... loading ...
اس کا ذمہ دار عاصم منیر ہو گا،ہمیں صبح کال آئی آپ کہیں تو قاسم زمان کو ملاقات کیلئے بھیج دیں ، ہم نے کہا ڈاکٹر کو بھیجنا چاہتے ہیں، کسی سرکاری بندے پر یقین نہیں کرینگے، ڈاکٹر برکی کو بھیجنے سے منع کردیا
بانی پی ٹی آئی کا پیغام ملا میری بہنوں کو کہو میرے لیے آواز اٹھائیں، میری آنکھ ٹھیک نہیں ہے، ڈاکٹر فیصل اور ڈاکٹرعاصم کی مجھ تک رسائی دلوائی جائے، وہ کہہ رہے ہیں میرا بلڈ ٹیسٹ انہیں دکھایا جائے
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی بہن ڈاکٹر عظمیٰ خان نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے آخری ملاقات میں مجھے کہا تھا کہ یہ لوگ مجھے مار دیں گے اور یہ لوگ ایسا کام کر سکتے ہیں۔ڈاکٹر عظمیٰ خان نے اپنی بہن علیمہ خان کے ہمرا ہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں صبح کال آئی اور کہا کہ آپ کہیں تو قاسم زمان کو ملاقات کے لیے بھیج دیں گے، ہم نے کہا کہ ہم ڈاکٹر کو بھیجنا چاہتے ہیں، ہم کسی سرکاری بندے پر یقین نہیں کریں گے اور ہم نے کہا کہ ڈاکٹر برکی کو بھیج دیں لیکن انہوں نے کہا کہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم صرف اس کو بھیجیں گے جو ہمارا اعتبار والا ڈاکٹر ہو گا، ہم نے کہا کہ چلیں ڈاکٹر عاصم کو بھیج دیں، جو رپورٹ آئی ہے پبلک ہوئی ہے وہ ایک مذاق ہے، اس کے دن صرف کلینکل ایگزامینیشن ہے، ڈایگنوسز نہیں ہے۔ڈاکٹر عظمیٰ نے کہا کہ مجھے کسی چیز کا یقین نہیں ہے، وہ کسی وجوہات کی بنا پر ہوتا ہے، ایک رپورٹ میں ٹریٹمنٹ پلان بھی نہیں لکھا ہوا، آپ نے نان میڈیکل لوگوں کو بلا لیا، ہمیں جس چیز کی فکر تھی وہی ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں پوری دنیا سے ڈاکٹروں کے پیغامات آئے کہ یہ کیا لکھا ہے، اتنے عرصے سے ان کی بات سن رہیہیں وہ جھوٹ بولتے ہیں بس، جو انجکشن لگایا ہے اس سے فوراً ٹھیک تھوڑی ہو جائے گا، ایک انجکشن سے نظر ٹھیک ہو گئی، یہ کوئی جادو تھا۔انہوں نے کہا کہ اس کی مانیٹرنگ ہوتی ہے، کیا انجکشن لگایا، زہر کا لگایا؟ یہ لوگ یہ کام کر سکتے ہیں، اگر سب کچھ ایسا ہی ہے جیسا یہ بتا رہے ہیں تو پھر ہمیں ملنے کیوں نہیں دیتے، ان کو ڈر کس بات کا ہے۔ڈاکٹر عظمیٰ خان نے کہا کہ آخری ملاقات میں بانی نے مجھے ایک بات کہی تھی، میں نے کرنی نہیں تھی، بانی چئیرمین نے کہا کہ یہ لوگ مجھے مار دیں گے اور اس کا ذمہ دار عاصم منیر ہو گا۔انہوں نے کہا کہ اگر یہ ایسا کچھ کریں گے تو ہم ان کی نسلیں تباہ کر دیں گے، ہم ضرور نکلیں گے۔