... loading ...
عوام متحد رہے تو پاکستان کبھی ناکام نہیں ہوگا،ہماری آرمڈ فورسز نے دوبارہ ثابت کیا کہ ہماری سرحدیں محفوظ ہیں
قوم کی اصل طاقت ہتھیاروں میں نہیں بلکہ اس کے کردار میں ہوتی ہے، کیڈٹ کالج پٹارو میں تقریب سے خطاب
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کیڈٹ کالج پٹارو میں 63ویں سالانہ پیرنٹس ڈے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اس ممتاز تعلیمی ادارے کی روشن و پائیدار روایت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیڈٹ کالج پٹارو نے اپنے طلبہ کی کردار سازی، نظم و ضبط اور قیادت کی صلاحیتوں کو نکھارنے میں ناقابلِ فراموش اور فیصلہ کن کردار ادا کیا ہے۔ میڈیا سیل بلاول ہاس سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق، پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ کیڈٹ کالج پٹارو محض ایک تعلیمی ادارہ نہیں بلکہ ایسا مقام ہے جہاں نظم و ضبط شناخت بن جاتا ہے اور ذمہ داری فطرت کا حصہ۔ انہوں نے کیڈٹس کو ایک کٹھن اور باوقار سفر کی تکمیل پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ استقامت، ڈسپلین اور وابستگی نے انہیں دوسروں سے ممتاز کیا ہے۔ کیڈٹ کالج پٹارو کے ساتھ اپنے خاندان کے ذاتی تعلق کا حوالہ دیتے ہوئے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یہاں حاصل کی گئی تعلیم اور حوصلہ ان کے والد صدر مملکت آصف علی زرداری کے لیے نہ صرف اعلی ترین ریاستی مناصب کی ذمہ داریاں سرانجام دینے بلکہ سیاسی قیدو بند کے کٹھن ترین ادوار کا سامنا کرنے میں مددگار ثابت ہوئی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اس بات پر زور دیا کہ کسی قوم کی اصل طاقت صرف اس کے ہتھیاروں میں نہیں بلکہ اس کے کردار میں ہوتی ہے۔ انہوں نے کیڈٹس پر زور دیا کہ وہ شارٹ کٹس کے بجائے دیانت، ذاتی مفاد کے بجائے خدمت اور آسائش کے بجائے جرات کا انتخاب کریں۔ انہوں نے کہا کہ چاہے وردی میں ہوں یا سول زندگی میں، پاکستان کی خدمت ایک تاحیات عزم ہونی چاہیے۔ قومی چیلنجز کیحوالے سے بات کرتے ہوئے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان نے بارہا اپنی عزم و اتحاد کے ذریعے ملکی خودمختاری کا دفاع کیاہے، جس کی تازہ مثال مسلح افواج کا پیشہ ورانہ اور پرعزم ردِعمل ہے ۔ انہوں نے اسے عسکری کے ساتھ ساتھ اخلاقی کامیابی بھی قرار دیا۔ انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوے کہا کہ حال ہی میں ہماری مسلح افواج نے ایک بار پھر یہ فتح ثابت کی اور پیشہ ورانہ مہارت، بھرپور تیاری اور متحد کمانڈ کے ذریعے پاکستان نے اپنی خودمختاری کا دفاع کیا اور ایک واضح عسکری کامیابی حاصل کی۔ یہ کامیابی محض عسکری نہیں بلکہ اخلاقی بھی تھی، جس نے دنیا کو یاد دلایا کہ آزمائش کی گھڑی میں پاکستان مضبوط، منظم اور پرعزم کھڑا رہتا ہے۔ سندھ کے تاریخی کردار کو اجاگر کرتے ہوئے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کیڈٹ کالج پٹارو جیسے ادارے آج بھی اصولوں اور نظم و ضبط سے رہنمائی حاصل کرنے والی قیادت کی نشونما کر رہے ہیں۔ انہوں نے کیڈٹس کو مبارکباد دی اور ان سے اپیل کی کہ وہ عزت، انکساری اور غیر متزلزل عزم کے ساتھ پاکستان کی خدمت کریں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...