حکومت کے خلاف اپوزیشن کی جانب سے عدم اعتماد کی تحریک پر بحث کا آغاز آج منگل سے ہوگا، بحث کے بعد ووٹنگ کا عمل جمعرات تک متوقع ہے۔ لوک سبھا میں حکومتی اتح...
طالبان کے سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخوندزادہ نے واضح کیا ہے کہ طالبان کی جانب سے بیرون ملک حملے کیے گئے تو وہ جہاد نہیں بلکہ جنگ ہوگی۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق افغانستان کے وزیر دفاع محمد یعقوب مجاہد نے سرکاری ٹیلی ویژن سے نشر ہونے والی افغان سکیورٹی فورسز کے ارکان سے ایک تق...
اسرائیل میں ہزاروں شہریوں نے تل ابیب اور دیگر شہروں میں حکومت کے عدالتی اصلاحات منصوبے کے خلاف مظاہرے کیے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق اسرائیلی میڈیا کے مطابق ہزاروں مظاہرین تل ابیب میں جمع ہوئے، کچھ اسرائیلی پرچم لہرا رہے تھے اور جمہوریت، جمہوریت کے نعرے لگا رہے تھے۔اسرائیلی حکومت ان ا...
بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی فچ نے امریکہ کی طویل مدتی غیر ملکی کرنسی جاری کرنے والی ڈیفالٹ ریٹنگ کو ٹرپل اے سے ڈبل اے پلس تک کم کر دیا ہے، 1994 کے بعد سے یہ پہلا موقع ہے کہ فچ نے امریکی کریڈٹ ریٹنگ کو کم کیا ہے۔ متعدد امریکی اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکی حکومت کی جانب سے بڑھت...
بھارتی ریاست ہریانہ کے علاقے نوح میں مسلم کش فسادات کے بعد میونسپل اداروں نے تجاوازت کے نام پر مسلمانوں کی املاک کو بلڈوز کرنا شروع کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہریانہ میں نوح میونسپلٹی نے مسماری مہم جاری رکھی ہوئی جس کے دوران مختلف علاقوں میں اب تک 50 سے 60 تعمیرات مسمار کی جا ...
افغان وزیر دفاع ملا محمد یعقوب مجاہد نے کہا ہے کہ اگر کوئی امیر طالبان کے حکم کے بغیر جہاد کی نیت سے بیرونِ ملک جاتا ہے تو اسے جہاد کا نام دینا سراسر غلط فہمی ہے۔ افغان میڈیا کے مطابق ملا محمد یعقوب نے وزارت دفاع کے کمانڈروں اور مجاہدین سے خطاب میں کہا کہ امیر کے منع کرنے کے باو...
چین کو حساس فوجی مواد دینے کے الزام میں امریکی بحریہ کے دو اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اہلکار وین ہینگ ژا ئواور جن چا دی پر معلومات فراہمی کے عوض ہزاروں ڈالر کی بھاری رشوت لینے کا الزام ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ امریکی بحریہ کے اہلکاروں کی جانب ...
نائیجیریا کے عوام کی جانب سے پیٹرول پر دی گئی سبسڈی کو ختم کرنے اور اجرت میں اضافے کے مطالبے پر کی گئی ملک گیر ہڑتال کے پہلے روز سینکڑوں افراد نے نائجیریا کے بڑے شہروں میں احتجاجی مارچ کیا، جس میں بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق29 مئی کو اپنے عہدے کا ح...
بھارتی ریاست ہریانہ کے ضلع نوح میں بجرنگ دل اور وشوا ہندو پریشد کے جلوس کے دوران جھڑپیں دیکھنے میں آئیں جس دوران 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہریانہ فسادات نے گڑگاؤں اور گروگرام کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔ گڑگائوں میں جھڑپوں کے دوران مظاہرین نے متعدد گاڑی...
دنیا کے معمر ترین آدمی ہوزے پالینو گومز اپنی 128 ویں سالگرہ سے صرف چند روز قبل انتقال ہوگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہوزے پالینو گومز برازیل کے علاقے کورریگو ڈو کیفے میں اپنے گھر میں 127 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ وہ 1917 میں بننے والے اپنے میریج سرٹیفیکیٹ کے مطابق، 4 اگست 1895 ...
منی پور میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر بھارتی ادارہ برائے انسانی حقوق بھی پھٹ پڑا،نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن نے منی پور میں جاری خانہ جنگی، نسلی فسادات اور انسانی حقوق کی بگڑتی صورتحال پر مودی سرکار کو مورد الزام ٹھہرا دیا۔ نیشنل ہیومن رائٹس کمیٹی نے کہا کہ حکومت سے کاروائی...
امریکا نے بھارت میں2خواتین کو برہنہ گھمانے کے واقعہ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے واقعہ کو سفاکانہ اور خوفناک قرار دیا۔ واضح رہے کہ بھارتی ریاست منی پور میں دو ماہ قبل دو خواتین کو مبینہ زیادتی کے بعد سڑکوں پر برہنہ گھمایا گیا تھا۔ واقعہ کی وڈی...