... loading ...
سندھ میں گرمی میں بھی گیس کا بحران ہے جس کے باعث صنعتوں کو گیس فراہمی بند کردی گئی ہے ۔ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق نان ایکسپورٹ صنعتوں کو گیس کی فراہمی آج سے غیر معینہ مدت کے لیے بند کردی گئی ہے ، جنرل انڈسٹریز کی کیپٹو پاور 50 فیصد بند کی گئی ہے ، کنڑ گیس فیلڈ میں مرمت کا کام جاری ہے ۔ دوسری جانب کراچی کے علاق...
وزیراعظم عمران خان کی جانب سے امریکی ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو کو سنسر کرنے کا معاملہ سامنے آنے پر پاکستان نے امریکی ٹی وی سے وضاحت مانگ لی ۔حکومتی ذرائع کے مطابق امریکی ٹی وی چینل نے وزیراعظم عمران خان کا انٹرویو سنسر کیا، انٹرویو میں بھارتی ہندوتوا سوچ کے بارے میں وزیراعظم ...
پینٹاگون نے انتباہ کیا ہے کہ طالبان کی کارروائیوں اور انہیں حاصل ہونے والے فوائد کے باعث افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کا عمل سست کیا جا سکتا ہے ۔ میڈیا سے گفتگو میں پینٹاگون کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے دی جانے والی ڈیڈ لائن برقرار رہے گی لیک...
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ میں انکشاف ہواہے کہ سینیٹر محسن عزیر کا نام سمگلروں کی لسٹ میں موجود ہے کسٹم نے ان کے گودام سے سمگلنگ کا سامان برآمد کیا تھا۔ منگل کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس سینیٹر طلحہ محمود کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا۔ذرائع کے مطابق ک...
سینیٹ میں اپوزیشن اراکین نے نے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی (پی کے میپ) کے سینئر رہنما اور سابق سینیٹر عثمان کاکڑ کے گھر میں زخمی ہونے کے بعد انتقال پر سوال اٹھاتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔پیر کو سینٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے جمعیت علمائے اسلام کے سینیٹر ...
پاکستان نے امریکہ کو فوجی اڈے فراہم کرنے سے دوٹوک الفاظ میں انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت پاکستان میں تخریب کاری کیلئے افغان سرزمین استعمال کررہا ہے امن کے حصول میں افغان فریقین کی ناکامی کا ذمہ دار پاکستان نہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور ترکی نے خطے میں امن کیلئے ...
سعودی عرب سے پاکستان کے لئے ڈیڑھ ارب ڈالر ادھار تیل کی سہولت یکم جولائی سے شروع ہونے کا امکان ہے ۔عالمی جریدہ فنانشل ٹائم کے مطابق پاکستان کو سعودی عرب کی جانب سے رواں برس ڈیڑھ ارب ڈالر کے ادھار تیل کی سہولت ملنے کا امکان ہے ۔سعودی عرب کی جانب سے نومبر 2018 میں پاکستان کو 3 ارب 2...
پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمیں اور سابق صدر آصف علی زرداری نے انکشاف کیا ہے کہ بینظیر بھٹو کو راولپنڈی جلسے میں شرکت سے منع کیا مگر وہ نہ مانیں۔بلاول ہائوس لاہور میں محترمہ بینظیر بھٹو کی 68ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب میں آصف زرداری نے کہا کہ انٹیلی جنس افسر نے جلسے کی رات ک...
سینیٹ میں بزرگ شہریوں کی بہبود اور وقار کا بل منظور کرلیا گیا، بزرگ شہریوں کی بہبود کے بل میں پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضا ربانی کی ترامیم شامل کرلی گئی ہیں۔وفاقی وزیر شیریں مزاری کی جانب سے پیش کئے گئے بل کے مطابق بزرگ افراد کے لیے دارالشفقت کے نام سے اولڈ ہومز قائم کیے جائیں گے ، ...
راولپنڈی کے بینظیر بھٹو ہسپتال میں خاتون نے بیک وقت چار بچوں کو جنم دیا ہے جس میں تین بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ہے ۔ تفصیلات کے مطابق فتح جھنگ کی رہائشی خاتون آمنہ بی بی نے بینظیر بھٹو جنرل ہسپتال میں پیر کے روز تین بیٹیوں ایک بیٹے کو جنم دیا، نارمل ڈلیوری کے بعد ماں اور بچوں کو و...
سپریم کورٹ آف پاکستان نے پاکستان پیپلزپارٹی کے مقامی رہنما کی جانب سے چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف تقریر کرنے پر نوٹس لے لیا ہے ،عدالت عظمیٰ کے جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بینچ (آج) سماعت کرے گا۔ تین رکنی بینچ میں جسٹس مظاہرعلی اکبر نقوی اور جسٹس منیب اختر شامل ہیں۔پ...
