... loading ...
چکوال میں کلر کہار کے قریب باراتیوں کی بس کو پیش آنے والے حادثے کے 2 اور زخمی دم توڑ گئے، جس کے بعد حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 14 ہو گئی جبکہ 63 افراد زخمی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر چکوال نے بتایا ہے کہ شناخت کے بعد 6 خواتین سمیت 12 افراد کی میتیں ورثا کے حوالے کر دی گئی ہیں، جبکہ جاں بحق 2 افراد کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی...
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پیر کو لاہور ہائی کورٹ میں پیش ہونے کا فیصلہ کر لیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف نے چیئرمین عمران خان کی سکیورٹی کلیئرنس کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے بھی رجوع کرلیا۔ پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نے انتظامی جج عابد عزیز شیخ کو درخواست دے دی۔درخواست مو...
کراچی پولیس آفس پر حملے کا مقدمہ درج کر لیا گیا، مقدمہ ایس ایچ او صدر انسپکٹر خالد حسین میمن کی مدعیت میں سی ٹی ڈی سول لائنز تھانے میں درج کیا گیا۔ مقدمے میں کالعدم تحریک طالبان کے 3 ہلاک سمیت 5 دہشت گردوں کو نامزد کیا گیا، مقدمے میں قتل، اقدام قتل، دہشت گردی سمیت سنگین نوعیت کی ...
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پشاور دھماکے کے بعد ہم متحرک تھے مگر کوئی تھریٹ نہیں تھا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کراچی کے علاقے شارع فیصل پر واقع کراچی پولیس آفس (کے پی او) پہنچے اورحملے کا نشانہ بنی عمارت کا جائزہ لیا۔ ایک انٹرویو میں ڈپٹی انسپکٹر...
بم ڈسپوزل اسکواڈ (بی ڈی ایس) نے کراچی کے علاقے شارع فیصل پر واقع کراچی پولیس آفس پر دہشت گروں کے حملے کی رپورٹ مرتب کرلی۔ گزشتہ روز کراچی پولیس آفس پر دہشت گروں کے حملے میں دو پولیس اہل کاروں اور رینجرز اہلکار سمیت 4 افراد شہید جبکہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جوابی ...
کراچی پولیس آفس (کے پی او) پر حملے سے متعلق ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ حملے کے وقت تین چوکیوں میں سے کسی میں بھی کوئی اہلکار موجود نہیں تھا۔ ذرائع کے مطابق کراچی پولیس آفس سے ملحقہ پولیس لائن صدرکوارٹرز میں داخلے کا کوئی سکیورٹی گیٹ نہیں، پولیس لائن کے کوارٹرز میں پولیس ...
کراچی پولیس ہیڈ آفس پر دہشت گرد حملے سے چند گھنٹے قبل آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے سینٹرل پولیس آفس کے واچ ٹاور پر خود جا کر مورچے اور عقبی ایمرجنسی گیٹ کی سکیورٹی چیک کی اور ہدایات جاری کیں۔ سی پی او ذرائع کے مطابق آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع سندھ پولیس کے ہیڈ آفس کی مسجد میں ن...
کراچی پولیس آفس پر حملہ کرنے والے تینوں دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل ایسٹ مقدس حیدر نے بتایا کہ حملے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوئے، ایک دہشت گرد چوتھی منزل پر اور 2 چھت پر ہلاک ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ ہلاک دہشت گردوں میں سے ایک نے خود کو دھماکے س...
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے سابق صدر آصف علی زرداری پر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے قتل کی سازش کے الزام کے کیس میں سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے 2 مارچ کی تاریخ مقرر کر دی۔ شیخ رشید کی جانب سے آصف علی زرداری پر قتل کے الزام کے کیس کی سم...
سپریم کورٹ نے پولیس افسران کے سیاسی بنیادوں پر تبادلوں کا کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 23 فروری کو کیس کی سماعت کرے گا۔ جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس اطہر من اللہ سپریم کورٹ کے اس 3 رکنی بینچ کا حصہ ہوں گے۔ سپریم کورٹ...
چیف الیکشن کمشنر ڈاکٹر سکندر سلطان راجہ سابق سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کے تبادلہ کیس میں سپریم کورٹ کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔ جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے گزشتہ روز چیف الیکشن کمشنر کو جمعہ کے روزسماعت میں دوبارہ پیش...
