... loading ...
ثالثوں کے ذریعے واشنگٹن کو جنگ بندی کیلئے اپنے مطالبات پہنچا دیے ہیں، ایران
ایران کے واضح موقف کو کسی صورت پسپائی یا پیچھے ہٹنے کی علامت نہ سمجھا جائے،ترجمان
ایران اور امریکہ کے درمیان جاری براہِ راست جنگ کے دوران پیر، کو تہران نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ثالثوں کے ذریعے واشنگٹن کو جنگ بندی کے لیے اپنے مطالبات پہنچا دیے ہیں۔ ترکیہ خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی ایرانی دفترِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے واضح کیا کہ یہ مطالبات ”قومی مفادات” پر مبنی ہیں اور بالواسطہ رابطوں کا سلسلہ جاری ہے۔اسماعیل بقائی نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ ایران نے تیسرے فریق (ثالثوں) کے ذریعے اپنے ”منطقی مطالبات” واشنگٹن تک پہنچائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیغامات کا تبادلہ ایک معمول کا عمل ہے جو اس وقت بھی جاری ہے۔ترجمان نے زور دے کر کہا کہ ایران کے واضح موقف کو کسی صورت ”پسپائی یا پیچھے ہٹنے” کی علامت نہ سمجھا جائے۔ انہوں نے امریکی تجاویز کو ”غیر منطقی اور حد سے زیادہ” قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔ 28 فروری 2026 سے شروع ہونے والے امریکی و اسرائیلی حملوں میں اب تک 1,340 سے زائد ایرانی شہیدہو چکے ہیں، جن میں سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای اور حال ہی میں پاسدارانِ انقلاب کے انٹیلی جنس چیف ماجد خادمی بھی شامل ہیں۔اطلاعات کے مطابق پاکستان، ترکی اور مصر اس بحران کو ختم کرنے کے لیے ثالثی کر رہے ہیں۔ پاکستان نے ایک 45 روزہ جنگ بندی کا منصوبہ (اسلام آباد ایکارڈ) پیش کیا ہے جس پر تہران غور کر رہا ہے، تاہم ایران نے کسی بھی ”ڈیڈ لائن” کے دباؤ میں آکر فیصلہ کرنے سے انکار کیا ہے۔ الجزہر کے مطابق ایران نے امریکہ کی جانب سے پیش کی گئی حالیہ جنگ بندی کی تجویز کو باضابطہ طور پر مسترد کر دیا ہے۔ ایرانی حکام کا موقف ہے کہ وہ مستقبل میں دوبارہ جنگ نہ ہونے کی ٹھوس ضمانت چاہتے ہیں اور عارضی جنگ بندی کے بدلے آبنائے ہرمز کو کھولنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو منگل کی رات 8 بجے (ایسٹرن ٹائم) تک کی ڈیڈ لائن دی ہے کہ وہ آبنائے ہرمز کو تمام بحری آمد و رفت کے لیے کھول دے، ورنہ ایران کے بجلی گھروں اور پلوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔اتوار کے روز ایران کی جانب سے فائر کیے گئے میزائل نے اسرائیل کے شہر حیفا میں ایک رہائشی عمارت کو براہ راست نشانہ بنایا۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ملبے سے 2 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ ریسکیو ٹیمیں مزید دو لاپتہ افراد کی تلاش کر رہی ہیں۔ اس حملے میں ایک 10 ماہ کا بچہ اور ایک 82 سالہ شخص بھی زخمی ہوئے ہیں۔ایران نے کویت اور بحرین میں تیل کی تنصیبات اور پانی صاف کرنے والے پلانٹس کو بھی نشانہ بنایا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے اعتماد سازی کیلئے بانی کی فیملی، کوٹ لکھپت جیل میں اسیر رہنماؤں سے ملاقاتیں شروع کردیں،بانی پی ٹی آئی کی فیملی جیل کے باہر متنازع گفتگو نہ کرنے پر راضی ہوگئی پارٹی بشریٰ بی بی کے ایشو کو لیکر کوئی متنازع پریس کانفرنس نہیں کرے گی، سوشل میڈیا پیغامات جاری ن...
عوامی مفادات کو پسِ پشت ڈال کرامریکی دبائو کومودی سرکار نے سرتسلیم خم کرلیا بھارت کی خارجہ پالیسی واشنگٹن کے رحم وکرم پرہے، بھارتی چینلاین ڈی ٹی وی عوامی مفادات کو پسِ پشت ڈال کرامریکی دباؤ کیسامنے مودی سرکار نے سرتسلیم خم کردیا ہے۔ بھارتی چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق امریکہ ن...
سندھ حکومت فسطائیت بند کرے، کراچی والے اپنا حق مانگتے رہیں گے تو کیا کل شہریوں کو یہ نعرہ لگانے پر گرفتار بھی کیا جائے گا، حافظ نعیم الرحمن امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کراچی میں حق دو کراچی کے بینرز چھاپنے پر دکانیں سیل کرنے کی دھمکی دے ...
رجب طیب ایردوان ودیگر سے عالمی سطح اور خطے کی کشیدہ صورتحال پر تبادلہ خیال وزیرِ اعظم شہبازشریف نے ترک صدر رجب طیب ایردوان، میر قطر شیخ تمیم بن حمد آلثانی قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکائیف، آذربائیجان کے صدر الہام علیئف، شامی صدر احمد الشرح سے ملاقاتیں کیں۔وزیر اعظم کی قطر ک...
وزیرِ اعظم کی انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں شریک عالمی رہنمائوں سے غیر رسمی ملاقاتیں رجب طیب ایردوان ودیگر سے عالمی سطح اور خطے کی کشیدہ صورتحال پر تبادلہ خیال وزیرِ اعظم شہبازشریف نے ترک صدر رجب طیب ایردوان، میر قطر شیخ تمیم بن حمد آلثانی قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکائیف، آذر...
لبنان میں جنگ بندی کے بعد آبنائے ہرمز سیزفائر کی مدت کے دوران تجارتی بحری جہازوں کیلئے کھلی رہے گی، ایرانی پورٹ اور میر ی ٹائم آرگنائزیشن کے طے کردہ راستوں سے گزرنا ہوگا، عباس عراقچی بحری ناکہ بندی پوری طاقت سے برقرار رہے گی، یہ اس وقت تک جاری رہے گی جب تک ایران سے ہمارا لین دین...
مذاکرات صرف پاکستان میں ہوں گے، کہیں اور نہیں ،ایران خطے میں بالادستی نہیں چاہتا خودمختاری کا تحفظ چاہتا ہے، پاکستان غیر جانبدار ثالث قرار،ایرانی سفیرکا خطاب ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان پر اعتماد کرتے ہیں، امریکا پر نہیں۔ مذاکرات صرف پاکستان میں ہوں گے...
صدر ٹرمپ تہران کو جوہری ہتھیار تیار کرنے کی اجازت نہیں دیں گے پابندیوں سمیت دیگر اقدامات بدستور زیرِ غور ہیں، ڈپٹی چیف آف اسٹاف وائٹ ہائو س کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف اسٹیفن ملر نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ ایران کے ساتھ معاہدے کے خواہاں ہیں اور پرامن حل کو ترجیح دیتے ہیں، تاہم وہ تہران ک...
متعدد افراد زخمی،مودی کی پالیسیوں کیخلاف علیحدگی پسند تحریکیں عروج پر پہنچ گئیں شدید جھڑپیں، بھارتی فورسز کی 2گاڑیوں کو آگ لگادی ، فوجیوں کو یرغمال بنالیا مودی حکومت کی انتہا پسندانہ پالیسیوں کیخلاف عوام میں شدید غم و غصہ،علیحدگی پسند تحریکیں عروج پر پہنچ گئیں۔ بھارت کے اپنے ...
موٹرسائیکل سوار ملزمان فرار ،واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس ٹیم تشکیل آئی جی کا نوٹس، ایڈشنل آئی جی کراچی سے واقعے کی فی الفور تفصیلی رپورٹ طلب کرلی (رپورٹ: افتخار چوہدری)کراچی کے علاقے منگھو پیر میں مدرسے والی نہر کے قریب ڈاکووں کی پولیس اہلکاروں پر ہونے والی ف...
عدالت کی ریاستی اداروں پر الزامات لگانے کے کیس میں عدم حاضری پر کارروائی سول جج عباس شاہ نے وزیراعلیٰ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے اسلام آباد کی عدالت نے ریاستی اداروں پر الزامات لگانے کے کیس میں عدم حاضری پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وا...
امدادی کارروائیوں کے دوران اسرائیل نے حملہ کر کے 4طبی ورکرز کو قتل کر دیا بنت جبیل میں حزب اللہ، اسرائیلی افواج کے درمیان شدید جھڑپیں ، میڈیارپورٹ جنگ بندی مذاکرات کے باوجود لبنان پراسرائیلی حملے جاری ہیں، لبنان میں 24 گھنٹوں میں مزید 43 شہری شہید کر دیئے گئے ۔غیرملکی میڈیارپ...