قومی ایئر لائن پی آئی اے کو کینیڈا کے لیے براہ راست پروازوں کی اجازت مل گئی ہے ۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق کووڈ19-کی وجہ سے پی آئی اے کی کینیڈا کے لیے پروازوں کوصرف کارگو تک محدود کردیا گیا تھا، تاہم کینیڈین حکام کی جانب سے دوبارہ براہ راست پروازوں کا عندیہ ملنے کے بعد قومی ایئر ل...
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی(نادرا)کے چیئرمین کی تنخواہ پر اعتراض کردیا۔ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے چیئرمین نادرا کی تنخواہ 20 ہزارڈالرکرنے کی سمری کابینہ کوبھجوائی تھی جس پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے چیئرمین نادرا کی تعیناتی کے بارے میں سیکرٹری داخلہ کو م...
پاکستان ریلوے کو مسافر کوچز کی شدید کمی کاسامنا ہے ،مسافرکوچز نہ ہونے کی وجہ سے مسافر گاڑیوں کی منسوخی معمول بن گئی،ملت و سرسید ایکسپریس کے حادثے کے بعد مسافر کوچزکی کمی کا معاملہ شدت اختیار کرگیا۔کوچز کی کمی کی وجہ سے لاہور کراچی کے درمیان چلنے والی ٹرینوں کومنسوخ کیاجارہاہے ،دی...
سپریم کورٹ آف پاکستان نے کراچی کے علاقے شاہراہ فیصل پر قائم نسلہ ٹاور کو فوری طور پر گرانے اور الاٹیز کو 3 ماہ کے اندر رقم واپس کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔سپریم کورٹ آف پاکستان نے چند روز قبل نسلہ ٹاور کو غیر قانونی قرار دیا دیتے ہوئے اسے گرانے کا حکم دیا تھا۔عدالت عظمی ک...
سندھ کورونا ٹاسک فورس نے پرائمری کلاسز 21 جون سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔سندھ کورونا ٹاسک فورس کے پرائمری کلاسز شروع کرنے کے فیصلے کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ اسکولوں میں پرائمری کلاسز 50 فیصد حاضری کے تحت ہوں گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق پرائمری...
بھار ت نے مسئلہ کشمیر پر 24 جون کو آل پارٹیز کانفرنس(اے پی سی) طلب کی ہے جس کی صدارت نریندر مودی کریں گے ۔بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کے تمام اہم سیاسی رہنمائوں کو اے پی سی میں شرکت کے دعوت نامے بھیج دیئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اے پی سی 24 جون کو ہ...
رمضان شوگر ملز نے ایف بی آر ٹیکس آڈٹ کا نوٹس لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔لاہور ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں رمضان شوگر ملز کی جانب سے چیئرمین ایف بی آر، چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر آڈٹ نے ب...
بلوچستان کے ضلع ژوب میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.7 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ اس کی گہرائی 10کلو میٹر بتائی گئی ہے ۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز ژوب سے 82 کلومیٹرشمال مشرق میں تھا۔یاد رہے کہ دو روز قبل اسلام آباد، پشاور، ایبٹ آباد...
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے افغانستان سے پیدل آنے اور جانے والوں پر پابندی لگادی، افغانستان کی سرحد پر تمام بارڈر ٹرمینلز گزشتہ روز سے بند کردئیے گئے ۔این سی او سی کے مطابق افغانستان میں کورونا کے زیادہ پھیلائو پر بارڈر ٹرمینلز بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اعلامی...
تربت میں ائیرپورٹ کی سکیورٹی پر مامور اہلکاروں پر دہشت گردوںکے حملے میں ایک اہلکار شہید ہوگیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشتگردوں نے اپنی بزدلانہ کارروائی میںتربت ائیرپورٹ کی سکیورٹی پر مامور پاک فوج کے اہلکاروں پر چھوٹے ہتھیاروںسے حملہ کیا جسکے نتیجے ...
اپوزیشن نے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے خلاف تحریک عدم اعتماد واپس لیلی، تحریک واپس لینے کی درخواست قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کروادی۔متحدہ اپوزیشن نے ڈپٹی اسپیکر کے خلاف عجلت میں قانون سازی کرنے پر تحریک عدم اعتماد جمع کروائی تھی۔اپوزیشن نے تحریک عدم اعتماد واپس لینے کی درخواست م...
قومی احتساب بیورو(نیب ) نے جعلی اکائونٹس کیس میں8 کروڑ 14 لاکھ روپے کے چیک سندھ حکومت،سمٹ بینک اور سندھ بینک کے نمائندوں کے حوالے کردیئے ۔نیب راولپنڈی نے سولراسٹریٹ لائٹس کی تنصیب میں بدعنوانی کیس میں4.95ملین روپے سندھ حکومت کے حوالے کئے ۔ پارک ویواسٹاک اینڈ کیپیٹل پرائیویٹ لمیٹڈ...
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، پشاور، ایبٹ آباد، مظفرآباد، بالاکوٹ، وادی نیلم اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی ہے ۔زلزلے کی وجہ سے بلند و بالا عمارات میں گھریلو و دفتری سامان لرزاٹھا اور لوگ ...