سپریم کورٹ نے سابق کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) لاہور غلام محمود ڈوگر کے تبادلے کا حکم معطل کر دیا۔ جمعہ کو سی سی پی او غلام محمود ڈوگر تبادلہ کیس کی سماعت عدالت عظمی کے جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل تین رکنی بینچ نے...
سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے خلاف فوری تحقیقات کے لیے صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو خط لکھ دیا۔ عمران خان نے جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے حلف کی خلاف ورزیوں کی تفصیلات ارسال کرتے ہوئے صدر مملکت سے مطالبہ کیا ک...
پاکستان تحریکِ انصاف کراچی کے صدر بلال غفار کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ آفتاب صدیقی پی ٹی آئی کراچی کے نئے صدر نامزد کیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق دوسرے مرحلے میں سندھ کے صدر کو بھی تبدیل کر دیا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ پی ٹی آئی کراچی کی تنظیم میں رد و بدل کی...
وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ میں تباہ کن زلزلے سے ہونے والے قیمتوں جانوں کے نقصان پر بذات خود تعزیت کرنے کے لیے 2 روزہ دورے پر روانہ ہو گئے۔ وزیراعظم ہاؤس سے جاری کردہ بیان کے مطابق لاہور کے ہوائی اڈے پر پاکستان میں ترکیہ کے سفیر مہمت پاچاجی اور قونصل جنرل امیر اوزبے نے وزیراعظم کو ...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق صدر آصف علی زرداری پر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے مبینہ قتل کی سازش کے الزام کے کیس میں درخواست ضمانت منظور کر لی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی کے روبرو سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی درخواست ضمانت پر سماعت کا آغاز ہوا تو وکیل...
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافے کے حکومتی فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ لاہور ہائی کورٹ میں درخواست شہری منیر احمد نے اظہر صدیق کی وساطت سے دائر کی ہے، درخواست میں وزارت پیٹرولیم اور اوگرا سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ پیٹرولی...
سوات، لوئر دیر اور ان کے مضافات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.3 جبکہ گہرائی 30 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی اور زلزلے کا مرکز مالاکنڈ ڈویژن میں تھا۔ لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے، خوف وہراس پھیل...
خیبر پختونخوا کے تین بڑے ہسپتالوں میں 88 کروڑ روپے سے زائد کی بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ آڈیٹر جنرل کی جانب سے ہسپتالوں میں بے قاعدگیوں کے حوالہ سے رپورٹ جاری کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق صحت انصاف کارڈ کی مد میں بھی کروڑوں روپے کی بے قاعدگیاں کی گئی ہیں جن تین ہسپتالوں میں کروڑو...
خیبر پختونخوا اسمبلی کے بروقت انتخابات کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کی درخواست پر پشاور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن اور گورنر سے تحریری جواب طلب کرتے ہوئے سماعت جمعرات تک ملتوی کر دی۔ منگل کو پشاور ہائی کورٹ میں کے پی اسمبلی کے بروقت انتخابات کے لیے پی ٹی آئی کی درخواست کی سماع...
سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ کیا نیب کے دائرہ اختیار سے نکلنے والے مقدمات ختم ہوگئے؟ نئے نیب قانون میں کچھ کوتاہیاں ہیں جسے ہم دیکھ رہے ہیں۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے فاضل بینچ نے کرپشن کے ملزم نواب خان کی ضمانت م...
شمالی وزیرستان میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی) کی ٹیم پر دہشت گردوں کے حملے میں زیر حراست 3 ملزمان ہلاک ہو گئے، سی ٹی ڈی کی جوابی فائرنگ سے کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گرد بھی مارے گئے۔ ترجمان محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) خیبر پختونخوا کے مطابق پیر اور منگل کی درمیانی رات...
لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو اردو کو بطور سرکاری زبان نافذ کرنے کا حکم دیتے ہوئے ایک ماہ میں عمل درآمد رپورٹ طلب کر لی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس رضا قریشی نے شریف نظامی سمیت دیگر کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزاروں کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ اعلی عدلیہ نے اردو...
اسلام آباد کی عدالت نے خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس میں عمران خان کے وارنٹ گرفتاری کی پراسیکیوٹر کی استدعا مسترد کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔ پیر کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں عمران خان کی جانب سے خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس ...