... loading ...
تحریک انصاف نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے انتخابات کی تاریخ کے فوری اعلان کا مطالبہ کر دیا۔ اس حوالے سے مرکزی سیکریٹری جنرل عمر ایوب خان نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے نام ایک خط تحریر کیا ہے جس میں کہا گیا کہ دستور کا آرٹیکل 48(5)صدر کی جانب سے قومی اسمبلی کی تحلیل کی صورت میں صدر مملکت کو انتخابات کے انعقاد کیلئے ...
چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور سابق معاون خصوصی زلفی بخاری کی آڈیو لیک کے خلافک سابق خاتون اول نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ سردار لطیف کھوسہ کی وساطت سے دائر درخواست میں پیمرا کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔ بشریٰ بی بی کی درخواست کے ساتھ میاں نجم الثاقب کیس میں جس...
قومی احتساب بیورو (نیب) کے ڈپٹی چیئرمین ظاہر شاہ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ ذرائع کے مطابق استعفیٰ دینے کے بعد ظاہر شاہ چیئرمین نیب سے الوداعی ملاقات کر کے چلے گئے۔ ذرائع نے بتایا کہ ظاہر شاہ نے اپنے استعفے کی تصدیق کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ ڈپٹی چیئرمین ظاہر شاہ کے اپنے عہدے...
انسداد دہشت گردی عدالت نے پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما علی وزیرکی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے تھانہ بھارہ کہو فراڈ کیس کی سماعت کی۔ علی وزیر کی جانب سے وکیل عطاءاللہ کنڈی عدالت میں پیش ہوئے، ...
آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے بات کرانے کا حکم دیتے ہوئے 15 ستمبر تک عمل درآمد رپورٹ طلب کرلی۔ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت کی خصوصی عدالت کے جج ابولحسنات ذوالقرنین نے سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے دائر توہین عدالت ک...
لاہور ہائی کورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کے دوران ریمارکس دیے ہیں کہ آئی جی اسلام آباد کو کسی دوسرے طریقے سے بلانا مناسب نہیں لگے گا۔ اللہ نے کسی کو عزت دی ہے تو اسے برقرار رکھے۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کو گھر بحفاظت نہ پہنچانے کے خلاف قیصرہ الہٰی کی جانب سے دا...
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا ہے کہ فروری 2023 میں سپریم کورٹ کے سامنے کئی آئینی مقدمات آئے، آئینی ایشوز میں الجھا کر عدالت کا امتحان لیا گیا۔ چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے نئے عدالتی سال کے آغاز کے موقع پر فل کورٹ ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بطور چیف جس...
لنڈی کوتل میں طورخم سرحدی گزرگاہ چھٹے روز بھی بند رہی ۔ تجارتی سرگرمیوں سمیت ہر قسم کی آمدورفت معطل رہی۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق طورخم سرحد کی دونوں جانب ہزاروں گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں۔ تاجروں نے مطالبہ کیا کہ تازہ پھل اور سبزیوں سے لدی گاڑیوں کو بارڈر پار کرنے کی اجازت دی جائے۔
سندھ ہائی کورٹ نے سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس میں ایم کیو ایم بلدیہ کے سیکٹر انچارج زبیر چریا اورعبدالرحمان بھولا کی سزائے موت کے خلاف اپیلیں مسترد کر دیں۔ سندھ ہائی کورٹ نے سانحہ بلدیہ فیکٹری کے مجرموں کو سزا دینے کے خلاف اپیلوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے عبدالرحمان بھولا اور ...
ضلع چترال کے علاقے ارسون میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 7 دہشت گرد ہلاک اور چھ زخمی ہو گئے۔ اتوار کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو موثر انداز میں نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 7 دہشت گرد ہلاک جبکہ...
ڈالر کی بڑھتی قیمت و پاکستانی روپے کی بے قدری پر قابو پانے کے لیے وفاقی حکومت کی ہدایات پر ایف آئی اے نے کرنسی ایکسچینج کا غیرقانونی کاروبار کرنے والوں سمیت ہنڈی حوالہ اور ڈالر ذخیرہ کرکے مصنوعی قلت پیدا کرنے والے عناصر کے خلاف گھیرا مزید تنگ کر دیا ہے۔ حکام کے مطابق رواں سال جنو...
پاکستان میں 722 کرنسی ڈیلر حوالہ ہنڈی کے کاروبار میں ملوث ہیں، انٹیلی جنس بیورو نے اسمگلنگ کے حوالے سے رپورٹ وزیرِ اعظم ہاؤس میں جمع کرا دی ہے۔ ذرائع کے مطابق اسمگلنگ پر وزیرِ اعظم ہاؤس میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں ایرانی تیل اور حوالہ ہنڈی کے کاروبار کی تفصیلات ہیں۔ رپورٹ میں کہا...
پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے اسمگلرز کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کر دیا گیا اس ضمن میں قلعہ عبداللّٰہ میں منشیات کے خلاف ایف سی بلوچستان نارتھ اور دیگر اداروں نے مشترکہ آپریشن کے دور ان 42 اہداف پر کارروائی کرتے ہوئے 6 ٹن ایفیڈرین تلف، 48 منشیات کے کمپاؤنڈز ...
ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی سے 6 مقامی فٹبال کھلاڑیوں کے اغوا کے معاملے پر وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ مغویوں کی بازیابی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ اپنے بیان میں وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ گزشتہ روز ہی تمام سیکورٹی اداروں کو بازیابی کے لئے اق...
حکومت گلگت بلتستان نے صوبے سے باہر گندم کی ترسیل پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ اس اقدام کا مقصد گلگت بلتستان کے عوام کو سبسڈی کی مد میں فراہم کیے جانے والے گندم کی شفاف تقسیم یقینی بنانا اور اسمگلنگ کے ذریعے گندم کا بحران پیدا کرنے والے عناصر کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لانا ...
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال اپنی 65 سالہ آئینی مدت ملازمت مکمل کرنے کے بعد 16 ستمبر ہفتہ کے روز اپنے عہدے سے ریٹائر ہو جائیں گے۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے دو فروری 2022 کو سابق چیف جسٹس گلزار احمد خان کی ریٹائرمنٹ کے بعد 3 فروری 2022 کو پاکستان کے 28 ویں چیف جسٹس کے ...
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ گھر کے معاملات پر آصف علی زرداری کی باتوں کا پابند ہوں لیکن سیاسی اور آئینی معاملات پر کارکنوں اور پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے فیصلوں کا پابند ہوں، کیئرٹیکرز جب چیئر ٹیکرز بنے تو ہمیں اعتراض ہوگا، آج کے معاشی حال...
گلگت بلتستان کے حلقہ جی بی ایل اے 13 استور 1کی نشست پر ہونے والے ضمنی انتخاب کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے محمد خورشید خان نے 994 ووٹوں کی برتری سے میدان مارلیا۔ تمام 56 پولنگ اسٹیشنز کا غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ موصول ہوگیا ہے جس کے مطا...
بجلی و گیس چوروں کے بعد ٹیکس چوروں کی شامت آ گئی۔ ایف بی آر نے ٹیکس چوروں کے خلاف ملک گیر آپریشن کا فیصلہ کرلیا۔ پہلے مرحلے میں 11 ہزار افراد کی فہرست تیار کرلی گئی۔ ذرائع ایف بی آر کے مطابق ٹیکس چور اب قانون کے شکنجے سے بچ نہیں پائیں گے۔ پہلے مرحلے میں کراچی اورلاہور سمیت بڑے شہ...
نامزد چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے اپنی حلف برداری کے بعد ساتھی ججز کو عشائیے کی دعوت دے دی۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے عشائیے کی دعوت 17 ستمبر کے لیے دی گئی، تمام ججز کو باضابطہ دعوت نامے موصول ہو گئے۔ موجودہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کو بھی عشائیے میں مدعو کیا گیا۔...
چیئرمین پی ٹی آئی نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ترمیمی ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔ پی ٹی آئی نے آفیشل سکریٹ ایکٹ، آرمی ترمیمی ایکٹ کے خلاف سپریم کورٹ میں ایڈوکیٹ شعیب شاہین کے ذریعے آئین کے آرٹیکل 184 کی شق تین کے تحت درخواست دائر کی۔ درخواست میں صدر مملکت، وفاق اور قومی ا...
لاہور ہائیکورٹ نے خدیجہ شاہ سمیت دیگر کی ضمانتوں پر تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ خدیجہ شاہ سمیت دیگرکی ضمانتوں پر تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے ملزمان کو ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ تحریری فیصلہ جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے جاری کیا ہے، ملزمان جناح ہاس س...
پراسیکیوٹر جنرل نیب جسٹس (ر) سید اصغر حیدر نے استعفیٰ دے دیا۔ پراسیکیوٹر جنرل نیب نے اپنا استعفیٰ منظوری کے لیے چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد بٹ کو بھجوادیا ہے۔ پراسیکیوٹر جنرل نیب نے ذاتی وجوہات کی بنیاد پر پر استعفیٰ دیا ہے۔ پراسیکیوٹر جنرل نیب سید اصغر حیدر کی مدت مل...
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری ہفتہ کو اپنے مختصر دورے پر بدین پہنچیں گے۔ بدین پہنچنے پر پیپلزپارٹی کی جانب سے ڈی سی چوک پر بھرپور استقبال کے اعلان کے بعد تیاریاں جاری ہیں. بدین پہنچنے سے قبل بلاول بھٹو زرداری سجاول میں بھی استقبالیہ اجتماع س...