... loading ...
اینکر پرسن اور سیاستدان عامر لیاقت حسین کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کے لئے 6 رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے۔جوڈیشل میجسٹریٹ کراچی شرقی کی ہدایات کی روشنی میں سندھ پولیس سرجن نے عامر لیاقت حسین کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے 6 ارکان پر مشتمل میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔عامر لیاقت حسین کی قبر کشائی 23 جون کو ہو...
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے نیب قانون میں ترامیم کی مزاحمت کی ہدایت کی ہے ۔ پیر کو چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں نیب قانون میں ترامیم پر مفصل بریفنگ دی گئی ۔ اجلاس کے دوران پارٹی رہنماؤں کی جانب سے کالی پٹیاں باندھی گئیں۔اجلاس کے دوران ...
مہاجر قومی موومنٹ(پاکستان) کے چیئر مین آفاق احمد نے NA-240میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے والے مردوخواتین پولنگ ایجنڈ اور دیگر برادریوں کے وفود کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا ہے جس میں آفاق احمد نے تمام افراد کی کاوشوں کوسرہاتے ہوئے شکریہ ادا کیا جبکہ نادانستگی میں ہون...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے معاہدے کیے لیکن آخر میں اس پر عمل نہیں کیا۔ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ہم نے پچھلی حکومت کے کیے گئے معاہدے پر عمل درآمد کیا، آئی ایم ایف کی تمام شرائ...
وفاقی اردو یونیورسٹی گلشن اقبال کیمپس طلبہ تنظیموں میں کشیدگی کے باعث میدان جنگ کا منظر پیش کرنے لگی۔اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ دو طلبہ تنظیموں کے کارکنوں میں معمولی بات پر جھگڑا ہوا جس کے باعث ایک طالب علم زخمی ہوا جب کہ جامعہ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔یونیورسٹی حکام کے مطابق ج...
پاکستان کو معاشی بحران سے نکالنے کے لیے سعودی عرب ایک بار پھر میدان میں آگیا، برادر ملک کی نامور تجارتی کمپنیوں اور بزنس کونسل کا 30رکنی سرمایہ کاروں پر مشمل بڑا وفدآج پاکستان کا دورہ کریگا۔ سعودی سرمایہ کاروں کے اس تاریخی دورے کے دوران مختلف شعبوں میں تجارت کے حوالے سے اہم معا...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عدم اعتماد کے پیچھے مہنگائی کا جھوٹا بیانیہ بنایا گیا، سازش تھی یا مداخلت اس کی تحقیقات ہونی چاہیے۔سوشل میڈیا انفلوئنسرز سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ملک بھر میں مہنگائی کے خلاف احتجاج ک...
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ہم آن سائٹ دورے اور پاکستان کے گرے لسٹ سے نکلنے کے عمل کے کامیاب اور جلد اختتام کے منتظر ہیں۔ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان کی کامیاب تکمیل پر بیان دیتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ فیٹف کے پاکستان کی طرف سے 2018 اور 2021 کے ایکشن پلان کی تکمیل ...
وزیر اعظم نے شعبہ صحت کی بہتری کے لیے ملک گیر سی پی آر ٹریننگ کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے شعبہ صحت کی بہتری کے لیے ملک گیر سی پی آر ٹریننگ کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیرِ اعظم نے اس حوالے سے سربراہ اسٹریٹجک ریفارمز کو فوری اقدامات کی ہدایت کردی۔اس حوالے ...
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ایک مہینے میں درآمدی بل 100 فیصد بڑھ گیا، سات ارب ڈالرز کے ریزرو، ایک ارب کی ترسیلات اور 500 ملین ایکسپورٹ کم ہوگئی ہیں۔اپنے ٹویٹ میں شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ڈالر 210 روپے کا ہوگیا ہے، ایل این جی مہنگی خریدی گئی، آئی ایم ایف کے مع...
حکومت نے 4 ماہ کیلئے ایل این جی کارگو درآمد کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا۔حکومت نے این جی کارگو درآمد کرنے کے لئے عالمی نامور کمپنیوں سے بولیاں طلب کرلی ہے جبکہ دلچسپی رکھنے والی کمپنیاں 23 جون تک اپنی بولیاں جمع کراسکتی ہیں۔پاور ڈویڑن ذرائع کا کہنا ہے کہ ایل این جی کے چار کارگو جہ...
محکمہ لیبر سندھ کے ماتحت ادارے سیسی کے کمشنر رفیق قریشی نے قوائد کی دھجیاں اڑادیں، ڈپٹی چیف میڈیکل آفیسر کو غیر قانونی طور پر تنخواہ کے ساتھ 2 سال کی چھٹی دے دی، دیگر ملازمین میں شدید غصے کی لہر دوڑ ۔محکمہ لیبر سندھ کے ماتحت ادارے سندھ ایمپلائیز سوشل سیکیورٹی کے سکھر سرکل میں ڈپ...
کراچی ( رپورٹ: مسرور کھوڑو ) کراچی سول اسپتال میں انتظامیہ کی سنگین نااہلی کے باعث ادویات سمیت دیگر سہولیات کا فقدان ہو گیا ہے، آئی سی یو میں ایئرکنڈیشنز بند ہونے کی وجہ سے مریض گھر سے پنکھے کے آنے پر مجبور ہو گئے ہیں، مریضوں اور ورثا نے وزیر صحت عذرا پیچوہو سے نوٹس لے کر کاررو...
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹنگ سے متعلق الیکشن ترمیمی بل بغیر دستخط واپس کر دیا۔صدر ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹنگ کے معاملے سے ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے منسلک ہوں جبکہ تما...
ملک بھر میں ہونے والی بارشوں سے دریائوں میں پانی کے بہائو میں اضافہ ہوگیا جس سے آبی قلت کا شکار صوبوں میں پانی کا بحران ختم ہوجائے گا۔انڈس ریور سسٹم اتھارٹی(ارسا)ذرائع نے بتایاکہ حالیہ بارش سے دریائوں میں پانی کے بہائو میں اضافہ ہوا ہے، صوبہ سندھ میں پانی کا بحران چند دن میں ختم...
پاکستان میں لگژری اشیا کی درآمد پر پابندی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کے بعد اسمگلنگ بڑھنے کے خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔محکمہ کسٹمز کی جانب سے حکام کو الرٹ جاری کیا گیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہمسایہ ملک سے بلوچستان کے راستے اسمگلنگ بڑھنے کا خدشہ ہے۔ کسٹ...
پی ٹی آئی کی حکومت سے پہلے آئی ایم ایف کا قرضہ ایک سو ارب ڈالر تھا نااہلوںنے 900ارب ڈالر قرض لیا جیکب آباد(نیوز ڈیسک) جمعیت علماء اسلام کے سربراہ اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے صدر مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت سے پہلے آئی ایم ایف کا قرضہ ایک سو ارب ڈال...
پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ انشاء اللہ آئندہ حکومت پیپلز پارٹی کی ہو گی، پورا شیئر لیں گے، حکومت کرنے کا موقع ملا تو پاکستان کو 110ڈگری بدلوں گا۔سابق صدر نے لاہور میں بلاول ہاوس میں پیپلزپارٹی کے عہدیداروں اورکارکنوں سے ملاقات کی...
بھارت میں فوج میں 4 سال کیلئے بھرتی اسکیم ’اگنی پتھ’ کے خلاف پرتشدد احتجاج کئی ریاستوں تک پھیل گیا۔بھارتی حکومت کی جانب سے مسلح افواج میں بھرتی کیلئے اگنی پتھ اسکیم جاری کرنے کے بعد بھارت بھر میں احتجاج ہفتہ کو بھی جاری رہا اور 4 روز سے جاری احتجاج پرتشدد رنگ اختیار کرگیا ہے۔بھار...
رپورٹ شعیب مختار:بحریہ ٹاؤن کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا سابق حکومت کی جانب سے نیا پاکستان ہاؤسنگ اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے تحت کراچی میں 3ہزار اپارٹمنٹس کے تعمیراتی پراجیکٹ کی منظوری سے متعلق شفاف تحقیقات کروانے کا فیصلہ کر لیا گیا، آ ئندہ چند روز میں انکوائری ایف آ ئی اے کو سو...
مہنگائی اور بیروزگاری سے پریشان سے شہر قائد کی باہمت خاتون کیلئے سندھ حکومت میدان میں آگئی۔وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی نواب علی وسان نے کم عمر لڑکی علیشہ سے رابطہ کرلیا اور ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کروائی۔ انہوں نے کہا کہ بینظیر ہاؤسنگ اسکیم میں مکان بناکر دیں گے تاکہ بچی کا ...
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہم کسی صورت شہر میں امن کو خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے ایڈیشنل آئی جی کراچی جاویدعالم اوڈھو نے ملاقات کی جس میں مراد علی شاہ نے ایڈیشنل آئی جی سے کورنگی میں ضمنی انتخابات کے دوران فائرنگ کے واقعے او...
امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی نے این اے 240 کے نتائج کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ میں اہلیان کراچی اور کورنگی کا بے حد مشکور ہوں جنہوں نے تمام بوسیدہ سیاسی جماعتوں کو دفن کرکے تحریک لبیک پاکستان پر اعتماد کا اظہار کیا ۔حالت جیسے بھی سخت رہے گولیوں کی بچھاریں چلتی رہی پو...
پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ فتنہ خان کی جانب سے مہنگائی کے خلاف احتجاج کی کال دراصل انکے اپنے خلاف احتجاج ہے۔ان خیالات کااظہار مریم نواز شریف نے ہفتہ کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ مریم نوازکا کہنا تھا کہ آج ہمیں جن پہاڑ جیسے مسائل کا سامن...