... loading ...
سابق صدر مملکت و پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے سربراہ آصف علی زرداری لاہور پہنچ گئے ۔آصف علی زرداری خصوصی طیارے سے اسلام آباد سے لاہور پہنچے ۔ ذرائع یک مطابق آصف زرداری لاہور میں دو روز قیام کریں گے اور انہوںنے پارٹی کی مرکزی قیادت کو بھی لاہور طلب کر لیا ہے ۔آصف زرداری اورپارٹی رہنمائوں میں ہونے والی ملاقاتوں می...
میرمرتضی بھٹو کے صاحبزادے ذوالفقار علی بھٹوجونیئر نے سپریم کورٹ میں زیرِ سماعت ذوالفقار علی بھٹو پھانسی ریفرنس میں فریق بننے کا اعلان کردیا ہے ۔منگل کو کراچی میں میرمرتضی بھٹوقتل کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ذوالفقار جونیئر نے کہا کہ میرا آج یہاں آنے کا مقصد انص...
وزیرِ صحت سندھ سعد خالد نیاز سیکریٹری صحت سندھ سے ناراض ہوگئے ، صوبائی وزیر صحت کا کہنا ہے کہ سیکریٹری صحت اور میرا ساتھ کام کرنا ممکن ہی نہیں۔وزیر صحت سندھ نے الیکشن کمیشن، وزیراعلی سندھ اورچیف سیکریٹری سندھ کوشکایت درج کرادی ۔اپنی شکایت میں ڈاکٹر سعد نے کہا کہ نہ ہیلتھ سیکریٹری...
جیکب آباد کی تحصیل گڑھی خیرو میں الیکشن مہم کی ریلی میں ڈاکوں کی شرکت نے ہنگامہ کھڑا کردیا۔ پولیس کے مطابق آزاد پینل کی ریلی میں دہشت کی علامت بنے بدنام ڈاکو جدید اسلحہ لے کر شریک ہوئے ۔ پولیس نے الیکشن مہم کے دوران اسلحے کی نمائش پر پیپلز پارٹی اور آزاد امیدواروں کے 400 حامیوں ک...
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ شاہ محمود کو امریکی سائفر کا بائی چانس پتا چل گیا ورنہ وہ سائفر جنرل (ر) باجوہ کیلئے آیا تھا جسے دبانے کی پوری کوشش کی گئی کیونکہ اس سے ڈونلڈ ڈو ایکسپوز ہوگیا تھا اگر وہ انہونی نہیں تھا ڈی مارش کیوں کیا گیا؟،ہمارے امیدوار آئندہ اتوار سے پرامن...
عام انتخابات میں فوج تعینات کرنے کی سمری وفاقی کابینہ کو ارسال کردی گئی ہے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے 8 فروری کو ملک میں ہونے والے عام انتخابات میں فوج کی کوئیک رسپانس فورس کے طور پر تعیناتی کی سمری وفاقی کابینہ کو بھجوا دی گئی ہے۔نگراں وفاقی کابینہ کی جانب سے سمری منظور کیے جانے کے...
حکومت نے مستعفی ججز کے خلاف کارروائی نہ کیے جانے کے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کردی۔ حکومت نے ریٹائرڈ یا مستعفی ججز کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں کارروائی روکے جانے کے سپریم کورٹ کے عافیہ شہر بانو کیس کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی۔وفاقی حکومت نے اپیل ...
سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے سابق جج شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کے خلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ سابق جج اسلام آباد ہائی کورٹ شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کے خلاف اپیل پر سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ نے سماع...
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائزعیسیٰ پاکستان نے سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی نااہلی کے کیس میں ریمارکس دیئے ہیں کہ قاسم سوری نے تحریک عدم اعتماد پیش نہیں ہونے دی وہ ملک میں آئینی بحران کی وجہ بنے لہذا کیوں نا ان کیخلاف سنگین غداری کی کارروائی کی جائے۔ منگل کو سپریم...
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی طبیعت ناساز ہونے کے باعث توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہونی تھی جس میں منگل کو مزید دو گواہوں کے بیانات قلمبند کیے جانے تھے۔جج ...
بلوچ یکجہتی کمیٹی نے جبری گمشدگیوں اور ماورائے عدالت قتل کے خلاف اسلام آباد میں جاری اپنا دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دھرنے کی قیادت کرنے والی ماہ رنگ بلوچ نے کہا کہ یہاں سے جو نفرت کا پیغام دیا گیا، وہ پیغام ہم بلوچستان لے کر جائیں...
گزشتہ روز قرآن پاک پر بانی پی ٹی آئی سے وفاداری کا حلف اٹھانے والے سلمان اکرم راجہ نے خود کو آزاد امیدوار قرار دینے کا الیکشن کمیشن کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔ سلمان اکرم راجہ نے وکیل سمیرا کھوسہ ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی جس میں الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو ف...
پاکستان اور ایران کے درمیان کشیدہ صورتحال میں بہتری آنے کے بعد دونوں ممالک کے سفیروں کو واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان اور ایران کے وزرائے خارجہ کی ٹیلیفونک گفتگو کے بعد باہمی طور پر اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ...
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید نے شوکت عزیز صدیقی کیس میں جواب سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا، جواب میں انہوں نے شوکت عزیز صدیقی کے تمام الزامات کو بے بنیاد اور من گھڑت قرار دیا ہے۔جنرل ( ر ) فیض حمید کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب میں عدلیہ پر اثرانداز ہونے کے الزام کو مسترد کرتے ...
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ ہمیں سلیکٹڈ کہا گیا لیکن یہاں تو اب مدر آف آل سلیکٹڈ ہو رہا ہے۔اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت کے بعد عمران خان نے میڈیا نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ساڑھے تین سال سلیکٹڈ کہا گیا لیکن جس طرح نواز شریف کو لایا گیا یہاں...
بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ ہمیں الیکشن مہم چلانے کی اجازت تک نہیں دی جا رہی، میں کہتا ہوں الیکشن سے 3 دن قبل مجھے چھوڑ دیں اور صرف ایک جلسہ کرنے کی اجازت دے دیں سب کو لگ پتہ جائے گا۔ اڈیالہ جیل میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ میں ...
اسلام آباد ہائیکورٹ کے سابق چیف جسٹس اور سپریم کورٹ کے جج جسٹس اطہر من اللہ کا کہنا ہے کہ سچ کو پنپنے دیا ہوتا تو پاکستان دولخت نہ ہوتا۔اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ پاکستان کی آدھی تاریخ ڈکٹیٹر شپ میں گزری ہے، آغاز سے ...
پنجاب میں قومی اسمبلی کے سات اور صوبائی اسمبلی کے اٹھارہ حلقوں میں نواز لیگ اور آئی پی پی میں غیراعلانیہ ایڈجسٹمنٹ ہوگئی۔جہانگیر ترین، علیم خان اور عون چوہدری کے خلاف شیر میدان میں نہیں اترا۔آئی پی پی نے شکوہ کیا ہے کہ غیراعلانیہ مفاہمت کے باوجود حلقوں کی لیگی قیادت تعاون نہیں ...
جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کے الیکٹرک کو 2044 تک لائسنس دینے کو قابل مذمت اور کراچی دشمنی قرار دیا ہے۔کے الیکٹرک کو لائسنس جاری کرنے پر ردعمل دیتے ہوئے حافظ نعیم نے کہا کہ کے الیکٹرک نے کراچی کے عوام کو لوٹا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک این ٹی ڈی سی کا 62 ا...
سی ٹی ڈی انوسٹی گیشن سیل اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے مولانا تقی عثمانی پر حملے میں ملوث دہشت گرد گرفتار کرلیاہے۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق کارروائی سولجر بازار کے علاقے میں کی گئی، ملزم کی شناخت سید محمد مہدی کے نام سے ہوئی ہے جس کا تعلق ہوسٹائل انٹیلی جنس ایجنسی کی ...
قومی سلامتی کمیٹی نے اس غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا ہے کہ پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت قطعی طور پر ناقابل تسخیر اور مقدس ہے اور کسی کی طرف سے کسی بھی بہانے اسے مجروح کرنے کی کوشش کا ریاست کی طرف سے پوری طاقت سے جواب دیا جائے گا،پاکستان اور ایران کے درمیان موجودہ متعدد ...
پاکستان نے پڑوسی ملک ایران کے ساتھ حالیہ کشیدگی ختم کرنے اور سفارتی تعلقات بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے فوری بعد نگران وزیر اعظم انوارالحق کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔کابینہ اجلاس میں قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔ذرائع نے کہا کہ...
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کو 20 سال کیلئے لائسنس جاری کیا۔ذرائع کے مطابق کے الیکٹرک کے لائسنس کی عبوری مدت جمعہ کو ختم ہو رہی تھی، کے الیکٹرک کی لائسنس کی 20سالہ مدت 20جولائی 2023کو ختم ہوئی تھی جبکہ نیپرا نے کمپنی کے لائسنس میں6 ماہ کی عبوری توسی...
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات میں سیکیورٹی اہلکاروں کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا۔سیکیورٹی اہلکار تمام پولنگ اسٹیشنز میں ڈیوٹی پر موجود ہوں گے اور پرامن ماحول کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ بیلٹ پیپرز کی باحفاظت نقل وحرکت کے ذمے دار ہوں گے ۔انتخابی ضابطہ اخلاق کے مطابق کس...