علیمہ خان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمیں چکری پر روک لیا گیا، چار سوا چار بجے تک ہمیں روکا گیا اور آج ہمارا پریس کانفرنس کرنا ضروری تھا، بانی چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جو حالت بنی ہوئی ہے اس پر بات کرنی تھی۔انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کے ذریعے ہمیں پیغام ملا کہ بانی چئیرمین کہ رہے ہیں میری آنکھ ٹھیک نہیں ہے لہٰذا ڈاکٹر فیصل اور ڈاکٹر عاصم کی مجھ تک رسائی دلوائی جائے، وہ کہہ رہے ہیں کہ میرا بلڈ ٹیسٹ انہیں دکھایا جائے۔علیمہ خان نے کہا کہ میں کبھی کسی پر بات نہیں کرتی۔انہوں نے کہا کہ کیا آپ کا خیال ہے کہ ہمیں جیل پر اعتبار کرنا چاہیے، جب ہمیں سلمان صفدر نے تفصیلات بتائی تھیں تو ہم جیل گئے تھے، ڈاکٹر عظمیٰ تو فوراً پیچھے پڑ جاتی ہیں اگر عمران خان کو تھوڑی سی بھی کھانسی آئے، اگر ایک انسان خود کہہ رہے ہے تو سوچیں اس کی حالت کیا ہو گی۔ان کا کہنا تھا کہ بانی چئیرمین نے کہا کہ میں دو ہفتوں تک کہتا رہا کہ مجھے نظر نہیں آرہا، سپرنٹنڈنٹ سے پوچھا جائے کہ اتنے کیمرے لگے ہونے کے باوجود انہیں پتا نہیں چل رہا تھا کہ بانی کو نظر نہیں آرہا، اس کو بانی چئیرمین پی ٹی آئی کہہ رہے ہیں کریمنل نگلیجنس، ہم کہ رہے ہیں کرمنل ایکٹ ہے۔علیمہ خان نے کہا کہ ڈاکٹروں نے کہا تھا کہ سب سے اچھی جگہ شفا انٹرنیشل اسپتال اسلام آباد ہے، عمران خان کے ذاتی ڈاکٹر ساتھ ہوں اور فیملی ارکان ہوں، ہمیں پیغام دیا گیا کہ وہ تیار ہیں کہ شفا انٹرنیشل اسپتال میں علاج کروا دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کنفوژن یہ ہوگئی کہ راولپنڈی والا نہیں اسلام آباد والا، کہا گیا کہ کسی بہن کو بانی چئیرمین سے ملاقات نہیں کرنے دی جائے گی تو ہم نے فورا ڈاکٹر برکی کا نام دیا، ہم ان کے ساتھ تعاون کرتے رہے، انہوں نے کہا کہ ہمیں ڈاکٹر برکی بھی قبول نہیں ہے اور کہا کہ جیل انتظامیہ کہہ رہی ہے قاسم زمان کو بھیج دیں۔ان کا کہنا تھا کہ اس پر ہم نے کہا کہ وہ کیوں وہ تو ڈاکٹر بھی نہیں ہے، محسن نقوی نے سری لنکا جانے سے پہلے کہا کہ شفا انٹرنیشنل اسپتال میں علاج ہو گا، یہ پیغام وہ ہے جو ہمیں دیا گیا، بانی چئیرمین کے ذاتی معالج اور ایک فیملی ممبر کو بھیجا جائے، یہ کون ہوتے ہیں بتانے والے کہ کون جائے گا۔علمیہ خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کہا کہ بہنیں قبول نہیں ہے ہم نے بہنوں کو لسٹ سے نکال دیا اور ہمیں اچانک پتا چلتا ہے کہ جیل میں ٹیم چلی گئی ہے، میڈیا ہی ہمیں بتا رہا تھا کہ بانی چئیرمین کو کہاں لے کر جا رہے ہیں، ہمیں کیا پتا تھا کہ سچ میں ایک ٹیم اڈیالہ بھیج دی گئی ہے اور شفا انٹرنیشنل کی کمٹنٹ پوری نہیں کی گئی اور ہمارے ڈاکٹروں کا انکار ہوگیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...