... loading ...
سپریم کورٹ آف پاکستان نے آڈیو لیکس کمیشن کیس پر سابقہ حکومت کے بینچ پر اعتراضات مسترد کر دیے۔ جمعہ کو عدالتِ عظمی کے جج جسٹس اعجازالاحسن نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے ججز پر اعتراض عدلیہ پر حملہ قرار دے دیا۔ سپریم کورٹ نے 3 ججز پر سابقہ حکومت کے اعتراض کی متفرق درخواست خارج کر دی۔ عدالت نے قرار دیا کہ اٹھائے گئے اعتراضات ع...
ملک بھر میں نواسہ رسول حضرت امام حسین کے چہلم کے موقع پر سکیورٹی ہائی الرٹ رہی ۔ لاہور، کراچی ، پشاور، کوئٹہ سمیت چھوٹے بڑے شہروں میں روایتی جلوس اور تعزیے برآمد ہوئے اور اس دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے سکیورٹی ہائی الرٹ رہی، جلوسوں کی گزرگاہوں کو کنٹینرز لگا کر س...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصا ف کے مرکزی صدر چوہدری پرویز الہٰی کی رہائی کے بعد پھر گرفتاری پر دائر توہین عدالت کی درخواست خارج کردی۔جمعرات کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے رہائی کے بعد چوہدری پرویز الہٰی کی دوبارہ گرفتاری پر توہین عدالت کی درخواس...
توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی گئی۔ جمعرات کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے کی۔ بشریٰ بی بی وکلا سلمان صفدر، انتظار پنجوتھا اور نعیم ...
ملک بھر میں 7 ستمبر کو یوم تحفظ ختم نبوت مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے گا. تفصیلات کے مطابق تمام مساجد و مدارس میں علما اور خطباء عقیدہ ختم نبوت پر روشنی ڈالیں گے اور تحریک ختم نبوت میں جدوجہد کرنے والے اکابرین کی زندگی اور جدوجہد سے آگاہ کریں گے۔
خادم حسین رند کو ایڈیشنل آئی جی کراچی تعینات کر دیا گیا، خادم حسین رند کو جاوید اختر اوڈھو کی جگہ تعینات کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نگران صوبائی حکومت نے سندھ میں تقرریاں و تبادلے کردیے اور خادم حسین رند کو ایڈیشنل آئی جی کراچی تعینات کر دیا گیا۔ اس حوالے سے چیف سیکریٹری سندھ ن...
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے دو یونین کمیٹیوں سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کر لیا۔ وہ گزری یوسی نمبر 13 اور ماڑی پور یوسی 3 سے الیکشن لڑیں گے۔مرتضیٰ وہاب کے الیکشن کیلیے دونوں یونین کمیٹیوں کے چیئرمین کرم اللہ وقاصی اور سیف اللہ مستعفی ہوگئے۔ علاوہ ازیں ڈپٹی میئر کراچی سلمان مراد نے ضلع ...
لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب کو اینکر پرسن عمران ریاض کو بازیاب کرنے کے لیے 13 دنوں کی مہلت دے دی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی نے عمران ریاض کی بازیابی کیلئے ان کے والد کی درخواست پر سماعت کی۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ عمران ریاض کی بازیابی میں کافی مثبت پیش رفت ہوئی، آ...
لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے صدر پرویز الہٰی کی حبس بے جا میں رکھنے کی درخواست غیرموثر ہونے پر نمٹا دی۔ عدالت نے کہا کہ افسران کے خلاف توہین عدالت کی درخواست الگ سے جاری رہے گی، پرویز الہٰی کو کسی بھی کیس میں گرفتار اور نظربند کرنے سے روکا، اسلام آباد پولیس نے پرویز ...
پولیس کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد مظاہرین نے مغویوں کی بازیابی کیلئے سندھ پنجاب اور بلوچستان بارڈر کے مقام پر 4 روز سے جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ مظاہرین سے ڈی آئی جی لاڑکانہ عبدالحمید کھوسہ اور ایس ایس پی کشمور امجد احمد شیخ نے مذاکرات کیے جس کے بعد ہندو پنچایت ...
یوم دفاع پاکستان کے موقع پر کراچی میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی ،کراچی میں مزار قائد پر گارڈز تبدیلی کی تقریب کے مہمان خصوصی پی اے ایف اصغرخان اکیڈمی کے ائیرآفیسرکمانڈنگ ائیروائس مارشل غضنفر لطیف تھے،پاک فضائیہ کے ک...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی صداقت عباسی کی مبینہ گمشدگی پر آئی جی اسلام آباد پولیس سے ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کرلی۔منگل کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے صداقت عباسی کے مبینہ گمشدگی کے خلاف درخواست پرسماعت کی۔اس موقع پر ایس ایس ...
سپریم کورٹ نے پرویز مشرف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی درخواست خارج کردی۔ منگل کو جسٹس مظاہرعلی نقوی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے پرویز مشرف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی درخواست کی سماعت کی۔ جسٹس مظاہر نقوی نے پوچھا کہ کیا یہ درخواست غیر موثر نہیں ہوگئی۔...
لاہور ہائیکورٹ نے چیف کمشنر اسلام آباد اور پولیس کو بدھ کو پرویز الہٰی کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امجد رفیق کے حکم کے باوجود پولیس نے لاہور سے پرویز الہٰی کو گرفتار کیا تھا جس پر جسٹس امجد نے برہمی کااظہار کرتے ہوئے سیشن جج اٹک کو حکم دیا تھا کہ وہ پرویز ...
جماعت اسلامی کی جانب سے بجلی کی بلوں کی قمیتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کے بعد کراچی میں سرکاری مدعیت میں 2 مقدمے درج کر لیے گئے ہیں۔ ایک مقدمہ اسٹیل ٹاؤن تھانے میں دوسرا مقدمہ شاہ لطیف ٹاؤن تھانے میں درج کیا گیا ہے۔ ایک مقدمہ نیشنل ہائی وے پرعبدللہ گوٹھ کے نزدیک احتجاج کرنے والے...
سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت نہ ہوسکی، جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین کی رخصت کے باعث سماعت سات ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔ چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں ضمانت کا معاملہ لٹک گیا۔ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت خصو...
گوادر میں پاک بحریہ کا ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا۔ 2 افسران اورایک جوان شہید ہوگئے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق گوادر میں پاک بحریہ کا ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کے دوران حادثے کا شکار ہوگیا، حادثے کے نتیجے میں پاک بحریہ کے 2 افسران اور ایک جوان شہید ہو گئے۔ ترج...
نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہاہے کہ گلگت بلتستان میں پاک فوج کی تعیناتی کے حوالے سے میڈیا میں زیر گردش خبریں اور قیاس آرائیاں مکمل طور پر بے بنیاد ہیں۔ اپنے بیان میں مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ محکمہ داخلہ گلگت بلتستان کی جانب سے جاری بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ گلگت ب...
چیئرمین پی ٹی آئی نے جیل سے پیغام میں کہا ہے کہ تمام سیاسی پارٹیوں اور اداروں کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہوں۔ چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد لیگل ٹیم نے اٹک جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی تندرست اور مکمل فٹ ہیں، بیرسٹر شعیب شاہین کے مطابق چیئرم...
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم سرکل نے کارروائیوں کے دوران مقدس ترین ہستیوں اور قرآن پاک کی شان میں گستاخیوں پر مبنی ویب سائٹس چلانے والے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملعون ملزمان کی گرفتاریاں کراچی کے مختلف علاقوں سے عمل میں لائی گئی ہیں، ملزمان اللّٰہ تعالیٰ،...
اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری کی ضمانت منظور کر لی۔ اے ٹی سی جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے ایمان مزاری کی 10 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔واضح رہے کہ ایمان مزاری کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں دہشت گردی دفعات ...
سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر سماعت 4 ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔ ذرائع کے مطابق جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر ان کیمرہ سماعت ہوئی۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلاء کی جانب سے درخواست ضمانت پر دلائل سننے کی ...
سابق وزیر اعلیٰ پنجاب و تحریک انصاف کے صدر چودھری پرویز الہٰی کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا، لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت ملنے کے بعد پرویز الہٰی کو پولیس افسران سکیورٹی حصار میں گھر چھوڑنے جارہے تھے کہ گھر کے قریب کینال روڈ پر مبینہ طور پر اسلام آباد پولیس کے سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکا...
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل اور اقوامِ متحدہ مسئلہ کشمیر حل کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں،عالمی امن کی بحالی میں اقوام متحدہ کا کردار لائق تحسین ہے، اقوام متحدہ امن مشن کو اس قابل بنائے کہ وہ امن مشن پر مامور جوانوں کے تحفظ اور سکیو رٹی کو یقینی ب...