... loading ...
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ کیس ختم پیسہ ہضم،آصف زرداری نے (ن) لیگ کوختم کردیا، مولانافضل الرحمان آئیں (ن) لیگ کے قل پڑھائیں، قوم نے غیرملکی سازش کوبلے سے پھینٹا ہے،آج عمران خان پاکستان نہیں عالم اسلام کی آوازہے، میں نے اتنی گھٹیا تھرڈ گریٹ حکومت کبھی نہیں دیکھی، اب کوئی حل نہیں شہباز شریف اسی ہفتے اسمبلی توڑیں، نگراں حکومت بنائی جائے اور الیکشن کا اعلان کیاجائے، پہلے ہی کہا تھا 15جولائی سے 30 اگست ملک کے اہم فیصلے ہو جائیں گے،رانا ثنااللہ نے میری تینوں بہنوں کے گھروں میں چھاپے مارے ، منشیات فروش وزیرداخلہ کو کوئی شخص سلیوٹ مارنا بھی پسند نہیں کرتا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ آپ کو لاہور میں بلے نے 3 جگہ مارا ہے، باوقار غیر جانبدار اور شفاف الیکشن سے عوام میں خوشی کے لہر ہے۔انہوںنے کہا کہ انہوںنے ایف آئی اے اور نیب میں اپنے بندے لگائے ،اینٹی کرپشن میں گریڈ20کا آدمی لگایاتاکہ عمران خان کے ساتھیوں کو تنگ کیا جائے، ان کے جلسوں میں کروڑوں روپے خرچ کئے گئے ، ان کے خلاف ایک پرچہ بتائیں جو میں نے بطور وزیرداخلہ کیا ہو۔لاہور میں ان کو سیاسی طورپر ذبح کردیا گیا ، شہباز شریف اب سی ڈی اے کا وزیراعظم رہ گیا ہے،شہبازشریف کی حکومت 2 ووٹ پر کھڑی ہے، اب اسمبلیاں توڑ دیں۔انہوںنے کہا کہ ماڈل ٹائون کے قاتل کے خلاف لاہورمیں رٹ پٹیشن دائرکی ،اوورسیز کو ووٹ کا حق دلانے کیلئے سپریم کورٹ جا رہا ہوں، اوورسیز میں 85 فیصدعمران خان کا ووٹر ہے۔معاشی صورتحال کے حوالے سے شیخ رشید نے کہاکہ 400 ٹیکسٹائل ملز بند ہوگئیں، ترسیلات زر کم ہوگئیں، پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کم ہورہے ہیں۔ملک میں مہنگائی کی شرح34فیصدبڑھ گئی ہے اور کوئی حل نہیں، شہبازشریف اسمبلیاں توڑیں،الیکشن کااعلان کریں۔ انہوںنے کہا کہ غیرملکی سازش ہوئی تو انہوںنے سمجھا عمران خان گھر چلا جائے گا، عمران خان ان سب کو گھر بھیج کر جائے گا۔کیس ختم پیسہ ہضم ،آصف زرداری نے (ن)لیگ کوختم کردیا، (ن)لیگ کا لکشمی چوک میں سیاسی جنازہ نکلا ہے ، مولانا فضل الرحمان آئیں (ن) لیگ کے قل پڑھائیں۔ عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں، پی ٹی آئی نے فیصلہ کرناہے اگرمجھ سے کوئی رائے مانگی گئی تودوں گا، میری چھوٹی سی جماعت ہے لیکن چٹان کی طرح عمران خان کے ساتھ کھڑاہوں۔
حکومت کی جانب سے بجٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کی کوششیں ، دونوں فریقین میںمذاکرات کا جاری ، ممکنہ خسارے کے ازالے کیلئے متبادل ریونیو اقدامات پر مشاورت حکومت کا فنانس بل میں شامل مختلف ٹیکس رعایتوں کی مکمل تفصیلات جاری کرنے سے گریز، تنخواہ دار طبقے کو دیے گئے ٹیکس ر...
میری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے بات ہوگئی ہے،صوبائی حکومت صرف 3 ماہ کا بجٹ پیپر پاس کرے گی، آئین کا آرٹیکل 125 اجازت دیتا ہے، آپ 3 ماہ کا بجٹ پیپر پیش کرسکتے ہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک حتمی بجٹ پیش نہیں ہوگا،30 جون تک بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو خیبر پختونخوا...
ملزمہ سادہ کوکین 20ہزار فی گرام جبکہ گولڈن اسٹف40ہزار فی گرام فروخت کرتی تھی مقدمے میں نامزد پانچ ملزمان مفرور قرار ،پولیس نے گرفتاری کیلئے کارروائیاں تیز کر دی کراچی میں منشیات فروشی کے مبینہ بڑے نیٹ ورک کی مرکزی ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف منشیات کے مقدمے کا عبوری...
منشیات کی ترسیل کے لیے انڈوں کے خول استعمال کیے جاتے تھے،ملزم شاہ فہد سہراب گوٹھ سے مختلف رائیڈرز کے ذریعے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا کراچی سائوتھ زون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے والے ایک اور مبینہ منظم نیٹ ورک کا سراغ لگانے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار...
رواں سال ڈبل ڈیکر اور جدید الیکٹرک بسوں کی بڑی تعداد کراچی پہنچ جائے گی،شرجیل میمن نئی ڈبل ڈیکر اور ماحول دوست ای وی بسیں مرحلہ وار مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی،گفتگو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی کے شہریوں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت کا ا...
ایک شخص کی وجہ سے ملکی تناؤ ہے تو اسے باہر نکالیں، مجھے کہا جاتا ہے آپ تو عمران خان کیخلاف تھے، مخالف جیل میں ہاتھ پاؤں بندھا پڑا ہو تو اس کیخلاف بات نہیں کرتے،سربراہ جے یو آئی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈروں کی تقریروں کو بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے، ہم نے کشمیریوں کی ماؤں بہنوں کی...
81ہزار ٹن خریداری ہدف سے کم، مقامی مارکیٹ اور پاسکو سے مزید گندم خریدنے کا فیصلہ ہاریوں کو مقررہ امدادی قیمت کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے،اجلاس میں تفصیلی جائزہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں محکمہ خوراک اور محکمہ زراعت کا مشترکہ اجلاس ...
عوام بخوبی جانتے ہیں کہ کس نے اسے بوری بند لاشوں کے تحفے دیے،سینئر صوبائی وزیر کراچی ملک کا معاشی حب اور سندھ کا دارالخلافہ ہے، خالد مقبول کے بیان پر سخت ردعمل سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا خالد مقبول صدیقی کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کراچی کے عوام بخوبی جانتے ہیں ...
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...